Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم
  • ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ
  • ’ اس شہر میں تم جیسے دیوانے ہزاروں ہیں‘ : آشا بھوسلے لاکھوں دیوانوں کو اداس کر گئیں
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»ویکسین کی دوڑمیں ہم کہاں کھڑے ہیں ۔۔یاسر پیرزادہ کامکمل کالم
کالم

ویکسین کی دوڑمیں ہم کہاں کھڑے ہیں ۔۔یاسر پیرزادہ کامکمل کالم

ایڈیٹرمارچ 21, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دنیا میں ویکسین بنانے والی سب سے بڑی کمپنی کا نام ’سیرم انسٹیٹیوٹ پرائیویٹ لمیٹڈ ‘ ہے ،یہ بائیو ٹیکنالوجی اور فارماسیوٹیکل کمپنی ہے جو 1966میں نجی طور پر قائم کی گئی تھی اور یہ بھارت کے شہر پونا میں واقع ہے ۔ یہ کمپنی ایک باپ اور بیٹے کی ملکیت ہے اور اِس کمپنی میں آکسفورڈ کی ویکسین ایسٹرا زینیکا تیار کرکے پوری دنیا میں سپلائی کی جا رہی ہے۔پہلے پہل جب میں نے یہ خبر سنی تو مجھے بہت حیرت ہوئی کہ آکسفورڈ کی ویکسین پونا میں کیوں اور کیسے تیار کی جا رہی ہے لیکن پھر امریکی خبر رساں ادارے این پی آر نے یہ گتھی سلجھا دی ۔ گزشتہ برس جب کورونا وائرس کی وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا تو پونا کی اِس کمپنی کے مالکان یعنی باپ اور بیٹے نے کھانے کی میز پر بیٹھے بیٹھے پانچ منٹ میں یہ فیصلہ کیا کہ وہ آکسفورڈ کی ایسٹرا زینیکا ویکسین کے آزمایشی تجربات کے حتمی نتائج سے پہلے ہی ویکسین کی شیشیاں تیا ر کرکے رکھ لیں گے، اگر ویکسین کے تجربات کامیاب ہو گئے تو اُن کے پاس فوری طور پر لاکھوں کی تعدادمیں ویکسین کی سپلائی موجود ہوگی اور اگر یہ تجربات ناکام ہوئے تو اُن کے کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری ضائع ہو جائے گی ۔ظاہر ہے کہ یہ ایک قسم کا جوا بھی تھا مگر کمپنی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ انہیں یہ فیصلہ کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہوئی کیونکہ اُن کی کمپنی کسی کو جوابدہ نہیں ہے ،یہ خاندانی کاروبار ہے جو ہم باپ بیٹا مل کر چلاتے ہیں ۔ایسٹرا زینیکا ویکسین کا تجربہ کامیاب رہا۔آج یہ کمپنی ایک منٹ میں ویکسین کی پانچ ہزار شیشیاں تیار کرکے سپلائی کرتی ہے ، اگلے ماہ اپریل میں کمپنی کا ہدف ایک ماہ میں ویکسین کی دس کروڑ خوراکیں تیار کرنا ہے۔ایک خوراک کی قیمت 4 ڈالر یعنی پاکستانی چھ سو روپے ہے ۔بھارت بائیوٹیک نامی انڈیا کی ایک اور کمپنی ہے جس کا مرکزی دفتر حیدر آباد میں واقع ہے ۔یہ بھی فارما سیوٹیکل کمپنی ہے جو ادویات اور ویکسین بناتی ہے۔اب تک یہ کمپنی 16مختلف اقسام کی ویکسین بنا چکی ہے جو 123ممالک میں برآمد کی جاتی ہیں۔بھارت بائیوٹیک نے کرونا وائرس کی ویکسین بھی تیار کی ہے جو 80.6%تک موثر ہے،اِس ویکسین کا نام Covaxinرکھا گیا ہے،بھارتی حکومت نے اِس برس جنوری میں ہنگامی بنیادوں اِس کی منظوری دی تھی جس پر کچھ تنقید بھی ہوئی ۔نریندر مودی اور اُن کی کابینہ کے چند وزرا نے یہی بھارتی ویکسین لگوائی ہے ۔
ویسے تو ہمیں پوری دنیا کے ساتھ ہی اپنا موازنہ کرنے کا شوق ہے ،اور یہ کوئی ایسی غلط بات بھی نہیں ، خود احتسابی کے لیے ضروری ہے کہ ہم یہ جانیں پوری دنیا کے مقابلے میں ہم کہاں کھڑے ہیں ، مگر صحیح معنوں میں ہمارا موازنہ اگر کسی ایک ملک کے ساتھ بنتا ہے تو وہ ہندوستان ہے کیونکہ چوہتر سال پہلے ہم اس ہندوستان کا حصہ تھا۔ اور چونکہ یہ ایک ہی ملک تھا سو اس کے مسائل بھی ایک جیسے تھے ۔ کرپشن اور اقربہ پروری ، کام چوری اور نا اہلی ۔ لیکن پھر اِن چوہتر برسوں میں ایسا کیا ہوا کہ آج انڈیا کی کمپنیاں کورونا ویکسین کی کروڑوں خوراکیں تیار کرکے دنیا بھر میں تقسیم کررہی ہیں اور ہم منہ اٹھائے ہونقوں کی طرح ایک دوسرے کی شکل دیکھ رہے ہیں؟ چوہتر برسوں میں جو کچھ ہوا اسے بیان کرنے کا یہاں موقع ہے اور نہ کوئی فائدہ ،بس اتنا کہنا کافی ہے کہ ہماری نسل کو کچھ لطیفے اور جملے رٹا دیے گئے تھے جن کو ہم نے سچ سمجھ لیا تھا۔ مثلاً ایک پاکستانی انڈیا گیا تو وہاں اُس کی ملاقات ایک دانشور سے ہوئی ، اُس دانشور نے انڈیا کی اُن چیزوںکی تفصیل بتانی شروع کی جو وہاں کے کارخانوں میں تیار کی جاتی تھیںاور پھربولا’مہاراج ،ہم یہ تمام چیزیں بھارت میں بناتے ہیں ، آپ کے ہاں تو سوئی بھی نہیں بنتی ؟“اِس پر ہمارا پاکستانی ہیرو مسکرا کر جواب دیتا ہے ”ہم نے ایٹم بم بنا لیا ہے ، انشا اللہ ایک دن سوئی بھی بنا لیں گے۔“جو نسل اِس قسم کی جملے بازی سُن کر جوان ہوئی ہو اُسے یہ خبر ایٹم بم سے کم نہیں لگے گی کہ انڈیا اِس وقت کورونا وائرس کی ویکسین کی خوراکیں تیار کرنے کی دوڑ میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے اور کوئی بعید نہیں کہ امریکہ کو پچھاڑ کر پہلے نمبر پر آ جائے ۔کورونا سے پہلے بھی دنیا کی ساٹھ فیصد ویکسین بھارت میں ہی تیار ہوتی تھی ۔ایک اور لطیفہ سن لیں ۔ حال ہی میں کچھ بھارتی اخبارات میں یہ خبریں شائع ہوئیں کہ بھارت پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرے گا تاہم جب پاکستانی دفتر خارجہ سے اِس خبر کی تصدیق کے لیے کہا گیا تو جواب ملا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ویکسین کی خریداری کاکوئی دو طرفہ معاہدہ نہیں ہوا ۔گویا جس ملک سے پوری دنیا کو چھ سو روپوں میں ویکسین کی خوراک مل رہی ہے اُس ملک سے ہماری سرحد ملی ہوئی ہے مگر ہم اُس سے خریداری نہیں کر سکتے ۔یہ ہے خلاصہ اِن دو ہمسایہ ممالک کے چوہتر برس کے تعلقات کا ۔
میں معذرت چاہتا ہوں کہ بات پاک بھارت تعلقات کی طرف نکل گئی حالانکہ آج صرف کورونا وائرس کی ویکسین کے بارے میںبات کرنی تھی ۔ جب سے ویکسین آئی ہے ایک عجیب تماشہ شروع ہو گیا ہے ۔ہم میں سے وہ لوگ جنہوں نے میٹرک میں بھی سائنس نہیں پڑھی ،وہ بھی یکایک وائرولوجسٹ بن گئے ہیں اور ویکسین کی ’تاثیر‘ (efficacy) کے بارے میں سوال پوچھتے نظر آتے ہیں ۔ سوال ان کا یہ ہوتا ہے کہ کوئی بھی ویکسین سو فیصد محفوظ نہیں تو پھر لگوانے کا کیا فائدہ ؟ ویسے ہم عجیب لوگ ہیں ، کرونا سے پہلے جب ہم ڈاکٹر کے پاس کسی بیمار ی کے علاج کے لیے جاتے تھے تو ڈاکٹر نسخہ لکھ کر ہاتھ میں تھما دیتا تھا جو ہم سے پڑھا نہیں جاتا تھا ، ہم اسے کیمسٹ کے سامنے رکھ دیتے تھے ، وہ دوائیاں دے کر سمجھاتا تھا کہ کون سی دوا کب کھانی ہے ، ہم کبھی کسی دوا کا لیبل پڑھتے تھے اور نہ ہی اُس کی تاثیردیکھتے تھے اور ٹھیک بھی ہو جاتے تھے ۔کورونانے ہمیں بہت سیانا کردیا ہے، اب ہم یہ پوچھنا ضروری سمجھتے ہیں کہ موڈرنابہتر ہے یا سپوتنک ۔ اب آپ سے کیا پردہ، یہ سوال میں نے بھی مختلف ڈاکٹروں سے کیا ہے اور جواب اِس کا یہ ہے کہ ہر قسم کی ویکسین ٹھیک ہے، دنیا کی کوئی بھی ویکسین سو فیصد محفوظ نہیں ہوتی ، البتہ یہ ضرور ہے کہ کورونا کی ویکسین موت یا شدید علامات سے محفوظ رکھے گی،ممکن ہے ویکسین لگوانے والوں میں سے کسی ایک آدھ کو کورونا ہو جائے مگر یہ کوئی اچنبھے کی بات نہیں ہو گی کیونکہ تجرباتی مراحل میں یہ بات پہلے ہی سامنے آ چکی ہے۔ ویکسین کے دراصل دو بڑے فائدے ہیں ۔ ایک ،ویکسین لگوانے والا موذی مرض سے محفوظ ہو جاتا ہے ،دوسرا، وبا کی روک تھام میں مدد ملتی ہے۔جب آبادی کے بڑے حصے کو ویکسین لگ جائے گی تو لوگ کورونا سے بیمار نہیں ہو ں گے او ر یوں وبا کے پھیلنے کی شرح ’آر ناٹ ‘ نیچے آ جائے گی ۔مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ جسے ویکسین لگ جائے وہ ماسک پہننا یا احتیاط کرنا چھوڑ دے کیونکہ ویکسین لگوانے کے باوجود آپ کے جسم کے کسی حصے پر کورونا وائرس لگ سکتا ہے جو آپ کسی ایسے شخص کو منتقل کر سکتے ہیں جسے ابھی ویکسین نہ لگی ہو۔ویسے بھی کورونا وائرس کی تیسری لہر میں مریضوں کی زیادہ تعداد کی وجہ اِس وائرس کا ’یو کے سٹرین‘ ہے جو پہلے کی نسبت زیادہ آسانی اور تیزی سے پھیلتا ہے۔اصل سوال یہ نہیں کہ کون سی ویکسین زیادہ موثر ہے ، اصل سوال یہ ہے کہ ویکسین کی اِس دوڑ میں ہمارا ملک کہاں کھڑا ہے؟ جو ویکسین بھارت میں چھ سو روپوں بنائی جا رہی ہے، وہی ویکسین جب ہماری ادویات ساز کمپنیاں اور اسپتال کے مالکان جب کسی اور ملک سے امپورٹ کرکے منگوائیں گے تو عوام کو کتنے ہزار روپوں میں بیچیں گے ؟ اِن سوالات کا جواب تلاش کرنا ضروری ہے۔
(گردوپیش کے لیے ارسال کیاگیا کالم)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخالدمسعودخان کا کالم:وزیر اعلیٰ کا حلقہ پٹوار
Next Article موٹروے ریپ کیس: پہلی مرتبہ متاثرہ خاتون کی شناخت پوشیدہ رکھی گئی ، بی بی سی کی خصوصی رپورٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026

ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم

اپریل 16, 2026

مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 16, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 16, 2026
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس اپریل 16, 2026
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.