Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, مئی 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستانی اخبارات بمقابلہ بی بی سی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • جنگ بندی میں پاکستان کی خدمات اور امریکا کی گیدڑ بھبکیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منیٰ میں 20 لاکھ مسلمانوں نے حج کی سعادت حاصل کی
  • معاہدہ ابراہیمی اور ایران کے خلاف جنگ کا تعلق : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو نکات پر اٹکا ہوا امریکہ اور ایران کا معاملہ : نصرت جاوید کا کالم
  • حجام بیگم اور ٹھنڈی ٹھار قلفی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پیر سپاہی ، ملتان کی کہانیاں اور رضی الدین رضی کی سوانح عمری : کلثوم رفیق کا کتاب کالم
  • پاکستان اور سعودی عرب سمیت تمام اسلامی ممالک بیک وقت معاہدہ ابراہیمی پر دستخط کریں : ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا مطالبہ
  • ایران امریکہ معاہدے میں بدستور بےیقینی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ میں ٹرین پر خود کش حملے میں اموات کی تعداد 30 ہو گئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»مردوں کی فرسٹریشن کا علاج ۔۔یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
کالم

مردوں کی فرسٹریشن کا علاج ۔۔یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ایڈیٹرجولائی 4, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

’اگر عورت مختصر لباس پہن کر گھر سے باہر نکلے گی تو اُس کے ریپ ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔‘
’معاشرے میں چونکہ فحاشی اور عریانی بڑھ رہی ہے اِس لیے مرد بے قابو ہو رہے ہیں ، انہیں قابو میں رکھنے کے لیے ہمارے ملک میں مغربی ممالک کی طرز پر نہ کوئی نائٹ کلب ہے اور نہ ایسی کوئی جگہ جہاں اِن مردوں کی فرسٹریشن کا مداوا ہو سکے ، لہذا یہ بڑھتی ہوئی فرسٹریشن ریپ کا سبب بنتی ہے ۔‘
’ملک میں اسلامی سزائیں نافذ نہیں جس کی وجہ سے ریپ بڑھتے جا رہے ہیں ۔‘
’جس معاشرے میں عورتیں اپنے جسم کو ڈھانپے بغیر گھروں سے باہر نکلیں اور جس سوسائٹی میں کھلے عام ناچ گانا ہووہ معاشرہ لا محالہ بے راہروی کا شکار ہوگا ، یہی بے راہروی کم سِن بچے بچیوں کے ریپ کا باعث بھی بنتی ہے۔‘
’ایسا نہیں ہے کہ مختصر لباس پہننے والی عورتیں ہی ریپ کا شکار ہوتی ہے ، دراصل ایسی عورتوں کا لباس مردوں کے جذبات برانگیختہ کر دیتا ہے جس کے نتیجے میں اُن پر شیطان غالب آ جاتا ہے اور پھر وہ اپنی ہوس کا نشانہ بے بس اور لاچار عورتوں ،بچوں اور بچیوں کو بناتے ہیں ، حالانکہ اِن بیچاروں کا نہ لباس نا زیبا ہوتا ہے او ر نہ اِن کی حرکتیں فحش ہوتی ہیں ۔‘
یہ خلاصہ ہے اُن دلائل کا جو ہم آئے روز ریپ کے ضمن میں سنتے ہیں ۔ لبرل نکتہ نظر رکھنے والی خواتین اِن دلائل کو Victim Blamingکہتی ہیں ، اُن کا کہنا ہے کہ یہ تمام باتیں دراصل ریپ کا جواز فراہم کرنے کے لیے گھڑی جاتی ہیں ، ان کے نزدیک اِن نام نہاد دلائل کودرست ماننے کا سیدھا سا مطلب یہ ہے کہ مرد بیچارہ معصوم ہے اور وہ محض بھڑکتے ہوئے جذبات کے ہاتھوں بے قابو ہو کر ریپ کرتا ہے ، یہ تو عورت کی ذمہ دار ی ہے کہ وہ خود اپنی حفاظت کرے اور بناوسنگھار کرکے گھر سے باہر نہ نکلے کیونکہ اگر وہ چست لباس پہن کر گھومے گی تو اس کا صاف مطلب یہ ہوگا کہ وہ اپنا ریپ کروانا چاہتی ہے ۔دوسری طرف دائیں بازو کے نظریات کے حامل افراد اِن باتوں کا یہ جواب دیتے ہیں کہ اُن کے دلائل کو غلط انداز میں پیش کیا جاتا ہے ، وہ قطعاً عورتوں کو ریپ کا قصور وار نہیں سمجھتے ، وہ تو صرف ریپ کی وجوہات بتانے کی کوشش کرتے ہیں ، اُن کا کہناہے کہ کوئی احمق اور ذہنی مریض ہی ہوگا جو کم سِن بچے بچیوں کے ریپ کا ذمہ دار خود اُن بچوں کو ہی ٹھہرائے گا ، یہ دراصل اُن کے دلائل کو غلط رنگ دینے کی کوشش ہے ، حالانکہ اُن کی دلیل کی عمارت اِس بنیاد پر کھڑی ہے کہ معاشرے میں پھیلی ہوئی فحاشی ، عریانی اور اخلاقی بے راہروی ریپ جیسے گھناونے جرم کا سبب بنتی ہے۔
دونوں پارٹیوں کے دلائل اپنی اپنی جگہ بظاہر ٹھوس لگتے ہیں لیکن یہ ممکن نہیں کہ دو متضاد نکتہ ہائے نظر بیک وقت درست ہوں لہذا اِن دلائل کی پڑتال ضروری ہے ۔ کسی بھی دلیل کی درستگی کو معلوم کرنے کا ایک سادہ سا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ اُس دلیل کو پلٹا کر دیکھ لیا جائے کہ پھر اُس مقدمے کی کیا صورت بنتی ہے ۔ مثلاً اِس ریپ والی دلیل کو الٹا دیں ۔دلیل یہ ہے کہ مرد اپنے ارد گرد پھیلی فحاشی، عریانی اور عورتوں کی بے حیائی کو دیکھ کر جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتا اور کسی مجبور اور بے بس عورت یا بچے کا ریپ کر دیتا ہے ۔اگر یہ دلیل درست ہے تو لا محالہ پھر ہمیں یہ دلیل بھی ماننی پڑے گی کہ فلموں اور ڈراموں میں اپنے بازو کی مچھلیاں دکھاتے ہوئے نوجوان ہیرو ،بالشت بھر کی ’بکنی ‘ پہن کر نہر میں نہاتے ہوئے لڑکے اور ہوٹل اور کلبوں کے سوئمنگ پول میں کھلے عام جسم کی نمایش کرتے ہوئے مرد ،عورتوں کے جذبات برانگیختہ کردیتے ہیں جس کے نتیجے میں عورتیں بے بس مردوں اور بچوں کا ریپ کر دیتی ہیں ۔ لیکن کیا آپ نے کبھی یہ خبر پڑھی ہے کہ مدرسے کی معلمہ نے دس سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کر دی ؟ کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ کسی شہر میں لڑکیوں نے نیکر اور جینز پہن کر پھرتے ہوئے کسی لڑکے اغوا کر لیا اور اُس کا ریپ کرنے کے بعد قتل کرکے لاش جھاڑیوں میں پھینک دی ؟ یاآپ نے کبھی غور کیا ہے کہ گلی محلوں میں لونڈے لپاڑے رنویر سنگھ اور ورن دھون کی طرح اپنے ’ڈولوں ‘ کی سر عام نمایش کرتے پھرتے ہیں جبکہ اسی محلے میں پردہ دار بیبیاں بھی رہتی ہیں؟ کیا کبھی ہم نے اڑتی ہوئی بھی یہ بات سنی کہ محلے کی تین بیبیوں نے ’ٹینک ٹاپ ‘ پہنے ایک لونڈے کو پکڑا اور اُس کا ریپ کر دیا کیونکہ اُس کی بے لباسی کی وجہ سے اِن بیبیوں کا اپنے جذبات پر قابو پانا ممکن نہیں رہا تھا ؟
مجھے اندازہ ہے کہ اِس بات کا تمسخر اڑاتے ہوئے یہ جواب دیا جائے گا کہ مرد وں اور عورتوں کے جذبات میں فرق ہوتاہے لہذا یہ دلیل باطل ہے کہ عورتیں جذبات کے ہاتھوں مجبور ہو کر کسی مردکا ریپ کر سکتی ہیں ۔یہ جواب ہی دراصل مسئلے کی جڑ ہے اور وہ مسئلہ یہ ہے کہ ہم مردوں کے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں مردانہ سوچ یا مائنڈ سیٹ رکھنے والوں کی اکثریت ہے ، اِس مائینڈ سیٹ کے تحت یہ بات سوچی ہی نہیں جا تی کہ ریپ دراصل ایک سنگین جرم ہے کیونکہ اگر ریپ کو جرم سمجھا جائے گا تو پھر ماننا پڑے گا کہ یہ جرم کوئی بھی کر سکتا ہے چاہے مرد ہو یا عورت ۔لیکن ہم چونکہ مردانہ ذہن سے سوچتے ہیں اس لیے عورت کا ریپ کرنا ہمیں سمجھ ہی نہیں آ سکتا ۔گویا ریپ کی اِس پوری بحث میں ہم یہ فرض کر لیتے ہیں کہ مرد تو frustrateہو سکتا ہے اور جذبات کے ہاتھوں مجبور ہو کر کسی کا ریپ بھی کر سکتا ہے مگر عورت فرسٹریشن کا شکار نہیں ہو سکتی چاہے اس کے گرد تمام مرد نیکریں پہن کر ہی کیوں نہ گھومتے پھریں ۔اِس سوچ کی وجہ یہ ہے کہ لا شعور میں ہم عورت کو اپنے سے کمتر مخلوق سمجھتے ہیں، اگر ہم عورت کو مرد کی طرح انسان ہی سمجھیں تو کبھی عورت کے ریپ کرنے کے تصور کو مضحکہ خیز خیال نہ کریں۔ ریپ ایک جرم ہے اور یہ جرم کوئی بھی انسان کر سکتا ہے لیکن یہ عجیب بات ہے کہ جب مرد ریپ کرتا ہے تو ہمیں مضحکہ خیز نہیں لگتا لیکن اگر عورت کے ریپ کرنے کی مثال دی جائے تو ہمارا ذہن قبول نہیں کرتا اور وجہ وہی ہے کہ ہم مردانہ مائنڈ سیٹ سے سوچتے ہیں ۔یہیں سے ایک دوسرا مفروضہ جنم لیتاہے او روہ یہ کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ریپ جنسی تسکین کا کوئی ذریعہ ہے جبکہ درحقیقت ریپ ظلم کے اظہار کا طریقہ ہے ،کوئی بھی شخص ،چاہے عورت ہو یا مرد ، جبر کے زور پر جب یہ کام کرے گا تو وہ ریپ کہلائے گا۔یہاں ایک جواب یہ بھی دیا جا سکتا ہے کہ یہ ٹھیک ہے کہ ہم نے عورتوں کے ریپ کرنے کی خبریں نہیں پڑھیں مگر دوسری طرف یہ خبریں تو روزانہ پڑھنے کو ملتی ہیں کہ فلاں عورت اپنے آشنا کے ساتھ فرار ہو گئی، تو لا محالہ اس کی وجہ وہی معاشرتی بے راہروی ہے جو مردو زن کو سرکش اور گمراہ کر رہی ہے ۔اب اگر یہ جواب درست مان لیا جائے تو ’عورتوں کے مردوں سے مختلف جذبات ‘ والا جواب از خود دم توڑ جائے گا کیونکہ کوئی عورت اگر اپنے آشنا کے ساتھ فرار ہوتی ہے تو اِس کا مطلب ہے کہ اُس کے بھی وہی جذبات ہیں جو کسی مرد کے ہو سکتے ہیں ۔ اب رہی اُس کے فرار کی بات تو یہ ریپ نہیں کہلاتا ، اسے آپ کوئی دوسرا الزام تو دے سکتے ہیں مگر ریپ نہیں کہہ سکتے بشرطیکہ اُس نے اپنی مرضی کے ساتھ یہ کام کیا ہو۔
مقدمہ کچھ پیچیدہ ہو گیا ۔ سادہ بات یہ ہے کہ ریپ کی وجہ یہ نہیں کہ عورتیں بے حجابانہ پھرتی ہیں ، اِس سے زیادہ بے حجابانہ عورتیں تو ساحل سمندر پر لیٹی ہوتی ہیں دنیا میں کوئی اُن کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتا۔ ریپ کی وجہ یہ ہے کہ ہم ابھی تک اِس جرم کا جواز غلط باتوں میںتلاش کر رہے ہیں اور عورت کو ہی اُس کا ذمہ دار سمجھ رہے ہیں ، ہمیں نہ صرف یہ مائینڈ سیٹ بدلنا ہوگا بلکہ اِس بھیانک جرم کی سزا کو یقینی بھی بناناہوگا۔ آپ ٹریفک کے اشارے خلاف ورزی کی سزا پھانسی رکھ دیں اور کسی ایک شخص کو بھی پھانسی نہ ہو تو اُس سے ٹریفک کی خلاف ورزیاں ختم نہیں ہوں گی ، البتہ جس دن اشارہ توڑنے والے ہر بندے کو دو ہزار روپے جرمانہ بھرنا پڑا ، اُس روز کوئی اشارہ کاٹنے کی جرات نہیں کرے گا۔ ریپ کی سزا نافذ کرنے کا بھی یہی طریقہ ہے۔
(گردوپیش کے لیے ارسال کیاگیا کالم)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ:عدالت عظمی کے معزز ججوں کی خدمت اقدس میں!
Next Article آمنہ مفتی کا کالم : سبق پھر پڑھ۔۔۔
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستانی اخبارات بمقابلہ بی بی سی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

مئی 27, 2026

جنگ بندی میں پاکستان کی خدمات اور امریکا کی گیدڑ بھبکیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 27, 2026

منیٰ میں 20 لاکھ مسلمانوں نے حج کی سعادت حاصل کی

مئی 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستانی اخبارات بمقابلہ بی بی سی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم مئی 27, 2026
  • جنگ بندی میں پاکستان کی خدمات اور امریکا کی گیدڑ بھبکیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 27, 2026
  • منیٰ میں 20 لاکھ مسلمانوں نے حج کی سعادت حاصل کی مئی 26, 2026
  • معاہدہ ابراہیمی اور ایران کے خلاف جنگ کا تعلق : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 26, 2026
  • دو نکات پر اٹکا ہوا امریکہ اور ایران کا معاملہ : نصرت جاوید کا کالم مئی 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.