Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»وسعت اللہ خان کا کالم: قہقہے نہیں لگاؤ گے تو مر جاؤ گے!
تجزیے

وسعت اللہ خان کا کالم: قہقہے نہیں لگاؤ گے تو مر جاؤ گے!

ایڈیٹرفروری 23, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

سلویٰ اس وقت تین سال کی ہے، اسے یہ بھی نہیں معلوم کہ وہ پناہ گزیں ہے۔ اسے یہ بھی نہیں معلوم کہ جنگ کیا ہوتی ہے۔ اسے بس یہ سکھایا گیا ہے کہ دھماکے کی آواز سن کر روتے نہیں ہنستے ہیں۔ کیونکہ دھماکہ ایک کھیل ہے اور کھیل ڈرنے کے لیے نہیں بلکہ انجوائے کرنے کے لیے ہوتا ہے۔ جتنا شدید دھماکہ ہو اتنا ہی زور سے ہنسنا چاہیے۔
یہ کھیل سلویٰ کو اس کے والد عبداللہ المحمد نے دو برس پہلے چھوٹی عید پر سکھایا، جب گلی میں بچے عید کی خوشی میں پٹاخے چلا رہے تھے اور ایک برس کی سلویٰ ڈر رہی تھی۔
عبداللہ کو خیال آیا کہ یہاں تو ہر وقت طرح طرح کے دھماکوں کی آوازیں آتی رہتی ہیں، تو کیا سلویٰ مسلسل ڈرے گی اور نفسیاتی مریض بن جائے گی۔چنانچہ عبداللہ نے اپنی بیٹی کے لیے ڈر اور خوشی کے معنی ہی بدل دیے یعنی دھماکے کا مطلب ہے بچوں کا کھیل اور کھیل کا مطلب ہے خوشی۔ جتنا بڑا دھماکہ اتنا بڑا قہقہہ۔
مگر اب سلویٰ تین سال کی ہو گئی ہے۔ اسے ہوائی جہاز کی آواز اور پٹاخے، بم اور میزائیل کے دھماکے کی آواز میں فرق کرنا آ گیا ہے۔ اس فرق نے اس کے اندر دوبارہ ہلکا ہلکا ڈر پیدا کر دیا ہے۔ مگر اسے اور اس کے باپ کو پچھلے دو برس میں ہنسنے کی اتنی عادت پڑ چکی ہے کہ دھماکہ سنتے ہی دونوں خود بخود ہنس پڑتے ہیں اور ایک دوسرے سے اپنا ڈر چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔
جب دھماکہ کہیں بہت ہی قریب یا اس کی آواز ناقابلِ برداشت ہو تو ننھی سلویٰ سہم کے چپ ہو جاتی ہے۔ پھر اچانک اسے خیال آتا ہے ارے اس پر تو ہنسنا ہوتا ہے اور اسے یکدم قہقہہ لگانے کا سبق یاد آ جاتا ہے۔
سلویٰ کے والد کا کہنا ہے کہ شاید ایک آدھ برس میں سلویٰ کو یہ ڈرامہ پوری طرح سمجھ میں آ جائے گا۔ شاید اس کے بعد وہ قہقہے لگانا چھوڑ دے مگر جب تک ہم اسے اندرونی ٹوٹ پھوٹ سے بچا سکتے ہیں تب تک تو پوری کوشش کریں گے۔ ہم نو برس سے دنیا کو پیغام دے رہے ہیں کہ ہمیں بچا لو مگر اب ہم تھک چکے ہیں۔ ہم اپنے بچوں کے لیے ایک زندگی کے سوا کچھ نہیں مانگ رہے۔ کیا یہ بہت بڑا مطالبہ ہے؟
سلویٰ اپنے والد والدہ کے ساتھ شام کے محاصرہ زدہ شہر ادلب میں تھی جب دو ہفتے پہلے اس کی قہقہے لگانے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
ادلب آج بھی مسلسل روسی اور شامی فضائیہ کی بمباری اور محاصرے کی زد میں ہے۔ اب تک اس علاقے سے نو لاکھ افراد اگلی پناہ کی تلاش میں نکل چکے ہیں۔ معلوم نہیں سلویٰ اور اس کے والدین بھی اس ایک اور ہجرت کا حصہ ہیں یا ابھی تک ادلب میں موجود ہیں اور زندہ ہیں اور ہر دھماکے پر قہقہے لگا رہے ہیں۔
دھماکوں کو دلچسپ کھیل سمجھ کے قہقہے لگانے کی اس تربیتی ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ آج کے دور میں المیہ اور طربیہ کے معنی بدل چکے ہیں۔ انسان کی بے بسی اور خود مختاری کی حدود دھندلا چکی ہیں، جبلت اور جبر کی حدود خلط ملط ہو گئی ہیں۔ زندگی میں موت کے انتظار کے سوا بھی بہت کچھ ہے پر شاید اب یہ بات بھی پرانی ہو رہی ہے۔
شاید کچھ عرصے پہلے تک انسان کے پاس خوش رہنے یا ڈرنے، ہنسنے یا رونے کا تھوڑا بہت اختیار تھا، شاید وہ بھی چھن گیا ہے۔ اب بس ایک ہی راستہ ہے۔ تین سالہ سلویٰ اور اس کے والد کی طرح ہر حال میں خوش رہنے کی اداکاری کرنا۔ اگر زندگی یہی ہے تو پھر موت کیا ہے؟
میرے دوست اور سینیر ساتھی شاہد ملک کو جب لگ بھگ دس برس بعد بی بی سی لندن سے لاہور ٹرانسفر کیا گیا تو سال بھر بعد میری ان سے لاہور میں ملاقات ہوئی۔ پوچھا ملک صاحب کیا آپ لاہور کے عادی ہو گئے ہیں یا ہو رہے ہیں؟
ملک صاحب نے فرمایا کہ بس شروع کا ایک ہفتہ لگا اس نتیجے پر پہنچنے میں کہ ذ را سی بے حسی سیکھنی ہے، گاڑی کے شیشے بند رکھنے ہیں اور ہر بات پر ہنس پڑنا ہے۔ اس کے بعد سے زندگی بہت اعلیٰ ہو گئی ہے۔
مجھے لگتا ہے کہ پچھلے ڈیڑھ برس سے بالخصوص ہم سب کے پاس سوائے قہقہوں کے انجکشن لگا کے ٹائم پاس کرنے کے کوئی آپشن ہی نہیں بچا۔
آج کا دن بھی عیش سے گزرا
سر سے پا تک بدن سلامت ہے (جون ایلیا)

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بم دھماکہ دھماکہ شام
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکورونا وائرس کا خطرہ : پاک ایران سرحد بند، زائرین کی آمد ورفت معطل
Next Article پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب بھارتیوں کے حوالے کیوں کی گئی ؟شائقین کا احتجاج
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق

مئی 31, 2025

قلعہ عبداللہ: گلستان بازار میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

مئی 18, 2025

ایران کے شہر بندر عباس میں دھماکے، آگ بھڑک اٹھی، 4 افراد ہلاک، 500 سے زائد زخمی

اپریل 26, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.