Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:موت کا سفر قبول ہے،پاکستان میں رہنا نہیں
کالم

یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:موت کا سفر قبول ہے،پاکستان میں رہنا نہیں

ایڈیٹرمارچ 5, 20230 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
women player shahida raza
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم ایک ایسے ملک میں رہ رہے ہیں جہاں کرکٹ کے مقابلے بھی پوری چکا چوند سے جاری ہیں اور جہاں سے لوگ نقل مکانی کرتے ہوئے اپنی جان بھی گنوا رہے ہیں ۔ ملیے شاہدہ رضا سے، اِن کا تعلق کوئٹہ کی ہزارہ برادری سے تھا،یہ فٹ بال اور ہاکی کی غالباً واحد خاتون کھلاڑی تھیں جنہوں نے بیک وقت دو کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی، اِن کا ایک معذور بیٹا تھا ، وہ چاہتی تھیں کہ اُس کا علاج ہواور وہ باقی بچوں کی طرح اپنے پیروں پر کھڑا ہوسکے ، انہیں جو بھی تنخواہ ملتی وہ اپنےتین سال کے معذور بچے پر خرچ کردیتیں مگر گزشتہ برس جب اُن کی نوکری ختم ہوگئی تو وہ بالکل دل برداشتہ ہوگئیں اور انہوں نے بچے کے علاج کی خاطر ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے وہ ترکیہ پہنچیں اور پھر وہاں سے کشتی کے ذریعے اٹلی پہنچنے کی کوشش کی ،اِس سفر کے چوتھے روز تک اُن کا اپنے خاندان والوں سے رابطہ تھا اور وہ خوش تھیں کہ یہ اذیت ناک سفر ختم ہونے والا ہے مگر انہیں کیا پتا تھا کہ اُن کازندگی کا سفر ہی ختم ہوجائے گا۔ کشتی سمندر میں الٹ گئی اور شاہدہ رضا اپنے تمغوں اور شناخت سمیت ڈوب کر ہلاک ہوگئیں۔اخبارات میں اُن کی جو تصویر شائع ہوئی ہے اُس میں وہ پاکستانی رنگ کا سبز بلیزر پہنے ہوئے ہیں جس پر جا بجا تمغے لگے ہیں، ہر تمغہ ریاست ِ پاکستان کے چہرے پر ایک طمانچہ ہے ۔ملیے آذان آفریدی سے ، عمر چودہ برس، پشاور کا رہایشی ۔ آذان کا ایک بھائی سویڈن میں تھا اور ماموں اٹلی میں ، وہ پہلے اپنے ماموں کے پاس جانا چاہتا تھا تاکہ وہاں سے بھائی کے پاس سویڈن پہنچ سکے مگر سویڈن پہنچنے کی بجائے یہ بچہ بھی سمندر پار کرتے ہوئے راستے میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا، وہ سفر کے دوران مسلسل اپنی ماں کے ساتھ رابطے میں تھا مگر جب اُس کا رابطہ منقطع ہوگیا تو ماں بے حال ہو گئی ، اسے جھوٹ موٹ تسلیٰ دے کر بتایا گیا کہ وہ اٹلی پہنچ گیا ہے ۔اٹلی سے آذان کی میت پشاور پہنچا دی گئی ہے،گھر میں کہرام مچاہوا ہے،ایسے میں آذان کی ماں کا کیا حال ہے میں نہیں جانتا ۔ملیے اسد نعیم سے ، خوش شکل اور سمارٹ ،گوجر خان کا رہایشی، اپنے کاروبار کا مالک ۔کہتا تھا کہ پاکستان میں جتنی بھی محنت کرلو کچھ نہیں بنتا، اتنی محنت یورپ میں کروں تو اچھے پیسے کما سکتا ہوں۔ اُس نے ایک ایجنٹ کو 23 لاکھ روپے دئیے جس نے وعدہ کیا کہ وہ اسے قانونی طریقے سے ہوائی سفر کے ذریعے یورپ پہنچائے گا۔اسد نعیم اُس وقت تاجکستان تھا ، وہاں سے وہ لیبیا پہنچا جہاں سے ،بقول ایجنٹ ،سفر شروع ہونا تھا ، مگر پھر اسے مجبوری کے عالم میں کشتی کے ذریعے سفر کرنا پڑا، اِس کشتی میں آٹھ سے دس افراد کی گنجایش تھی مگر ایجنٹ نے اِس میں تیس افراد ٹھونس دئیے اور اُن کی ویڈیو بھی بنائی جس میں ایجنٹ نے لوگوں سے اعتراف کروایا کہ وہ یہ سفر اپنی مرضی سے کر رہے ہیں ۔کشتی کھلے سمندر میں بمشکل ڈیڑھ کلومیٹر تک گئی اور پھر الٹ گئی ، اسد نعیم وہیں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔
گزشتہ دس دنوں میں غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے والی دو کشتیوں کو حادثہ پیش آیا ، ایک کشتی لیبیا سے چلی تھی اور دوسری ترکیہ سے ، یہ کہانیاں انہی دو کشتیوں میں سوار درجنوں لوگوں میں سے تین افراد کی ہے۔میڈیا میں ان لوگوں کی تصاویر شائع ہوئی ہیں جنہیں دیکھ کر دل پھٹ جاتا ہے ۔شاہدہ رضا ،آذان اور اسد نعیم جیسے ہزاروں لاکھوں لوگ ہیں جو اپنے ملک سے مایوس ہو کر ’ہر قیمت پر‘ باہر سیٹل ہونا چاہتے ہیں ، اِن میں سے چند خوش قسمت ایسے ہوتے ہیں جو بحفاظت یورپ پہنچ پاتے ہیں اور وہاں اُن کی زندگی سنور جاتی ہے۔سوال یہ ہے کہ کیا اِس سفر کا خطرہ مول لینا چاہیے ، انگریزی میں بولے تو Is it worth taking this risk ؟اِس سوال کا جواب دینے کے لیے ضروری ہے کہ آپ The Swimmersنامی فلم دیکھیں ۔یہ فلم دو بہنوں کی حقیقی زندگی پر بنائی گئی ہے ، یہ دونوں لڑکیاں شام کی رہایشی تھیں ، بہترین تیراک تھیں، اِن کے باپ کی خواہش تھی کہ وہ اپنے ملک کی طرف سے اولمپک میں شرکت کریں، بد قسمتی سے شام میں خانہ جنگی شروع ہوگئی اور اِن دونوں لڑکیوں نے شام سے جرمنی جانے کا فیصلہ کیا، پہلے یہ بذریعہ جہاز استنبول پہنچیں، وہاں انہیں مختلف ممالک کے اور لوگ بھی مل گئے جو یورپ جانا چاہتے تھے ۔یہیں سے اُن سب کا اذیت ناک اور دل دہلا دینے والا سفر شروع ہوتا ہے ،ایک ایجنٹ اُن تیس پینتیس لوگوں کو ایک خستہ حال کشتی میں ٹھونس دیتا ہے، کشتی سمندر میں ڈوبنے سے بال بال بچتی ہے ، ایک موقع پر کشتی میں سے کسی کا فون کام کرجاتا ہے اور وہ یونان کی ساحلی پولیس سے مددکی درخواست کرتے ہیں مگر آگے سے ’کورا ‘ جواب ملتا ہے کہ یہ حکومت کی پالیسی نہیں ، بدقت تمام وہ لوگ یونان کے ایک جزیرے تک پہنچ پاتے ہے ۔ وہاں سے پھر ایک ایجنٹ انہیں ہنگری کی سرحد پار کروانے کے عوض پیسے لیتا ہے اور یوں وہ ہنگری سے جرمنی کی سرحد میں داخل ہوجاتے ہیں۔ میں نے تین سطروں میں یہ کہانی لکھ تو دی ہے مگر حقیقت اِس سے کہیں زیادہ خوفناک ہے ۔ جو لوگ سمندر کے راستے غیر قانونی طریقے سے یورپ میں داخل ہونا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ ایک مرتبہ یہ فلم ضرور دیکھیں تاکہ وہ یہ جان سکیں کہ اصل میں یہ سفر کس قدر کٹھن اور خطرات سے پُر ہے ۔ انسانی سمگلر دراصل بہت چالاکی سے معصوم لوگوں کو یہ کہہ کر شیشے میں اتارتے ہیں کہ سب کام قانونی ہوگا اور انہیں بہترین کشتی کے ذریعے بحفاظت یورپ پہنچایا جائے گا، مگر جب یہ لوگ ترکیہ کے ساحل پر پہنچتے ہیں تو انہیں پتا چلتا ہے کہ اُن کے ساتھ دھوکہ ہو چکاہے مگر اُس وقت واپسی تقریباً نا ممکن ہوتی ہے ۔انہیں بتایا جاتا ہے کہ کشتی چند گھنٹوں میں ہی یونان کے ساحلی شہر Lesbosپہنچ جائے گی اور یوں ایک مرتبہ جب وہ یورپ میں داخل ہوجائیں گے تو انہیں ڈی پورٹ نہیں کیا جا سکے گا، وہ یورپ میں پناہ کی درخواست دے کر ’لیگل‘ ہوجائیں گے اور اُس کے بعد ٹیمز چین ہی چین لکھے گا!
یہ ایک علیحدہ بحث ہے کہ یورپ کے مختلف ممالک کی پناہ گزینوں کے حوالے سے کیا پالیسی ہے ، ہم اِس بحث میں نہیں پڑتے، ہم صرف یہ سوچتے ہیں کہ آخر لوگ اپنے ملک سے لوگ اِس قدر مایوس کیوں ہیں کہ اپنی جان پرکھیل کر ملک چھوڑنے کے لیے آمادہ ہوجاتے ہیں ؟ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی عورت جو ایک معذور بچے کی ماں تھی اور جس کی نوکری بھی چھِن چکی تھی ، اسے آپ کیا امید دلا سکتے تھے ؟انسان امید پربھی جی لیتے ہیں بشرطیکہ ملک کی سمت درست ہو، لیکن یہاں تو گزشتہ پچھتر برس سے ہی سمت درست نہیں بلکہ سچ پوچھیں تو ہمارے پاس سمت بتانے والا آلہ ہی نہیں۔آج کی تاریخ میں جب ہم کوڑی کوڑی کے محتاج ہوچکے ہیں اور ایک ایک ڈالر کے لیے دنیا کی منتیں کرتے پھر رہے ہیں ،ہم نے کرکٹ کا میلہ سجایا ہوا ہے جس میں غیر ملکی کھلاڑیوں ، ایمپائرز اور کمنٹری کرنے والوں کو لاکھوں ڈالر محض اپنی تفریح کے لیےادا کر رہے ہیں،کون سی قیامت آجانی تھی اگر اِس مرتبہ کرکٹ کا یہ میلہ نہ ہوتا!ہماری انہی حرکتوں کی وجہ سےدنیا ہم سے بیزار ہوچکی ہے اور اپنے ملک کے شہری نا امید ہوچکے ہیں ۔انہیں ٹوٹی ہوئی کشتی میں بحیرہ روم کا سفر کرنا قبول ہے مگر اِس ملک میں رہنا قبول نہیں جہاں کا حکمران طبقہ نہ صرف نالائق ہے بلکہ بد نیت بھی ہے ، فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ نالائق زیادہ ہے یا بد نیت !
(گردوپیش کے لیے ارسال کیا گیا کالم)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کر دیا گیا
Next Article وجاہت مسعودکا کالم:بالشتیا ذہن کی بلبلاہٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.