Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, مئی 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»بی بی سی»پیشِ خدمت ہے راگ بجٹ میں تازہ ٹھمری ۔۔ وسعت اللہ خان
بی بی سی

پیشِ خدمت ہے راگ بجٹ میں تازہ ٹھمری ۔۔ وسعت اللہ خان

ایڈیٹرجون 9, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
co,umn of wusaat ullah on girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دو روز بعد (گیارہ جون) عمران حکومت اپنا پہلا سالانہ قومی بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے۔ گذشتہ بجٹ مسلم لیگ ن حکومت نے پیش کیا تھا مگر عمران حکومت نے اس بجٹ میں پچھلے ایک برس کے دوران دو اضافی منی بجٹ بھی سی دیے۔نئے بجٹ میں اہتمام رکھا جائے گا کہ محصولاتی آمدنی میں اضافے، توازنِ ادائیگی میں بہتری اور بجٹ خسارے کو کم کرنے کی بابت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے جو وعدے ہوئے ہیں وہ پورے ہوتے نظر آئیں۔گویا اہلیانِ پاکستان سیٹ بیلٹ باندھ لیں کیونکہ معاشی پرواز کم ازکم اگلے دو برس کے لیے ناہموار ہونے والی ہے۔



بجٹ سے پہلے جو سالانہ اقتصادی سروے شائع کیا جاتا ہے اس کی باضابطہ رونمائی تو خیر پیر کو ہو گی مگر کچھ چیتے صحافیوں نے اپنے ذرائع کی مدد سے اس اقتصادی سروے میں جو تاکا جھانکی کی ہے اگر وہ درست ہے تو پھر یوں سمجھ لیں کہ موجودہ مالی سال (2018-19) کے لیے گذشتہ حکومت ترکے میں جو اقتصادی اہداف چھوڑ گئی تھی ان میں سے سوائے مویشیوں کی افزائش کے کسی اور شعبے میں کوئی ہدف حاصل نہیں ہو پایا۔موجودہ مالی سال کے لیے کل قومی پیداوار میں اضافے کا ہدف چھ اعشاریہ تین فیصد مقرر کیا گیا مگر صرف تین اعشاریہ تین فیصد کا اضافہ ہی ہو سکا۔ صنعتی شعبے میں ترقی کا ہدف سات اعشاریہ چھ فیصد تھا لیکن صرف ایک اعشاریہ چار فیصد ترقی ہی ہو سکی۔مینوفیکچرنگ کے شعبے میں آٹھ اعشاریہ ایک فیصد بڑھوتری کے ہدف میں سے صرف دو فیصد ہی حاصل ہو پایا حالانکہ مینوفیکچرنگ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ یعنی بجلی کی پیداوار میں کمی پر پچھلے ایک برس میں خاصی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔زرعی شعبے میں ترقی کا ہدف تین اعشاریہ آٹھ فیصد مقرر کیا گیا مگر آبی قلت، خشک سالی اور موسمی اتھل پتھل کے سبب زرعی شعبے میں ایک فیصد سے بھی کم ترقی ہو سکی۔ صرف مویشی بانی کا شعبہ طے شدہ ہدف تین اعشاریہ آٹھ فیصد سے زائد ترقی کر پایا۔سروس سیکٹر میں ساڑھے چھ فیصد یعنی ہدف سے دو فیصد کم اور تعمیراتی شعبے میں دس فیصد کے بجائے ساڑھے سات فیصد تک ترقی ہو پائی۔قرضوں پر سود کے بعد پاکستان کا سب سے زیادہ پیسہ دفاعی شعبے پر صرف ہوتا ہے۔ گذشتہ دس برس کے دوران دفاعی اخراجات میں 73 فیصد اضافہ ہوا۔ موجودہ مالی سال کا ایک اعشاریہ ایک کھرب روپے کا دفاعی بجٹ گذشتہ مالی سال کی نسبت 18 فیصد زائد تھا یعنی کل قومی آمدنی کا تین اعشاریہ دو فیصد قومی دفاع پر صرف کرنا پڑتا ہے۔ (اس میں ڈھائی سو ارب روپے کے پینشن اخراجات اور اندرونی اضافی دفاعی و انتظامی ذمہ داریوں کے وہ 45 ارب روپے شامل نہیں جو سویلین بجٹ کا حصہ شمار ہوتے ہیں) ۔ بظاہر ایک ترقی پذیر ملک ہونے کے ناتے پاکستان کا دفاعی بجٹ زیادہ محسوس ہوتا ہے اور دفاعی اخراجات کے اعتبار سے اس کا دنیا میں 20واں نمبر ہے۔ مگر پاکستان کے حریف بھارت کا دفاعی بجٹ پانچواں بڑا عالمی بجٹ ہے۔نئے مالی سال کے دوران پاکستان کے دفاعی بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا، بلکہ ڈالر کی قدر میں لگ بھگ 18 فیصد اضافے کے اعتبار سے دیکھا جائے تو دفاعی بجٹ موجودہ مالی سال کے مقابلے میں حقیقی طور پر کم ہی ہو گا البتہ جب صحت، تعلیم، پاپولیشن کنٹرول جیسے بنیادی شعبوں پر خرچے کے تناظر میں دفاعی اخراجات دیکھے جائیں تو لگتا ہے گویا ایک غیر صحتمند اور غیر پڑھی لکھی قوم کی پسماندگی کا دفاع ہو رہا ہو۔عمران سرکار سے پوچھا جائے کہ موجودہ مالی سال میں اقتصادی ترقی کے طے شدہ بنیادی اہداف کیوں حاصل نہیں ہو سکے تو ترنت جواب یہ ہے کہ سابق حکومت نے جاتے جاتے ایسے غیرحقیقی اہداف نئی حکومت کو تھما دیے جن کا پورا کرنا بہت مشکل تھا۔دو دن بعد پیش ہونے والے بجٹ میں معاشی ترقی کے جو بھی نئے اہداف مقرر ہوں گے وہ خالصتاً پی ٹی آئی حکومت کے ہوں گے۔ لہٰذا اگلے برس یہ راگ سنانے سے پرہیز کیا جائے کہ اگر اپوزیشن جہنم رسید ہو جاتی تو ہم یہ اہداف باآسانی حاصل کر سکتے تھے۔
(‌بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بجٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیہ کیسے سلسلے تھے؟گونج/ ڈاکٹر عفان قیصر
Next Article انتظار فرمائیں!۔۔عطا ء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امر جلیل کا کالم : لوگ کیا کہتے ہیں

جولائی 9, 2025

نصرت جاوید کا تجزیہ : "جو گزرتے ہیں داغ پر صدمے ‘‘

جولائی 9, 2025

امر جلیل کا کالم : بیوہ بجٹ

جون 24, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 4, 2026
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور مئی 4, 2026
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.