Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»یاسر پیرزادہ کامکمل کالم:یہ خدا کا نہیں موسمیاتی آلودگی کا عذاب ہے
کالم

یاسر پیرزادہ کامکمل کالم:یہ خدا کا نہیں موسمیاتی آلودگی کا عذاب ہے

ایڈیٹرستمبر 4, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کوئی قیامت کا انتظار کرنا چاہتا ہے تو کرتا رہے، پاکستان میں تو قیامت آچکی۔
دنیا میں سیلاب اور زلزلے آتے ہیں، تباہی مچاتے ہیں ، مگر جو تباہی اِس مرتبہ پاکستان کے حصے میں آئی ہے وہ ناقابل بیان ہے۔ میں نے ایسے مناظر پہلے نہیں دیکھے ، لوگوں کا گھر بار ،مال و متاع، جمع پونجی سب تباہ ہوگیا ہے ، چھوٹے چھوٹے بچے پانی میں بہہ کر ڈوب گئے ہیں ، خاندان کے خاندان ختم ہو گئے ہیں ، سیلاب نے کسی پر رحم نہیں کیا، معصوم بچے ، پردہ دار عورتیں ، لاچار لوگ ،سب در بدر ہیں ۔ایک غریب آدمی جس نے تنکا تنکا جوڑ کر اپنی بیٹی کا جہیز جمع کیا ہو، ایک شخص جس نے مٹی اور گارے سے اپنا مکان بنایا ہو، ایک عورت جو بغیر پردے کے کبھی گھر سے باہر نہ نکلی ہواورایک بچی جو بنا باپ کے رات کا کھانا نہ کھاتی ہو، اگر راتوں رات خون خوار لہریں انہیں بہا کر لے جائیں اور اٹھا کر کسی ویرانے میں پھینک دیں جہاں کوئی اِن کا پرسان حال نہ ، باپ اپنی بچی سے جدا ہوجائے ، ماں اپنے بیٹے کو تلاش نہ کرپائے اورجوان عورت یکدم خود کو غیر لوگوں کے بیچوں بیچ بے یارو مدد گار پائے تو ’کیا خوب قیامت کا ہے گویا کوئی دن اور‘! غریب تو غریب ، اچھے خاصے متمول لوگ بھی سیلاب میں اپنا سب کچھ لٹا بیٹھے ہیں ۔آج اگر کوئی حکومت ایک مثالی پروگرام تشکیل دے جس کے تحت اِن تمام تباہ حال گھرانوں کی مدد کی جاسکے تو بھی شاید یہ لوگ دوبارہ اپنے پیروں پر جلد کھڑےنہ ہوسکیں۔ سیلاب نے جس پیمانے پر تباہی مچائی ہے اُس سے نمٹنا کسی ترقی یافتہ ملک کے لیے بھی مشکل ہوتا، پاکستان بیچارہ کیا بیچتا ہے۔یہ وقت خود کوکوسنے کا نہیں اور نہ ہی خود پر لعن طعن کرنے کا ہے۔ یہ وہ سیلاب نہیں جس سے نمٹنے کے لیے پیش بندی کی جا سکتی، یہ سیلاب کسی مون سون بارش کا نتیجہ نہیں اور نہ ہی یہ عذابِ الٰہی ہے ، یہ موسمیاتی آلودگی کا عذاب ہے جس میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔ ۱۹۵۷ سے لے کر اب تک زہریلی گیسوں کے اخراج میں پاکستان عالمی سطح پر نصف فیصد کا ذمہ دار ہے جو امریکہ ، روس، چین اور یورپی یونین کے مقابلے میں مونگ پھلی کے دانے کے برابر ہے جبکہ دوسری طرف پاکستان میں ، قطبین کے بعد، سب سے زیادہ تعداد میں گلیشئیرز ہیں جو امیر ممالک کی پھیلائی ہوئی آلودگی کے باعث تیزی سے پگھل رہے ہیں ۔اِن 7,253 گلیشئیرز میں سے سینکڑوں پگھل کر جھیلوں کی شکل اختیار کرچکے ہیں اور یہی گلیشئیرز اب تباہی پھیلا رہے ہیں ۔اب بے شک کوئی جھولی اٹھا کر دعائیں مانگے یا اسے خدا کا عذاب قرار دے ، اِس تباہی سے نجات ممکن اسی صورت میں ہے جب امیر اور ترقی یافتہ ممالک اپنے کارخانوں اور گاڑیوں کا دھواں کم کریں اور اپنے کھربوں ڈالر کے منافع میں سے پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کی تعمیر نو کریں۔ ہماری زندگی میں تو یہ معجزہ ممکن نہیں ۔ باقی رہے نام اللہ کا ، وہ چاہے تو اِن کے دل میں کوئی رحم ڈال دے ،ہم عاجز بس یہ دعا ہی کر سکتے ہیں ۔
میری خوش فہمی تھی کہ اِس خوفناک سیلاب کے مناظر دیکھ کر کوئی شخص یہ نہیں کہے گا کہ یہ اللہ کا عذاب ہے ، جس طرح اِس سیلاب میں غریبوں کی لٹیا ڈوبی اور جس طرح بچے، بوڑھے اور عورتیں بلا تفریق ہلاک ہوئے ، اُس کے بعد یہ کہنے کا حوصلہ کسی میں نہیں ہوگا کہ خدا نے ہمیں بے حیائی کی سزا دی ہے ۔مگر میں غلط تھا، ہمارے ہر دلعزیز مولانا صاحب نے بغیر کسی لگی لپٹی کے یہ بیان داغ دیا کہ یہ سیلاب ہمارے گناہوں کا نتیجہ ہے ۔ پہلے تو مجھے یقین ہی نہیں آیا کہ کوئی شخص سیلاب میں بہتے ہوئے غریب،لاچار اور معصوم بچوں کی لاشیں دیکھ کر یہ کہہ سکتا ہے کہ یہ ہمارے گناہوں کی سزا ہے لیکن پھر میں نےتحقیق کی تو پتا چلا کہ مولانا نے واقعی ایسا کہا ہے ۔یہ بات پہلے بھی کافی مرتبہ ہوچکی ہے مگر چونکہ ہمارے محبوب مولانا اسے دہرانے سے باز نہیں آتے تو ہمیں بھی ہے حکم اذاں ، ہم بھی بار با ر کہتے رہیں گے کہ اِس سے زیادہ سفاک بات کوئی نہیں ہوسکتی کہ آپ غریبوں کے زخموں پر نمک چھڑک کر کہیں کہ یہ سیلاب نہیں خدا کا عذاب ہے ۔وہ معصوم جنہیں دو وقت کا کھانا نصیب نہیں ہوتا، اُن کی جھونپڑی تک سیلاب میں بہہ گئی اورہم انہی کو کہہ رہے ہیں کہ یہ خدا کا عذاب ہے ۔یہ بات خدا کی رحیم و کریم صفات کے منافی ہے ،جی ہاں، وہ قہار اور جبار بھی ہے مگر ظالموں کے لیے نہ کہ مظلوموں کے لیے ، اگر وہ غریبوں کے لیے قہار و جبار ہوتا تو پھر رحیم و کریم اُس کی صفات نہیں ہوسکتی تھیں۔ اور قطع نظر اِس سے، قران میں جا بجا عذاب الٰہی کا ذکر ہے اور یہ اصول بتا دیا گیا ہے کہ جب خدا کسی بستی پر اپنا عذاب نازل کرتا ہے تو پہلے نیک اور برگزیدہ بندوں کو وہاں سے نکال لے جاتاہے، گیہوں کے ساتھ گھُن نہیں پیس دیتا، اگر خدا یہ نہ کرے تو پھر قیامت کے دن حساب کس بات کا لے گا؟ رہی بات بے حیائی کی تو مجھے آج تک یہ سمجھ نہیں آسکی کہ پاکستان میں کون سی بے حیائی اور کہاں ہوتی ہے! دنیامیں برہنہ ساحل ہیں جہاں کوئی شخص کپڑے پہن کر نہیں جا سکتا، کلب اور کسینو ہیں جہاں دن رات بے حیائی کا کاروبار ہوتا ، پورے پورے شہر اسی کمائی پر چلتے ہیں ، سود کا کاروبار کرتے ہیں ، وہاں کبھی کوئی عذاب نہیں آیا، بلکہ انہی شہروں میں کرونا ویکسین ایجاد ہوئی جسے لگوا کر ہم حج اور عمرہ کرنے کے قابل ہوئے ہیں اور دنیا نارمل حالت میں واپس آئی ہے ۔ لیکن ہمارے ہاں چونکہ ایک چُورن وافر مقدار میں بِکتا ہے ، لوگ دھڑادھڑ خریدتے ہیں اور بیچنے والے کے مرید بنتے ہیں تو کیوں نہ ہم یہ چُورن بیچیں !
لیکن یہ تصویر کا ایک رُخ ہے ، دوسرا رُخ نسبتاً روشن ہے اور یہ پاکستان کا وہ رُخ ہے جس پر ہم بجا طور پر فخر کرسکتے ہیں ۔اِس سیلاب میں جس طرح الخدمت فاؤنڈیشن اور دیگر فلاحی تنظیموں ، اداروں اور افراد نے سیلاب زدگان کی مدد کی ہے وہ قابل ستایش ہے ۔ ڈاکٹر امجد ثاقب اور ڈاکٹر آصف جاہ اب پاکستان کے عبد الستار ایدھی ہیں۔ اِن لوگوں نے جس پیمانے پر فلاحی کام انجام دیے ہیں ، انہیں دیکھ کر بندہ حیران رہ جاتا ہے کہ اِس مختصر سی زندگی اور غمِ روزگار کے ساتھ کوئی یہ سب کچھ کیسے کر سکتا ہے ، بڑی بڑی این جی اوز مل کر وہ کام نہیں کرسکتیں جو اِن دونوں صاحبان نے کر دکھایا ہے، معجزہ شاید اسی کو کہتے ہیں۔ اسی طرح جلیلہ حیدر نام کی ایک بلوچ لڑکی نے بھی اِس سیلاب میں بلوچستان میں ڈوبے ہوئے علاقوں میں جا کر لوگوں کو خیمے، خوراک اور ضروری اشیا پہنچائی ہیں ، میری اِس لڑکی سے کبھی بات نہیں ہوئی، بس ٹویٹر پر دیکھا ہے ، اِس لڑکی کو چند سال پہلے گرفتار بھی کیا گیا تھا، بلوچ ہونے کے سوا اِس پرکوئی جرم ثابت نہیں ہو سکالہذا رہا کرنا پڑا۔اب یہ بلوچستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ہلکان ہورہی ہے ۔ یہ ’ون وومین آرمی ‘ ہے، آپ میں سے جو لوگ اِس کی مدد کرنا چاہیں وہ اِس کا ٹویٹر کھاتا دیکھ لیں جہاں اُس نے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے اپنا بینک اکاؤنٹ نمبر دیا ہے ۔ایک تو سیلاب ، پھر غربت اوراوپرسے بلوچستان، اِس سے زیادہ مستحق لوگ روئے زمین پر اِس وقت دستیاب نہیں ۔ جنت میں تو پتانہیں ہمیں گھر ملے گا یا نہیں ،البتہ آپ کی امداد سے اِن افتادگان خاک کو چھت مل جائے گی۔
کوئی قیامت کا انتظار کرنا چاہتا ہے تو کرتا رہے، پاکستان میں تو قیامت آچکی۔
(گردوپیش کے لیے ارسال کیا گیا کالم)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، مزید 57 افراد جاں بحق: منچھر جھیل کا بند ٹوٹنے کا خطرہ
Next Article عطا ء الحق قاسمی کاکالم:ہاتھ ملانے کے شوقین لوگ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم

مئی 1, 2026

باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.