Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»وسعت اللہ خان کا کالم : کرہِ ارض ضروری مرمت کے لیے بند ہے
اختصاریئے

وسعت اللہ خان کا کالم : کرہِ ارض ضروری مرمت کے لیے بند ہے

ایڈیٹراپریل 5, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جس کھڑکی کے قریب بیٹھ کر میں لکھائی پڑھائی کا کام کرتا ہوں، اسی کھڑکی کے باہر کونے میں چڑیا نے آج اپنا گھونسلہ مکمل کر لیا۔ اس کی آٹھ، نو سہیلیاں اور ایک طوطا مبارک باد دینے آئے ہیں۔ ایک چہچہاتی ہاؤس وارمنگ پارٹی چل رہی ہے۔
حالانکہ یہ سب مجھے دیکھ رہے ہیں مگر ان کی چُوں چُوں اور ٹیں ٹیں میں کوئی وحشت نہیں۔ ویسے بھی کمرے میں مقید جاندار سے کسی کو کیا ڈرنا۔فیض صاحب جب تخت گرا رہے تھے اور تاج اچھال رہے تھے یا پھر ’وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے ہم دیکھیں گے‘ لکھ رہے تھے تو انھیں کیا معلوم تھا کہ ایک دن یہ نظمیں انسان کے سوا کرہِ ارض کے ہر جاندار اور تازہ ہوا کو ترستے آسمان کا ترانہ بن جائیں گی۔
پچھلے دو، تین ماہ سے جو ہو رہا ہے شاید اس زمین پر پہلے کبھی نہیں ہوا۔ جسے ہم ترقی کا کارخانہ سمجھ رہے تھے اس کے پہیے کو ایک نادیدہ دشمن نے روک دیا۔دو سو سے زائد لکیریں جو انسانوں کو روکنے کے لیے پاسپورٹ اور ویزے کے ’سپیڈ بریکرز‘ بنا کر اس زمین پر کھینچی گئی تھیں یکلخت بے معنی ہو گئیں۔کیا امریکہ، کیا صومالیہ اور کیا مکہ، ہردوار، ویٹیکن اور کیا دیوارِ گریہ، سب ایک ہی صف میں کان پکڑ کر کھڑے کر دیے گئے۔
سنتے آئے تھے کہ جاگیردار کو جب کسی معزز حریف کی عزت خاک میں ملانا ہوتی تو گاؤں کے سب سے نچلے راندہِ درگاہ شخص سے سرِعام جوتے لگواتا تھا تاکہ یہ قصہ نسل در نسل یاد رہے۔آج فطرت ایک گھٹیا وائرس کے ہاتھ میں جوتا پکڑا کر اشرف المخلوقات کا وہی حشر کر رہی ہے اور جسے جوتا پڑ رہا ہے وہ یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ وہ اس کا مستحق نہیں۔
سنا ہے اب تک عالمی سٹاک مارکیٹ میں ڈھائی سے تین ٹرلین ڈالر پانی ہو گئے۔ جانے ان تین ٹرلین ڈالرز میں سے کتنی رقم ایمان داری سے کمائی گئی ہو گی اور کتنا پیسہ کتنے لوگوں کا خون چوس کر، کتنے کروڑ درخت کاٹ کر، کتنے لاکھ ایکڑ زمین ریپ کر کے، کتنے بچوں کا دودھ اور نوالہ چھین کر، کتنی ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کر کے، کتنا سود وصول کر کے اور کتنی محنت سے کرپشن کر کے جمع کیا گیا۔آنے والے دنوں میں سٹاک ایکسچینج اور اجناس کی منڈی کے ساتھ مزید کیا ہونے جا رہا ہے؟ سب وقت کی دیوار پر لکھا ہے۔
جس دنیا کے آدھے وسائل اور دولت ایک سو انسانوں یا ان کی کمپنیوں کے قبضے میں ہوں ایسی جنتِ شداد کیسے کسی دیدہ و نادیدہ دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن سکتی ہے۔
ایک ایک انچ زمین کے لیے لاشیں بچھا دینے والے، ایک دوسرے سے خوفزدہ ہو کر اسلحے کے انبار لگانے والے اور ہر ہاتھ میں بندوق پکڑا دینے کے خواہش مند، ایک دوسرے کی منڈیاں اغوا کرنے والے منصوبہ ساز، اپنے عقیدے اور اقدار کو دوسرے پر تھوپنے اور انکار کی صورت میں بستیاں تاراج کر دینے والے، جنگلی حیاتیات کو بے گھر کرنے والے، ترقی و خوشحالی کے سراب کے اسیر ہو کر فطری بقا کے بنیادی اصولوں کی دھجیاں اڑانے والے اور اپنے طبقاتی، مذہبی، ثقافتی تحفظ کے دھوکے میں دیواریں بلند تر کر کے ان کے پیچھے چھپنے والے اور اپنے سمیت ہر مخلوق کو ادنی و برتر میں بانٹنے والے۔آج ان سب کے مکھیا کہہ رہے ہیں کہ اگر دو ڈھائی کروڑ لوگوں کی قربانی لے کر بھی یہ وائرس ٹل جائے تو خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے سمجھنا کہ سودا برا نہیں۔
مجھے ہرگز ہرگز اپنی جاتی کے بارے میں خوش گمانی نہیں کہ جو بچ گئے وہ اپنے لچھن ٹھیک کر کے ’بندے دے پتر‘ بن جائیں گے اور کرہِ ارض پر دیگر حیاتیات و نباتات و معدنیات کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کا معاہدہ کر لیں گے۔ میری جاتی اس وقت جتنی مظلوم ٹپائی دے رہی ہے دراصل اس سے کہیں زیادہ ظالم ہے۔
فی الحال تو میں اپنی کھڑکی کے باہر آدمی کے خوف سے آزاد گھونسلہ بنانے والی چڑیا اور اس کی اچھلتی پھدکتی ہمجولیوں کی چہچہاتی خوشیوں میں مگن ہوں اور اس کھڑکی بھر آسمان کو جی بھر کے دیکھ رہا ہوں جو جانے کب سے خالص نیلا دکھنے کے لیے ترس رہا تھا۔کرہِ ارض اس وقت ضروری مرمت کے لیے بند ہے۔ میرے مقید ہوئے بغیر یہ بھلا کہاں ممکن تھا؟

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کورونا وائرس ماحولیات
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleجہانگیر ترین، خسرو بختیار اور مونس چینی بحران کی ذمہ دار ہیں‌: ایف آئی اے ، کارروائی ہو گی : عمران خان
Next Article کراچی کنگز کے ڈین جونز نے بہت کچھ گنوادیا ۔۔عمران عثمانی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آؤ پرندوں اور درختوں سے دوستی کریں : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کالم

مارچ 8, 2026

ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی: ہماری ذمہ داری کیا ہے ؟ بسمہ جمیل کا کالم

دسمبر 19, 2025

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 24, 2026
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.