Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»خدا ترسی بھی سائنس ہے: وسعت اللہ خان کا کالم
کالم

خدا ترسی بھی سائنس ہے: وسعت اللہ خان کا کالم

ایڈیٹرستمبر 12, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sindh flood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سنہ 2005 کا زلزلہ، سنہ 2010 کا سیلاب اور سنہ 2022 کی آبی قیامت اور اس دوران دہشت گردی سے اجڑے لاکھوں لوگوں سمیت ہم کئی بڑے قومی دھچکوں سے گزر چکے ہیں اور ابھی تو محض ابتدا ہے۔
ایسے آسمانی و زمینی المیات سے کیسے نپٹا جائے یا ان سے پہنچنے والے نقصانات کو کس حد تک کم سے کم کیا جا سکے؟ ان ادق موضوعات پر بحث اور ناقابلِ عمل حکمت عملی یکے بعد دیگرے وضع کرنے کے لیے بہت سے دماغ پہلے کی طرح آج بھی مصروف ہیں۔ انھیں تاحیات مصروف رہنے دیجیے۔
اس وقت میری توجہ کا مرکز وہ خدا ترسی ہے جو کسی بھی سانحے کا سن کر ایک بے غرض شہری کے خون میں وقتی اچھال پیدا کر دیتی ہے اور وہ مدد کے خیال سے جو شے ہاتھ لگے اسے اٹھا کر مصیبت زدگان یا امدادی اداروں کی جانب دوڑ پڑتا ہے۔ اور جب اسے لگتا ہے کہ اپنا فرض پورا کر کے ضمیر مطمئن کر لیا ہے تو پھر سے روزمرہ کاموں میں کھو جاتا ہے۔چونکہ مخیر و فلاحی سرکاری و غیر سرکاری ادارے بھی انہی جیسے افراد پر مشتمل ہیں لہٰذا ان کی سوچ بھی دماغ سے زیادہ دل کے تابع ہو جاتی ہے۔ یوں ان کی توانائی و وسائل ضرورت مندوں کے کام کم آنے کے بجائے غیر ضرورت مندوں کے ہاتھوں ضائع ہوتے چلے جاتے ہیں۔
مثلاً موجودہ آبی قیامت کا شکار ہونے والے لاکھوں انسانوں میں نوزائیدہ بچوں سے بوڑھوں تک ہر عمر کے انسان شامل ہیں اور عمر کے اعتبار سے ان کی ضروریات بھی مختلف ہیں۔ مگر فلاحی حکمتِ عملی ان ضروریات کے مطابق ڈھالنے کے بجائے ہر انسان دوست فرد، تنظیم اور ادارے کی سوچ ایک ہی دائرے میں گھوم رہی ہے۔ کھانا، ٹینٹ، کھانا ٹینٹ، کھانا ٹینٹ ۔۔۔۔۔۔
کھانے سے مراد صرف نمکین چاول ہیں اور ٹینٹ سے مراد کسی بھی سائز یا کوالٹی کا ٹینٹ جو بارش اور دھوپ سے مکمل یا جزوی بچا سکے۔ کوئی بھی انسان ایک مہینے تک دونوں وقت نمکین چاول کھا کے بنا صاف پانی پئے کتنی دیر تک اپنی جسمانی مدافعت بحال رکھ سکتا ہے۔ اور ٹینٹ ملنے کے باوجود مچھروں اور کیڑے مکوڑوں سے کیسے محفوظ رہ سکتا ہے۔
کتنی فلاحی تنظیمیں اور سرکاری خیر کے ادارے بڑھ چڑھ کے امداد کی اپیل کرتے وقت دیگر لازمی ضروریات کو بھی اتنا ہی اہم سمجھتے ہیں جتنا کھانے اور ٹینٹ کی اپیل کو۔ حالانکہ یہ سب سوچنا اور سمجھنا راکٹ سائنس نہیں۔ پھر بھی ایک جامع اپیل کا نمونہ پیشِ خدمت ہے۔ اس میں ترمیم و اضافے کی گنجائش ہمیشہ رہے گی۔
‘اے صاحبانِ استطاعت آپ کے امدادی جذبے کو سلام۔ مگر ہمیں ایسے افراد، کمپنیوں اور اداروں کی مدد درکار ہے جو پانچ برس تک کی عمر کے بچوں کے لیے دودھ اور دلیے کے پیکٹ ارسال کر سکیں۔ ہمیں بوتل بند صاف پانی کی بڑی مقدار چاہیے۔ ایسی ٹکنیکل مدد بھی درکار ہے جو آلودہ پانی کو فوری طور پر انسانی استعمال کے قابل بنا سکے۔ہمیں پورٹیبل بیت الخلا اور غسل خانے درکار ہیں جنھیں آسانی سے منتقل اور نصب کیا جا سکے۔
ہمیں ان ٹرانسپورٹروں کا دستِ تعاون چاہیے جن کے پاس اگر کم ازکم دس فور وہیلر گاڑیاں، ٹرک، ڈمپرز یا وینز ہیں تو ان میں سے ایک گاڑی اگلے پندرہ دن یا مہینے بھر کے لیے عملے سمیت کسی بھی قابلِ بھروسہ تنظیم یا ادارے کے حوالے کر دیں۔
ہمیں بڑی تعداد میں جنرل فزیشنز، گائنی ماہرین، ہیلتھ ورکرز اور ویکسینیٹرز کی ضرورت ہے جو ہفتہ، پندرہ دن یا ایک ماہ کے لیے اپنی خدمات مصیبت زدگان کے لیے وقف کر سکیں۔ہمیں ایسے اصحاب اور اداروں کا تعاون درکار ہے جو حسبِ استطاعت سینٹری پیڈز کی کھیپ خرید کر یا تیار کروا کے عطیہ کر سکیں۔ ہمیں ہزاروں مچھر دانیاں، مچھر مار ادویات اور لوشن درکار ہیں جو کھلے آسمان تلے ہزاروں لوگوں کو ملیریا، ڈینگی اور دیگر کیڑے مکوڑوں سے لاحق خطرات سے بچا سکیں۔ ہمیں ہر متاثرہ علاقے میں ایمبولینسوں کی بھی ضرورت ہے۔
ہمیں ہزاروں کی تعداد میں ایسے نوجوان درکار ہیں جو فی الوقت بے روزگار مگر فلاحی جذبے سے سرشار ہیں تاکہ وہ روزمرہ کی امدادی سرگرمیوں میں حسبِ صلاحیت کسی نہ کسی ادارے یا تنظیم کا ہاتھ بٹا سکیں۔ہمیں ایسے اداروں اور افراد کا دستِ تعاون درکار ہے جو لاکھوں جانوروں کے لیے خشک چارے، ویکسینز اور ادویات کی فراہمی ممکن بنا سکیں۔ اگر یہ جانور بھی نہ بچے تو ہزاروں خانماں برباد کنبے معاشی طور پر زندہ درگور ہو سکتے ہیں۔
ہر شہری جو مدد کے جذبے سے سرشار ہے اسے فلاحی اداروں اور سرکار کی جانب سے بروقت پیشہ ورانہ رہنمائی درکار ہے۔ تاکہ امداد صرف تنبو، خشک و پکے ہوئے راشن یا کپڑوں کی روایتی اپیل تک ہی محدود ہو کر نہ رہ جائے بلکہ ہر بنیادی انسانی ضرورت کا احاطہ کر سکے۔فلاحی کام صرف جذبے کا نام نہیں بلکہ اس جذبے کو سائنسی انداز میں مربوط و مؤثر کر کے آخری ضرورت مند تک پہنچنے کا نام ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستان کو شکست : سری لنکا نے چھٹی بار ایشیا کپ جیت لیا
Next Article آج کا دن : بارہ ستمبر 1965 ء چونڈہ میں ٹینکوں کا حملہ پسپا ۔۔1948ء ریاست حیدرآباد پر بھارتی حملہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل

جون 28, 2026

صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 28, 2026

کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری

جون 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 28, 2026
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری جون 28, 2026
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.