Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جولائی 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ڈیزل 31 روپے، پیٹرول 5 روپے لیٹر مہنگا : روزانہ نئی قیمت مقرر کرنے کا اعلان
  • ملا کھد بدھ ، گرانی اور سانڈ کے میمنا بننے کی کہانی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • محسن نقوی کا اگلا سٹیشن وزارتِ خارجہ؟ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ملاّؤں کے سامنے بے بس پاکستانی ریاست : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان کے حاجی صاحب اور اداکارہ کے بولڈ لباس کا تنازع : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»حقیقت کہاں ہے، ابولکلام سے جانیں۔۔یاسر پیرزادہ کامکمل کالم
کالم

حقیقت کہاں ہے، ابولکلام سے جانیں۔۔یاسر پیرزادہ کامکمل کالم

ایڈیٹرمارچ 7, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

’مغالطہ پاکستان ‘ میں ہمیں پڑھایا گیا تھا کہ کانگریس ہندوؤں کی جماعت ہے ، اِس جماعت میں متعصب ہندو بھرے ہیں جو مسلمانوں کو شودر سمجھتے ہیں اور مکار اور سازشی ہندوؤں کا یہ ٹولہ انگریزوں سے ساز باز کرکے ہندوستان کے مسلمانوں کو اپنا غلام بنانا چاہتا ہے ۔اچھے بچوں کی طرح ہم نے یہ باتیں رَٹ لیں ۔مگر اِس دوران کسی نے ہمیں یہ نہیں بتایا کہ مولانا محمد علی جوہر اور ابوالکلام آزاد جیسے جید مسلم علما ہندوؤں کی اُس کانگریس پارٹی کے صدر بھی رہے ہیں ۔ بڑے ہوکر جب ہمیں یہ بات پتا چلی اورہم نے سوال اٹھایا کہ ابولکلام جیسا عالم دین ایک متعصب ہندو پارٹی کا سربراہ کیسے بن گیا تو جواب میں ہمیں قائد اعظم کا وہ مبینہ جملہ سنا کر خاموش کروادیا گیا کہ ’مولانا آزاد کانگریس کے شو بوائے ہیں ۔‘ اِس کے بعد اب کس میں ہمت تھی کہ قائد کے بیان کو چیلنج کرتا۔چپ ہو گئے ۔حقیقت کیا تھی ، یہ ہمیں ابولکلام آزاد نے سمجھایا!
گزشتہ برس قفل بندی کے دوران جہاں کچھ کتابوں کے مطالعے کا وقت ملا وہاں جناب خورشید ندیم کی معیت میں قران کو بھی ترجمے کے ساتھ دوبارہ پڑھنے کا موقع ملا ۔ویسے تو مولانا مودودی کا ترجمہ میرا پسندیدہ ہے مگر میں نے غلام احمد پرویز ، مولانا وحید الدین خاں اور غامدی صاحب کے تراجم بھی دیکھے ۔ اِن پر کسی اور وقت میں تبصرہ کروں گا کیونکہ فی الحال جس ترجمے نے مجھے مسحور کیا وہ ابولکلام آزاد کا ’ترجمان القران ‘تھا۔اِس سے پہلے میں نے مولانا آزاد کی غبار خاطر ، India Wins Freedom، انسانیت موت کی دروازے پر اور زمزمہ محبت وغیرہ دیکھ رکھی تھیں جن کی عالیشان نثر کی وجہ سے میں مولانا کا گرویدہ تھا مگر ’ترجمان القران ‘ نے تو گویا مجھے مبہوت ہی کردیا ،ادب کی جو چاشنی ابولکلام کے ترجمے میں ہے وہ شاید کسی اور میں نہیں ۔ایک جگہ مولانا نے لکھا ہے کہ قران مجید کے ترجمے کا خیال انہیں کیسے آیا ۔(اگر یہ واقعہ مجھے ٹھیک سے یاد ہے تو )ایک مرتبہ وہ مسجد سے نماز ادا کرکے نکل رہے تھے کہ کسی شخص نے انہیں پکارا،مڑ کر دیکھا تو کوئی اجنبی تھا جو کسی دور دراز علاقے سے آیا تھا ۔اُس نے کہا کہ وہ کسی مذہبی معاملے پر الجھن کا شکار ہے اور مولانا سے مدد چاہتا ہے ۔مولانا نے اُس کی رہنمائی کر دی اور وہ شخص واپس چلا گیا۔مگر بعد میں انہیں خیال آیا کہ انہیں قران کا ترجمہ لکھنا چاہیے تاکہ مسلمانوں کے ذہنوں میں جو الجھنیں ہیں وہ رفع ہو جائیں ۔گویا ایک اجنبی شخص کی وجہ سے ابولکلام آزاد نے قران کے ترجمے کا کام شروع کیا ۔ مگر بدقسمتی سے یہ کام مکمل نہ ہو سکتا ۔اِس کی وجہ خود مولانا آزاد نے یوں لکھی ہے کہ ”1921میں جب ملک کے ہر گوشے سے ترجمان القران کے لیے تقاضا شروع ہوا تو مجھے اس کی اشاعت کے لیے آمادہ ہو جانا پڑا ۔چونکہ ٹائپ کی چھپائی اس کے لیے موذوں نہیں سمجھی گئی تھی ،اس لیے کتابت کا انتظام کیا گیا ،پہلے متن کی کتابت کرائی گئی ،پھر ترجمہ لکھوانا شروع کیا۔نومبر 1921میں متن کی کتابت ختم ہو چکی تھی ۔ترجمہ کی کتابت شروع ہوئی تھی ۔لیکن وقت کا فیصلہ اب بھی میرے خلاف تھا۔“انگریز سرکار نے مولانا کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا اور پھر ’ثبوت‘کی تلاش میں ان کے گھر پر چھاپے مارے اور جب کچھ نہیں ملا تو ’قلمی مسودات کا تمام ذخیرہ اٹھا لے گئے،حتّی ٰ کہ ترجمان القران کی تمام لکھی ہوئی کاپیاں بھی توڑ مروڑ کر مسودا ت کے کے ڈھیر میں ملا دیں۔‘ اب سنا ہے کہ کچھ سال پہلے ہندوستان میں اِس کا اصل مسودہ تلاش کرکے شائع کیا گیا ہے ، واللہ اعلم کہ یہ مکمل ترجمہ مولانا کا ہے یا اسے کسی اور نے مولانا کے رنگ میں پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے !
’زمزمہ محبت ‘ میں جہاں مولانا آزاد کے مختلف مغربی افسانوں کے تراجم شامل ہیں وہاں اُن کااپنا بھی ایک ’افسانہ نما‘ شامل ہے جس کا نام ’چڑیا چڑے کی کہانی ‘ ہے۔ میں نے اسے افسانہ نما اِس لیے کہا کہ میرے نزدیک یہ اُن روایتی معنوں میں افسانہ نہیں ہے بلکہ یہ مولانا کے اسیری کے دنوں کا احوال ہے جب وہ انگریز کی قید میں تھے ۔ جو کمرے اُ ن کے تصرف میں تھے وہاں چڑیوں نے گھونسلہ بنا رکھا تھا ، مولانا نے چڑیا چڑے کے ساتھ جو وقت گذارا اسی کو کہانی کی شکل میں یوں بیان کر دیا کہ بندہ دم بخود رہ جاتا ہے ۔یہ قصہ امثال اور اشعار ، واقعات او ر تشبیہات سے لبریز ہے ۔ بیدل، غالب، حافظ، سعدی، فردوسی ، نطامی ، نظیری کے شعر جا بجا صفحات پر پھیلے نظر آتے ہیں ،کہیں کہیں تو اِن اشعار کی وجہ سے تحریر بوجھل بھی محسوس ہو تی ہے مگر اِس بات میں دو رائے نہیں کہ ایسی مرصع نثر صرف ابولکلام ہی لکھ سکتے تھے اورامام الھند کا لقب اُن کے علاوہ کسی اور کو زیبا نہیں دیتا۔ بے شک مولانا کہیں کہیں مشکل الفاظ استعمال کرتے ہیں مگر یہ الفاظ تحریر کی روانی میں خلل نہیں ڈالتے بلکہ انہیں پڑھ کر یوں لگتا ہے جیسے ان الفاظ کا اِس سے موزوں استعمال ممکن نہیں تھا۔مولانا کی نثر پر یہ تنقید بھی کی جاتی ہے کہ بسا اوقات اُن کی نثر اُس دلہن کی طرح لگتی ہے جسے بہت زیادہ لیپا پوتی کرکے مصنوعی طور پر سنوارا گیا ہو۔ یوسفی صاحب نے بھی اپنے کسی مضمون میں ابولکلام آزاد کی نثر پر چوٹ کی ہے جسے پڑھ کر یوں لگتا ہے جیسے یوسفی صاحب کو اِس بات کی تکلیف ہو کہ اُ ن سے پہلے کوئی بند ہ اِس قدر آسانی کے ساتھ نثر میں مشکل الفاظ کیوں کر استعمال کرگیا!
زمزمہ محبت میں ایک یونانی دیو مالائی کہانی ”حقیقت کہاں ہے ؟“ کا ترجمہ بھی شامل ہے جو ’الہلال ‘ میں شائع ہوئی تھی ۔ترجمہ بھی شاندار ہے اور کہانی بھی لا جواب ہے ۔دیوکلس ،حکمت کا طالب علم ہے اور حقیقت کا متلاشی ہے ۔اُس کی اکاڈیمی میں حکمت کی دیوی کا بت نصب ہے ، دیو کلس اُس دیوی سے درخواست کرتا ہے کہ اُس پر حقیقت کو بے نقاب کردے جس کی جستجو میں تمام فلسفی اور نوع انسانیت سرگرداں رہتی ہے ۔حکمت کی دیوی دیوکلس کی پکار سُن لیتی ہے اورپھر دیوی کی رہنمائی میں دیو کلس ایک کے بعد ایک حقیقت کے پردے چاک کرتا ہے ،ہر مرحلے کے بعد اُس پر ایک نیا انکشاف ہوتا ہے ، ایک نئی روشنی سے تاریکی کا پردہ چاک کرتی ہے ،دھندلائے ہوئے مناظر پہلے سے زیادہ واضح ہو جاتے ہیں ۔اور بالآخر آخری پردہ چاک کرنے کامرحلہ آن پہنچتا ہے ، جب وہ پردہ کھینچتا ہے تو روشنی غائب ہو جاتی ہے اور دیو کلس چلاتا ہے ”اے دیوی ! حقیقت کہاں ہے ؟مجھے تو کچھ سوجھائی نہیں دیتا ۔وہ،جو آخر ی پردے کے پیچھے تھی، کہاں چلی گئی ؟“دیوی جواب دیتی ہے کہ ”تیری آنکھیں پھوٹ گئی ہیں ۔۔۔بے نقاب حقیقت کوئی بھی نہیں دیکھ سکتا ۔اگر دیکھ سکتا ہے تو اسے پردوں ہی میں لپٹا دیکھ سکتا ہے ۔کوئی دس پردوں کے اندر سے دیکھتا ہے ۔کوئی اس سے کم میں دیکھتا ہے ۔کوئی اس سے بھی زیادہ میں۔مگر حقیقت عریاں کا مشاہدہ نا ممکن ہے ۔۔۔“مولانا آزاد کے ترجمے نے اِس کہانی کو چار چاند لگا دیے ہیں ،نثر ایسی ہے گویا کسی ہار میں نگینے جڑے ہوں۔
ایک ’حقیقت ‘وہ تھی جو ہمیں مغالطہ پاکستان میں پڑھائی گئی ۔مگر جب ہم نے پہلا پردہ چاک کیا تو پتا چلا کہ نصاب کی کتابوں کے باہر بھی ایک دنیا ہے جس کی حقیقت کچھ مختلف ہے ۔کچھ حیران ہوئے کچھ شوق بڑھا۔دوسراپردہ چاک کیا تو معلوم ہوا کہ اِن کتابوں میں بھی کچھ باتیں ایسی ہیں جو ایک تیسری حقیقت کا پتا دیتی ہیں۔ اگلا پردہ کھینچا تو انکشاف ہوا کہ ہم تو بحر بے کراں کے ساحل پر کھڑے تھے جہاں اتفاق سے ایک موتی ہمارے ہاتھ لگ گیا جسے حقیقت مطلق سمجھ بیٹھے ۔اب اگلا پردہ چاک کرنے کی ہمت ہم میں نہیں ، نہ جانے حقیقت عریاں کیسی ہو!
(گردوپیش کے لیے ارسال کیاگیاکالم)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکراچی ایکسپریس کی نو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ایک خاتون ہلاک، 15 سے زائد مسافر زخمی
Next Article امجد اسلام امجدکاکالم:ڈاکٹررشید امجد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم

جولائی 19, 2026

عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 19, 2026

جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج

جولائی 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم جولائی 19, 2026
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 19, 2026
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج جولائی 19, 2026
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے جولائی 18, 2026
  • ہائبرڈ نظام ۔۔ بے یقینی ، اندیشے اور بے خبر حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.