ملتان ؒ: اولیاء کے شہر ملتان کو قدامت پسند شہر سمجھنے والوں کو یہ جان کر خوشی ہو گی کہ یہاں ڈرائیونگ سیکھنے والوں میں اب خواتین بازی لے گئی ہیں اور ان کی اکثریت کاریں اور سکوٹٰیاں چلانا سیکھ رہی ہے ۔ آر پی او ملتان سہیل چودھری نے بتایا کہ آر پی او آفس ملتان جنوبی پنجاب کا اپنی طرز کا واحد اور جدید ڈرائیونگ سکول ہے سکول نے اپنے قیام سے لے کر آج تک آ ٹھ ماہ کے قلیل عرصہ میں 1350 سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ سکھائی ۔ ڈرائیونگ سیمولیٹر کی دستیابی کے ساتھ آر پی او آفس ڈرائیونگ سکول جنوبی پنجاب کا پہلا ڈرائیونگ سکول ہے۔ آر پی او ملتان سہیل چودھری نے بتایا کہ ڈرائیونگ سکول میں بین الاقوامی قوانین کے مطابق ڈرائیونگ سکھائی جاتی ہے۔گاڑی میں معمولی نقائص کو سمجھنے اور دور کرنے کی تربیت بھی دی جاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈرائیونگ سیکھنے والوں میں اکثریت خواتین کی ہے۔ خواتین کو خواتین انسٹرکٹرز تربیت دیتی ہیں۔ حکومت پنجاب کے خود مختار خواتین وژن کی تکمیل کے لیے خواتین کو سکوٹی ڈرائیونگ بھی سکھائی جا رہی ہے۔ ملتان ریجن کے چاروں اضلاع میں ڈرائیونگ سکول قائم کر دیے گئے ہیں۔ سہیل چودھری نے کہا کہ شہری لائسنس حاصل کر کے ڈرائیونگ کریں اور شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
فیس بک کمینٹ