Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وسعت اللہ خان کا کالم : یہ فاشزم نہیں بدحواسی ہے
کالم

وسعت اللہ خان کا کالم : یہ فاشزم نہیں بدحواسی ہے

ایڈیٹرستمبر 12, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
aazam sawati
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

حکمران جماعت پی ٹی آئی کے نائب صدر اور وزیرِ ریلوے اعظم سواتی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو جمہوریت کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے، انتخابات میں مخالفین سے رشوت لینے کے الزامات اور الیکشن کمیشن جیسے اداروں کو آگ لگا دینے کی خواہش پاکستان میں ڈھلوان پر تیزی سے پھسلتی بریک فیل سیاست بازی کا ایک اور ثبوت ہے۔
میں کن لوگوں میں رہنا چاہتا تھا
یہ کن لوگوں میں رہنا پڑ رہا ہے
پہلے پارلیمنٹ کو چوروں اور لٹیروں کی آماجگاہ قرار دیا گیا، پھر عدلیہ کو فرداً فرداً (ججوں جج) عام آدمی کی نظروں میں بے توقیر کرنے کا چلن شروع ہوا۔ پھر مخالفین کو غدار، ڈاکو، بیرونی ایجنٹ کے خطابات مرحمت فرمائے گئے۔
سماج کو پاک صاف کرنے کے لیے ٹاک شو میں میز پر جوتا رکھ کے پانچ ہزار لوگوں کو چوک پر پھانسی دینے کا نسخہ بتایا گیا اور اب الیکشن کمیشن کو آگ لگانے کی تمنا ظاہر ہو گئی۔
یعنی اس ملک میں تادمِ تحریر سوائے مسلح افواج کے ہر آئینی ادارے کو آئین کی عطا کردہ کرسی پر بیٹھ کر کھل کے گالیاں اور دھمکیاں دینے کا دائرہ تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔اور پھر آخر میں میڈیا کو یہ گند پھیلانے کا ذمہ دار قرار دے کر اس کا منھ سینے کی دھمکی سونے پہ سہاگہ۔
میڈیا سے لڑائی اب اس سطح پر آن پہنچی ہے کہ آپ کون ہوتے ہیں جھوٹ اور جعلی خبریں پھیلانے والے۔ ہمارے تو اپنے اپنے ٹرول بریگیڈز، انٹرویوز، بیانات اور سیاہ کو سفید اور سفید کو سیاہ دکھانے کے پیمانے موجود ہیں۔ہم آپ جیسے ٹچے میڈیا کے محتاج تھوڑی ہیں۔ خبردار جو ہمارے میدان میں دخل اندازی کی۔ آپ بس ایک اچھی بہو کی طرح ریاست کی تابعداری کریں۔ حقیقت کیا ہے اور دھوکہ کیا۔ یہ ہم طے کر کے آپ کو نشر یا خبر کے لیے فراہم کریں گے۔کچھ دوست کہتے ہیں کہ یہ فاشزم کی جانب سفر ہے۔ ستم ظریفی تو یہ ہے کہ ایسے لوگ فاشزم کے آداب سے بھی نابلد ہیں۔ فاشزم محض کسی وقتی جنونی کیفیت کا نام تھوڑا ہے۔
فاشسٹ تو بہت ذہین، نظریاتی، ثابت قدم اور محنتی لوگ ہوتے ہیں۔ وہ بدترین کام بھی بہترین نیت سے انجام دیتے ہیں۔وہ سنہرے افسانوی ماضی کو ایک مدھر دھن میں بدل کے عوام کے ایک بڑے طبقے کو مست و مدہوش کر کے ایک شاندار خیالی مستقبل کے پیچھے چلنے پر ایسے مجبور کر دیتے ہیں کہ دشمن بھی اس صناعی پر عش عش کر اٹھے۔
فاشسٹ ہونا اور بچپن سے فاشسٹ بننے کا شوقین ہونا دو الگ الگ باتیں ہیں۔ نیم حکیم مذہبی ہو کہ لبرل کہ کیمونسٹ کہ کیپٹلسٹ کہ دو نمبر فاشسٹ، وہ نہ صرف اپنے لیے بلکہ ہر طرح کے نمو پذیر ماحول کے لیے سوہانِ روح اور ایک اناڑی اذیت پسند ثابت ہوتے ہیں۔نہ وہ خود ڈھنگ سے تیر سکتے ہیں اور تیرنے کے قابل ریاست کے پاؤں میں بھی پتھر کی طرح بندھ جاتے ہیں۔ ایسے فاشسٹ اگر ہٹلر اور مسولینی کے متھے لگتے تو وہ انھیں بدنامی کے خوف سے ترنت کسی کنسنٹریشن کیمپ میں بھیج چکے ہوتے۔ان دنوں ہمیں جو وزارتی کیفیت درپیش ہے اسے زیادہ سے زیادہ جھنجھلاہٹی رویہ کہا جا سکتا ہے۔
جب میسر وقت میں ہوم ورک پورا نہ ہو، ہوم ورک مکمل کروانے والے ابا جی بھی اپنی دیگر مصروفیات میں الجھے ہوں اور خود کو تیس مار خاں سمجھنے کے باوجود بھی سکول واپسی سے ڈر لگے تو بچہ بھی کبھی ماں کو چٹکی نوچتا ہے، کبھی دودھ کا گلاس زمین پر دے مارتا ہے، کبھی بلاوجہ راتوں کو اچانک اٹھ کر رونے لگتا ہے، کبھی نیند میں بڑبڑانے لگتا ہے، کبھی بستر گیلا کر دیتا ہے اور کبھی گم صم ہو جاتا ہے۔
یہ فاشزم نہیں تبخیرِ معدہ و ذہن کا بحران ہے۔میری نانی اماں اکثر کہتی تھیں کہ سونے کا کٹورہ مل جائے تو پانی پی پی کر اپھارہ نہیں کر لینا چاہیے۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

اعظم سواتی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleطاہر سرور میرکا کالم:لہری۔۔ سٹینو گرافر سے ’وی آئی پی‘ کامیڈین بننے والے شوخ اداکار
Next Article کنٹونمنٹ بورڈ زکے انتخابات میں مسلم لیگ نون نے میدان مار لیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی کوشش اعظم سواتی کی اپنی ہے، پی ٹی آئی کا اس سے کوئی تعلق نہیں: سلمان اکرم

اپریل 12, 2025

بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے جنیداکبر کی طرف سے کی گئی تعیناتیاں فوری واپس لی جائیں، اعظم سواتی

اپریل 2, 2025

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو اٹک جیل سے رہا کر دیا گیا

فروری 4, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.