ملتان : نام ور ماہر قانون اور انسانی حقوق کی علم بردار عاصمہ جہانگیر کی ساتویں برسی آج منائی جا رہی ہے وہ 11 فروری 2018 کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھیں ۔ عاصمہ جہانگیر 27 جنوری 1952 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔وہ سپریم کورٹ بار کی سابق صدر بھی رہیں ۔انہوں نے عدلیہ بحالی تحریک میں بھی کردار ادا کیا تھا۔ عاصمہ جہانگیر نے انسانی حقوق کے لیے ہمیشہ آواز اٹھائی۔
وہ کئی کتابوں کی مصنف بھی تھیں ۔عاصمہ جہانگیر آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کے مقدمے میں بھی سپریم کورٹ میں پیش ہوئیں ۔ انہیں قومی اور عالمی سطح پر کئی اعزازات سے نوازا گیا ۔
فیس بک کمینٹ