Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وسعت اللہ خان کا کالم : ڈک ڈک ڈک ڈھن ڈھنا ڈن ۔۔۔
کالم

وسعت اللہ خان کا کالم : ڈک ڈک ڈک ڈھن ڈھنا ڈن ۔۔۔

ایڈیٹراگست 10, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
tokyo olympics
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ارشد ندیم اگرچہ جیولن تھرو کے فائنل اولمپک راؤنڈ میں پانچویں نمبر پر رہے مگر برسوں بعد اتنی خوشی دے گئے جتنی تب ہوتی تھی جب پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ یا اولمپک جیتتی تھی۔
خوشیاں چونکہ سانجھی ہوتی ہیں لہٰذا سترہ برس سے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عارف حسن، اس اولمپک ایسوسی ایشن کے دائرے سے معطل پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی (ریٹائرڈ میجر جنرل)، ایتھلیٹکس فیڈریشن کی متوازی کمیٹی کے حاضر سروس بریگیڈیر، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا اشفاق گروپ، اسی فیڈریشن کا ہارون گروپ، لیاری کی گلیوں میں جھکے ہوئے کندھے پر سنہرے ماضی کی پوٹلی اٹھائے لاچار انٹرنیشنل فٹ بالرز، ان کے جوتیاں چٹخاتے ورثا اور غربت کے ہاتھوں اپنے بین الاقوامی تمغے نیلام کرنے والے کئی پرانے سورماؤں سمیت ہم سب میاں چنوں کی مٹی سے اگنے والے ارشد ندیم کی خوشیوں میں شریک ہیں۔
دس دیگر کرکٹرز کی گراؤنڈ میں موجودگی کے باوجود پاکستان کو تنِ تنہا ورلڈ کپ جتانے والے وزیرِ اعظم عمران خان بھی اس پہلے پاکستانی ایتھلیٹ کی اولمپک انٹری میں شاندار کارکردگی پر خوش ہیں جو وائلڈ کارڈ دروازے کے بجائے اپنی صلاحیت کے بل پر ٹوکیو میں پرفارمنس دے پایا۔
جب خان صاحب اقتدار میں آئے تو ہر ایتھلیٹ، کھلاڑی اور شائق کی آنکھیں یہ سوچ کر چمک اٹھیں کہ اب دن پھرنے والے ہیں۔ ہر کھیل کو مناسب سرپرستی، سہولتیں، بجٹ، میرٹ کی بنیاد پر سلیکشن، معیاری کوچنگ اور مینیجمنٹ دستیاب ہو گی۔ دنیا نئے پاکستان کو صرف کرکٹ سے نہیں بلکہ ہاکی، سکواش، ایتھلیٹکس سے بھی دوبارہ پہچانے گی۔ ہم دکھا دیں گے کہ صرف فٹ بال ہی نہیں فٹ بالر بھی بناتے ہیں۔
مگر خان صاحب کی اپنی مجبوریاں۔ پہلے نواز شریف و زرداری اینڈ کمپنی اور میڈیا قابو میں آئے تو ہاکی سمیت دیگر کھیلوں کو بھی وینٹی لیٹرز سے اتارنے کا سوچیں۔ اگر میگا کرپشن جڑ سے اکھاڑنے کا مشن راستے میں چھوڑ کر بطور کھلاڑی کھیلوں کی ترقی کے بارے میں سوچنا شروع کر دیا تو پھر آپ لوگ ہی کہیں گے کہ تین برس میں اور کون سے مسائل حل ہو گئے جو اب کھیلوں اور کھلاڑیوں کے فروغ و ترقی پر دھیان دیا جا رہا ہے۔لہٰذا خان صاحب اس بارے میں کسی بھی سابق حکمران سے زیادہ محتاط ہیں۔
ایک زمانہ تھا کہ ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو سرکاری ادارے اچھی نوکری دے دیتے تھے تاکہ اس کی پوری توجہ ہاکی، سکوا، فٹ بال اور ایتھلیٹکس پر رہے اور اس کے پاس ملک کا نام روشن نہ کرنے کا کوئی معاشی بہانہ نہ رہے۔
آج یہ حال ہے کہ اگر ہاکی کی نیشنل ٹیم کا کوئی کھلاڑی اپنا رشتہ بھیجے تو ممکنہ سسرالی پہلا سوال یہ پوچھتے ہیں کہ بہت اچھی بات ہے کہ تم قومی ٹیم میں ہو مگر اپنے اخراجات کہاں سے پورے کرتے ہو، کام کیا کرتے ہو؟
چنانچہ اب خوشیوں کا شارٹ کٹ یہ ہے کہ کوئی بھی باکسر، ایتھلیٹ، ان ڈور گیمر، کیمبرج کے امتحان میں عالمی سطح پر نام کمانے والا، ناسا میں کوئی اہم پوزیشن حاصل کرنے والا، کسی عالمی مالیاتی ادارے میں چوٹی تک پہنچنے والا، کوئی عالمی ادبی انعام حاصل کرنے والا یا کوئی کوہ پیما اپنی کامیابی کا جھنڈا گاڑ دے تو اس کی خوشیوں کی بارات میں یہ کہتے ہوئے شامل ہو جاؤ کہ ’کل تک ساڈہے ہتھاں وچ کھیڈدا سی۔ ساہنوں تے پہلے ہی پتہ سی کہ ایہنے کوئی وڈا کم کرنا اے۔‘
اپنے پہلے مقابلے کے لیے سکواش کے جوتے خریدنے کی سکت نہ رکھنے کے باوجود سات بار برٹش اوپن ٹائٹل چھیننے والے ہاشم خان سے لے کر انٹر بورڈ چیمپئن شپ ننگے پاؤں جیتنے والے ارشد ندیم تک ایک ہی کہانی چلتی چلی آ رہی ہے۔
اپنا منڈا ہے جی۔ جتنا تے لازمی سی۔ پاکستان زندہ باد، ڈک ڈک ڈک ڈھن ڈنا ڈھن، ڈھنچک ڈھنچک ڈھنچک۔۔۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اولمپکس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleطالبان کا چھے صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ : مزار شریف میں‌داخل ہونے کا دعویٰ
Next Article امر جلیل کا کالم:دلیپ اور دیوداس
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

صدر پاکستان نے اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نواز دیا

اگست 30, 2024

اولمپکس میں شاندار کارکردگی، صدر مملکت ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نوازیں گے

اگست 10, 2024

پورے پاکستان سے زیادہ خوش ہوں: والدہ ارشد ندیم

اگست 9, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.