Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, مئی 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستانی اخبارات بمقابلہ بی بی سی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • جنگ بندی میں پاکستان کی خدمات اور امریکا کی گیدڑ بھبکیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منیٰ میں 20 لاکھ مسلمانوں نے حج کی سعادت حاصل کی
  • معاہدہ ابراہیمی اور ایران کے خلاف جنگ کا تعلق : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دو نکات پر اٹکا ہوا امریکہ اور ایران کا معاملہ : نصرت جاوید کا کالم
  • حجام بیگم اور ٹھنڈی ٹھار قلفی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • پیر سپاہی ، ملتان کی کہانیاں اور رضی الدین رضی کی سوانح عمری : کلثوم رفیق کا کتاب کالم
  • پاکستان اور سعودی عرب سمیت تمام اسلامی ممالک بیک وقت معاہدہ ابراہیمی پر دستخط کریں : ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا مطالبہ
  • ایران امریکہ معاہدے میں بدستور بےیقینی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ میں ٹرین پر خود کش حملے میں اموات کی تعداد 30 ہو گئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»آمنہ مفتی»آمنہ مفتی کا کالم : سبق پھر پڑھ۔۔۔
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کا کالم : سبق پھر پڑھ۔۔۔

ایڈیٹرجولائی 4, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
amna mufti logo
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

خان صاحب کی پہلی تقریر سے لے کر اس حالیہ تقریر تک ہر تقریر ہمیں اس قدر حیران کرتی ہے کہ ہم مارے حیرت کے گنگ رہ جاتے ہیں۔
بڑے بڑے تجزیہ کار، مبصر، عیار صحافی، ان کی تقریر سن کے بغلیں جھانکتے رہ جاتے ہیں۔ اپنی آسانی کے لیے ان نکموں نے ان کے اس انداز گفتگو کو ’یو ٹرن‘ کا نام دے رکھا ہے۔ اب یہ خان صاحب کی شفقت ہے کہ انھوں نے اس پر بھی ان عقل کے اندھوں کو سمجھایا کہ یوٹرن میں کیا حکمت پوشیدہ ہے۔
حالیہ تقریر سنتے سنتے جب انسٹھ منٹ اور کچھ سیکنڈ گزر گئے تو خان صاحب نے غیرت کے فلسفے پر روشنی ڈالتے ہوئے یہ بتایا کہ جو کچھ مشرف نے کیا وہ غلط تھا اور اب ہم امریکہ کی لڑائی میں اس کا ساتھ نہیں دیں گے، امریکہ گندا بچہ ہے اس کی دھت وغیرہ وغیرہ۔
سوال یہ ہے کہ امریکہ تو اب جنگ کر ہی نہیں رہا اس لیے آپ اس نہ لڑی جانے والی جنگ میں اگر اس کا ساتھ نہیں بھی دیں گے تو امریکہ کو چنداں فرق نہیں پڑنے والا۔ جو کام اس نے آپ سے لینا تھا وہ لے چکا اور جب آئندہ بھی لینا ہو گا تب بھی لے گا۔
اگر آپ انکار کریں گے تو وہی ہو گا جو آپ سے پہلوں کے ساتھ ہوا اس لیے غیرت کا یہ سبق تو ہم نہ ہی پڑھیں تو بہتر ہے۔ یقین جانیے اس سبق کو پڑھنے کے بعد اگر پھر سے یوٹرن لینا پڑا تو بہت دکھ ہو گا۔
اسی تقریر میں خان صاحب نے این لائٹن موڈریشن کو بھی اپنے مخصوص انداز میں خوب رگیدا۔ بات یہ ہے کہ نہ ہی افغان جہاد میں شامل ہونا ہماری رضا تھی اور نہ ہی اس جہاد کو فساد سمجھتے ہوئے اس کے خلاف آپریشن میں حصہ لینے کا ہم نے کسی کو مینڈیٹ دیا تھا۔
ضیا اور مشرف دونوں ادوار عسکری آمریت کے دور تھے۔ جس تاریخ سے آپ ہمیں سبق لینے کا کہہ رہے ہیں وہ تاریخ ہماری لکھی ہوئی نہیں۔ جنھوں نے وہ تاریخ لکھی یہ سبق بھی شاید انھیں ہی سیکھنا چاہیے۔
پہلے ایوب خان کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا کہا گیا، ابھی سیکھ ہی رہے تھے کہ یحییٰ خان کا مجموعہ اغلاط سامنے دھر دیا گیا، اس کے صفحے ہی پلٹ رہے تھے کہ ضیا دور کی پوتھی کھل گئی اور آج آپ نے مشرف دور سے سبق سیکھنے کا بھی ہم ہی کو کہہ دیا۔
خان صاحب کے خلوص نیت پر ہمیں کیا کسی کو بھی شبہ نہیں لیکن یہ کند ذہن قوم ابھی پچھلے پنوں کی قرات ہی نہیں کر پائی اگلے سبق کیا سیکھے گی؟
یہ بھی ممکن ہے کہ خان صاحب دھی ری دھی میں تجھے کہوں بہو ری بہو تو کان دھر کے مصداق یہ باتیں ہم پر رکھ کے انھیں سنا رہے ہوں جنھوں نے یہ سب رائتہ پھیلایا تھا۔ سیاستدان خواہ کتنا ہی معصوم اور تابعدار کیوں نہ ہو، ہوتا سیاستدان ہے۔ اس کی بھی اگاڑی اچھی نہ پچھاڑی اچھی۔ کب کیا کہہ جائے کون جانے؟
امریکہ کے جانے کے دن قریب آ رہے ہیں اور اس کے جانے کے بعد جو ہو گا شاید وہ صورتحال ہم میں سے کسی کے تصور میں بھی نہیں۔ دی گئی تاریخ تک امریکی فوج تو شاید افغانستان سے نکل جائے لیکن امریکہ کہیں نہیں جائے گا۔
کیا انگریز کے جانے کے بعد ہم کالونیل اداروں کے اثر سے آزاد ہو گئے؟ تو صاحبو! یاد رکھنے کا سبق یہ ہے کہ افغانستان سے صرف اتحادی فوج جا رہی ہے امریکہ کس شکل میں وہاں رہے گا وہ خان صاحب کی تقریر کے پردے میں سے ایسے چھلک رہا تھا جیسے کٹ گلاس کے جام سے روح افزا کا رنگ جھلکتا ہے۔
آپ کو، مجھے، ہم سب کو امریکہ کے اس نئے کردار کے مطابق ڈھلنا ہو گا اور یہ ہی نیا سبق ہے۔
سبق پھر پڑھ صداقت کا، عدالت کا، شجاعت کا
لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا
ان اسباق میں ایک سبق غیرت کا بھی شامل کر لیں جس سے پہلے قوسین میں ’قومی‘ لکھ لیجیے مگر یاد رہے رٹا زیادہ پکا نہیں لگانا، اگر اس دوران صورتحال بدل گئی تو نیا سبق پچھلے میں مدغم ہو جائے گا جیسے آج ہو رہا ہے، مجاہدین، افغان مہاجرین بھائی، طالبان، دہشت گرد، غیر ملکی، افغان ہمارے اپنے، طالبان ممکنہ افغان حکمران، دہشتگرد، تھینک یو امریکہ، زخمی ریچھ، مونگ پھلی، ڈو مور۔۔۔
(بشکریہ: بی بی سی اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمردوں کی فرسٹریشن کا علاج ۔۔یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
Next Article زاہدہ حناکا کالم:گھروں میں جنگ بندی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستانی اخبارات بمقابلہ بی بی سی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

مئی 27, 2026

جنگ بندی میں پاکستان کی خدمات اور امریکا کی گیدڑ بھبکیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 27, 2026

منیٰ میں 20 لاکھ مسلمانوں نے حج کی سعادت حاصل کی

مئی 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستانی اخبارات بمقابلہ بی بی سی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم مئی 27, 2026
  • جنگ بندی میں پاکستان کی خدمات اور امریکا کی گیدڑ بھبکیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 27, 2026
  • منیٰ میں 20 لاکھ مسلمانوں نے حج کی سعادت حاصل کی مئی 26, 2026
  • معاہدہ ابراہیمی اور ایران کے خلاف جنگ کا تعلق : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 26, 2026
  • دو نکات پر اٹکا ہوا امریکہ اور ایران کا معاملہ : نصرت جاوید کا کالم مئی 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.