Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وسعت اللہ خان کا کالم : پاکستان اور امریکی للو چپو
کالم

وسعت اللہ خان کا کالم : پاکستان اور امریکی للو چپو

ایڈیٹرستمبر 18, 20219 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusatullah-khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آپ بھلے کابل سے امریکا کے عاجلانہ انخلا کو شکست و فتح کی عینک سے دیکھ دیکھ کے خوش ہوتے رہیں مگر امریکی اسٹیبلشمنٹ کا اب بھی خیال ہے کہ درخت سے اترنا تو طے تھا۔ بس ذرا گھبراہٹ میں اترتے وقت پاؤں پھسل گیا اور پھر امریکا ادھر ادھر دیکھتے ہوئے فوراً ہی ”کی ہویا کج نہیں ہویا“ کہتے کہتے کپڑے جھاڑ کر اٹھ کھڑا ہوا۔ گویا یہ شکست نہیں شکست فاتحانہ ہے۔
شاید اسی لیے تین روز قبل سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے ارکان دو حصوں میں برابر برابر بٹ گئے۔ کچھ ڈیموکریٹ اور ری پبلیکن سینیٹرز کا خیال ہے کہ بائیڈن انتظامیہ آخری چند دنوں کے حالات کا اندازہ لگانے میں قطعاً ناکام رہی۔ حتیٰ کہ سی آئی اے بھی کابل پر طالبان کے قبضے سے صرف تین روز قبل وائٹ ہاؤس کو بتا رہی تھی کہ کابل کو طالبان کے قدموں میں گرنے میں کم ازکم ساٹھ دن لگیں گے۔
لیکن جس طرح امریکا نے سقوط کابل سے دو ہفتے پہلے منہ اندھیرے کابل کے نزدیک سب سے بڑا فوجی اڈہ بگرام ایسی رازداری سے چھوڑا کہ اپنی ہی قائم کردہ افغان حکومت کو بھی خبر نہ لگنے دی۔ یہ حرکت طالبان کے لیے گرین سگنل تھی کہ اب تمہیں جو بھی کرنا ہے کر گزرو اور پھر وہ بگرام خالی ہونے کے نو روز بعد کابل کے دروازے پر دستک دے رہے تھے۔جو حرکت امریکا نے بگرام سے راتوں رات فرار کی صورت میں کی۔ ویسا ہی ہاتھ امریکی حمایت یافتہ افغان صدر اشرف غنی نے کیا۔ قطر امن سمجھوتے کے معمار زلمے خلیل زاد کے بقول امریکا کو آخری وقت تک بھنک نہ پڑ سکی کہ اشرف غنی کابل چھوڑنے کا منصوبہ بنا چکے ہیں۔ ایک دن پہلے ہی تو وہ کابل کے دفاع سے متعلق اعلیٰ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے اور اپنے کسی قول و فعل سے شبہ نہیں ہونے دیا کہ چند گھنٹے بعد وہ کیا کرنے والے ہیں۔ اور اس کے بعد جیسا کہ ہوتا ہے۔ سپاہ سالار نکل لیا تو فوج کا رہا سہا حوصلہ بھی ( اگر کوئی حوصلہ باقی تھا ) سپاہ سالار کے پیچھے پیچھے نکل لیا۔
مگر وہ سپر پاور ہی کیا جو اخلاقی جرات کے ساتھ مان لے کہ ہاں ہمارا کھرب ہا ڈالر کا افغان پروجیکٹ ناکام رہا۔ ہم وہاں کے زمینی حقائق سمجھنے میں ناکام رہے، ہم نے جان بوجھ کر آنکھیں بند رکھیں اور ہم اس پروجیکٹ کی ناکامی کے اسباب کی گہرائی سے جانچ کریں گے تاکہ مستقبل میں بھلے نئی غلطیاں ہوں مگر ایسی غلطی نہ دھرائی جائے۔
تھا خواب میں خیال کو تجھ سے معاملہ
جب آنکھ کھل گئی نہ زیاں تھا نہ سود تھا
( غالب )
بقول امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن امریکا نے بیس برس کے قیام میں جو مقاصد حاصل کرنے تھے کر لیے، کے دعویٰ کو مان لیا جائے تو پھر اب قربانی کا بکرا کیوں تلاش کیا جا رہا ہے؟ سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کیوں دو حصوں میں بٹ گئی؟ ایک جھتے کا خیال تھا کہ ٹرمپ نے ناقص سمجھوتہ کیا اور بائیڈن نے اس سمجھوتے پر نہایت بچگانہ انداز میں عمل کیا، جس کے سبب اتحادی ممالک کی نظروں میں بھی خفت اٹھانا پڑی۔جب کہ سینیٹرز کے دوسرے گروہ کا کہنا تھا کہ سارا معاملہ پاکستان کی دوغلی پالیسی نے خراب کیا۔ وہ طالبان کے ساتھ بھی دوڑتا رہا اور امریکیوں کے ساتھ بھی ہانپتا رہا۔ ہم سے مال پکڑتا رہا اور حقانیوں کو آنکھ ٹکاتا رہا۔ چنانچہ پاکستان کے ساتھ تعلقات پر پھر سے غور کرنے کی ضرورت ہے ( وزیر خارجہ بلنکن بھی عندیہ دے چکے ہیں کہ افغانستان کے تناظر میں پاک امریکا تعلقات پر نظر ثانی زیر غور ہے کیونکہ اس بابت دونوں ممالک کے کچھ مفادات ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں اور بہت سے مفادات ایک دوسرے سے متضاد ہیں ) ۔
صرف دو سینیٹرز ایسے تھے جنھوں نے تیسرا موقف اختیار کیا۔ سینیٹر جین شہین نے کہا کہ اس وقت کانگریس میں منافقت عروج پر ہے۔ جب کہ ڈیموکریٹ سینیٹر کرس وان ہولن نے اپنے ہی وزیر خارجہ کو کٹہرے میں کھڑا کر کے ان سے کھلی جرح کی کہ کیا یہ امریکا نہیں تھا جس نے پاکستان پر دباؤ ڈال کر ملا عبدالغنی برادر سمیت تین کلیدی طالبان کمانڈروں کو رہا کروایا تاکہ افغانستان سے امریکی انخلا کا راستہ ہموار کرنے کے لیے مذاکرات سے انکاری طالبان کو کسی طرح سمجھوتے کی میز پر لایا جا سکے۔ کیا طالبان کو پاکستانی تعاون کے بغیر مذاکرتی میز پر لایا جا سکتا تھا؟اور جب ایک بار قطر میں بات چیت کا آغاز ہو گیا تو امریکا نے نہ صرف طالبان کے اصرار پر کابل حکومت کو بات چیت میں شامل کرنے سے پرہیز کیا بلکہ پاکستان کو بھی ”تھینک یو ویری مچ“ کر کے میز پر نہیں بیٹھنے دیا۔ حتی کہ افغانستان میں بیس برس سے شانہ بشانہ نیٹو اتحادیوں کو بھی جس بابت اعتماد میں لینا مناسب نہ سمجھا گیا کہ امریکا اور طالبان کے درمیان قطر میں کیا کھچڑی پک رہی ہے۔
یہی نہیں بلکہ امریکا نے طالبان کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کابل حکومت کو پانچ ہزار طالبان قیدی چھوڑنے پر بھی مجبور کیا۔ اور طالبان سے یہ شرط بھی نہ منوا سکا کہ امن سمجھوتے پر دستخط ہوتے ہی وہ افغانستان میں امریکی انخلا مکمل ہونے تک فوجی کارروائیاں بند کر دیں گے۔ طالبان نے بس یہ یقین دلایا کہ وہ مغربی افواج پر حملہ نہیں کریں گے مگر افغان فوج کو ضرور نشانہ بناتے رہیں گے اور امریکا نے خاموش رہ کر طالبان کو گویا اپنی جنگی پیش قدمی جاری رکھنے کی کھلی چھوٹ دے دی۔
اور جب طالبان ہفتے بھر میں زیادہ تر صوبوں پر قابض ہو گئے تو سارا الزام افغان فوج کی نا اہلی پر منڈھ دیا گیا۔ یہ بھی یاد نہ رکھا گیا کہ بیس برس کے دوران طالبان سے جنگ میں ڈھائی ہزار امریکیوں سمیت لگ بھگ چار ہزار اتحادی فوجی کام آئے۔ جب کہ ساٹھ ہزار سے زائد افغان فوجی اور پولیس والے طالبان سے لڑتے ہوئے یا ان کے ہاتھوں مارے گئے۔
سینیٹر کرس وان ہولن کے مندرجہ بالا ہر نکتے کو وزیر خارجہ بلنکن نے درست قرار دیا۔ مگر پرنالہ پھر بھی وہیں گرتا رہا کہ پاکستان نے جو کیا اس کے پیش نظر تعلقات پر نظر ثانی ”جرور“ ہو گی۔ اگر ایسا ہوا تو پاکستان کے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں ہو گی۔انیس سو پچاس کی دہائی میں پاکستان سرد جنگ میں سیٹو اور سینٹو کا حصہ بنا اور سوویت یونین کے خلاف جاسوسی کے لیے پشاور میں امریکا کو اڈہ دیا۔ مگر جب پینسٹھ کی جنگ ہوئی تو امریکا فوراً غیر جانبدار ہو گیا۔ جولائی انیس سو ستر میں چین سے سفارتی تعلقات کے قیام میں امریکا نے پاکستان کی سفارتی خدمات کا بھرپور استعمال کیا۔ مگر اکہتر کی جنگ میں ساتواں بحری بیڑہ تب تک خلیج بنگال کی جانب سفر ہی کرتا رہا جب تک ڈھاکا میں ہتھیار نہیں ڈل گئے۔
انیس سو ستتر میں پاکستان کے مشکوک ایٹمی عزائم کے پیش نظر کانگریس نے سمنگنٹن ترمیم کے تحت فوجی و اقتصادی امداد روک دی۔ جیسے ہی اپریل اٹہتر میں کابل میں کمیونسٹ انقلاب کے بعد امریکا کو ضرورت پڑی تو پاکستان کو پھر سے لبھانے کے لیے کوئی ادا نہیں چھوڑی گئی۔ پاکستان بھی گویا لبھنے کے لیے پہلے سے تیار بیٹھا تھا۔ اور پھر ریگن تو ضیا صاحب کو آزاد جمہوری دنیا کا محافظ قرار دے کے ان کے چپر غٹو میں تبدیل ہو گئے۔جیسے ہی افغانستان سے فروری نواسی میں آخری روسی فوجی نکلا۔ امریکا کو اچانک سے پاکستان کا مشکوک ایٹمی پروگرام پھر سے یاد آ گیا۔ اور پریسلر ترمیم کے ذریعے پاکستان کی فوجی و اقتصادی امداد ایک بار پھر معطل کر دی گئی۔ سن اٹھانوے میں جب بھارت کے جواب میں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے تو پاک امریکا تعلقات انتہائی پستی میں تھے۔ پر کرنا خدا کا یوں ہوا کہ جیسے ضیا الحق کی خوش نصیبی سے کابل میں کمیونسٹ انقلاب آ گیا۔
اسی طرح پرویز مشرف کی خوش نصیبی کہ نائن الیون ہو گیا۔ پاکستان ایک بار پھر نقد تعاون پر راضی ہو گیا۔ اگلے بارہ تیرہ برس دونوں ملک ڈالروں کی چھاؤں میں ہنسی خوشی رہتے رہے اور جب افغانستان ڈالر اندھا دھند جھونکنے کے باوجود بھی وہ دم ثابت ہوا جو بارہ برس نلکی میں رکھے جانے کے بعد بھی سیدھی نہ ہوئی تو پاکستان پھر سے ولن ٹپائی دینے لگا۔
یہ سب کچھ پچھلی سات دہائیوں میں اتنے تسلسل سے ہوتا آ رہا ہے کہ اب تو پاکستان میں کوئی نابینا بھی بتا دیتا ہے کہ امریکا کب خوش اور کب غصیل ہونے والا ہے۔ اور پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کا عمومی طرز عمل بھی یہی ہوتا ہے کہ ”جاتا ہے تو جائے کل پرسوں پھر للو چپو کرتا ہوا آ جائے گا موا۔“ ۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

افغانستان طالبان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی اچانک واپسی کے بعد شیخ رشید ’سازش‘ کی تلاش میں
Next Article رؤف کلاسرا کا کالم:یہ تو ہو گا!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سیکڑوں طالبان مارے گئے ہمارے 12 جوان شہید ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر

فروری 28, 2026

کیا افغانستان واقعی سلطنتوں کا قبرستان رہا ؟ برملا / نصرت جاوید کا کالم

فروری 24, 2026

مصالحت ضروری ہے لیکن متبادل کیا ہے؟ سید مجاہدعلی کا تجزیہ

فروری 24, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.