Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وسعت اللہ خان کا کالم : کسی مجبور وزیرِ اعظم نے کبھی استعفیٰ دیا؟
کالم

وسعت اللہ خان کا کالم : کسی مجبور وزیرِ اعظم نے کبھی استعفیٰ دیا؟

ایڈیٹراکتوبر 16, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پچھتر برس سے سنتے سنتے کان جھڑ گئے کہ پاکستان میں اب تک کوئی بھی وزیرِاعظم اپنی آئینی مدتِ اقتدار پوری نہیں کر پایا۔ ہر وزیرِاعظم انتحابی یا نامزدگیانہ رسم سے گزر کے جب پہلے دن کرسی پر بیٹھتا ہے تو اس سے زیادہ اہل، جانفشاں، زیرک، ذہین اور ملک کو بیک بینی و دو گوش مسائل کی دلدل سے نکالنے کی صلاحیت رکھنے والا کوئی نہیں ہوتا۔
اور جب اسے کسی بھی آئینی یا بالائے آئین حربے سے چلتا کیا جاتا ہے تو اس سے زیادہ نااہل، کرپٹ اور معیشت و نظام کی لٹیا ڈبونے والا کوئی اور نہیں ہوتا۔
ریاست کا وہی پبلسٹی اور مارکیٹنگ ونگ جو ہر نئے وزیراعظم کو ارسطوِ سے بھی سوا درجے اوپر کا ثابت کرتا ہے۔ تین سے چار برس بعد اسی ارسطوِ کی قانونی و غیر قانونی معزولی کے سمے اسے شیطان کا خالو قرار دینے میں لمحے بھر کی دیر نہیں لگاتا۔
اکیسویں صدی کی سائنس بھی اس سوال کے جواب میں بغلیں جھانک رہی ہے کہ ’آئن سٹائن کے لیول کا دماغ‘ صرف تین سے چار برس وزیرِ اعظم کی کرسی پر بیٹھے بیٹھے کیسے چغد قرار پا جاتا ہے؟ اس کا بظاہر مطلب تو یہ نکلتا ہے کہ یا تو اسے کرسی پر بٹھاتے ہوئے جھوٹ بولا گیا یا پھر ہٹاتے ہوئے سچ نہیں بتایا گیا۔
اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ دونوں بار سچ ہی بولا گیا تو ایسا کیوں ہے کہ جسے پہلی بار کرپٹ، نااہل اور کامن سینس سے عاری قرار دے کر معزول کیا گیا اسے چند برس کے وقفے کے بعد دوبارہ اسی کرسی پر بٹھا دیا گیا اور پھر نااہل و سازشی وغیرہ وغیرہ قرار دے کر ہٹا دیا گیا اور پھر ایمان دار فرض کر کے تیسری بار اقتدار تھما دیا گیا اور پھر چھین لیا گیا اور پھر بلاواسطہ انداز میں سونپ دیا گیا۔
نااہل سے اہل پھر نااہل پھر اہل پھر۔۔۔ یہ تو گنیز بُک میں درج ورلڈ ریکارڈز سے بھی اوپر کا معجزہ ہو گیا۔ اتنی بار تو غریب حسرت موہانی کو بھی جنوں کا نام خرد اور خرد کا نام جنوں رکھنے کی جرات نہیں ہوئی۔
اس کا مطلب تو پھر یہ ہوا کہ اقتدار دینے اور لینے والا کوئی اور ہے اور عام انتخابات کی مشق اور عوامی طاقت کا احترام تیسرے درجے کے ڈرامے میں ڈالے گئے بے جان مناظر کے سوا عملاً کچھ نہیں۔
ہم یہ مرثیہ تو سنتے ہیں کہ مجھے کرسی پر بٹھایا تو گیا مگر میرے ہاتھ پاؤں بندھے تھے اور جب میں نے انھیں ڈھیلا کرنے کی کوشش کی تو مجھے ڈنڈا ڈولی کر دیا گیا مگر یہ بات تب ہی کیوں پتا چلتی ہے جب اٹھا کے باہر کر دیا جائے۔
ہر وزیراعظم ناطاقتی و بے اختیاری کا اتیاچار مسلسل سہنے کے باوجود آخری گھنٹے تک آخر کس امید پر اپنی لولی کرسی کے ہتھے پکڑے رہتا ہے؟ اسے کیوں یقین ہوتا ہے کہ جو پچھلوں کے ساتھ ہوا وہ اس کے ساتھ نہیں ہوگا۔ حتیٰ کہ کرسی سمیت محل کے باہر فٹ پاتھ پر نہ رکھ دیا جائے۔
یا تو وہ اس ادھاری عرصے میں اپنی تصوراتی بااختیار جنت میں مست رہتا ہے۔ عین ممکن ہے دماغ مسلسل کچکوکے لگاتا رہتا ہو کہ عہدے کا چپکا ہوا ٹیگ بھی اتار پھینک مگر دل کمینہ احتجاجاً استعفیٰ دے کر باہر نکلنے سے روکے رکھتا ہے۔ یا پھر اس کرسی گیر کو لگتا ہو گا کہ اگر جراتِ رندانہ سے کام لینے کا خطرہ مول لے لیا تو آگے کا ایک فیصد چانس بھی کہیں مارا نہ جائے۔
اسی لیے ہم نے آج تک سابق وزرائے اعظم کا رونا گانا تو خوب سنا مگر پچھلی ساڑھے سات دہائیوں میں ایک بھی مثال ایسی نہیں کہ ان میں سے کسی ایک نے بھی لاچار کرسی کو لات مارتے ہوئے نعرہِ مستانہ بلند کیا ہو کہ جہنم میں جائے تمھاری خیراتی سرپرستی۔ میں اب تب ہی لوٹوں گا جب عوام اپنے کندھے پر بٹھا کے خود اس محل کی چوکھٹ پر اتاریں گے۔
اب تو مجھے اکثر لگنے لگا ہے کہ کسی بھی سیاستدان کو عوام اور جمہوری طاقت پر اتنا بھی یقین نہیں رہا جتنا عہدِ حاضر کے مولوی کو خدا پر ہے۔ عوامی طاقت آج محض تاش کا وہ اکا ہے جسے دکھا کے پاور کیسینو میں اپنی سودے باز حیثیت جتانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
چنانچہ کسی کو بھی اب کسی کا دیوانہ بننے یا زیادہ سنجیدہ لینے یا منھ سے جھاگ نکالنے یا ایک ٹانگ پر ناچنے کی ضرورت نہیں۔
یہ پالٹیکس نہیں پالیٹینمنٹ ہے۔ بس مفت کا سرکس دیکھیے اور ’انجوائز ‘ لیجیے۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں بڑا اپ سیٹ، سری لنکا کو نمیبیا سے شکست
Next Article شیخ رشید کو 7 روز میں لال حویلی خالی کرنے کا حکم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 29, 2026

سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار

جون 28, 2026

محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل

جون 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 29, 2026
  • سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار جون 28, 2026
  • محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل جون 28, 2026
  • صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 28, 2026
  • کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری جون 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.