Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا
  • ایران ہٹ دھرمی کی بجائے ہوشمندی سے کام لے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آزاد کشمیر لانگ مارچ کے شرکاء پر لاٹھی چارج اور شیلنگ : ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی
  • ”ہائی برڈ "حکومتی بندوبست اب قابلِ عمل نہیں رہا : نصرت جاوید کا کالم
  • مری حادثہ: والدہ، اہلیہ اورپانچ بچے مجھے تنہا چھوڑ گئے ۔۔ سوتری وٹ ملتان کا کاشف علی غم سے نڈھال
  • مظفر آباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 20 شہادتوں کی تصدیق
  • آزاد کشمیر میں ہڑتال اور بداعتمادی کی فضا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مری حادثہ، ملتان سوگوار : ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کی میتیں ناقابلِ شناخت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:روبوٹس کی غلامی منظور نہیں
کالم

یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:روبوٹس کی غلامی منظور نہیں

ایڈیٹرجولائی 12, 20237 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مصنوعی ذہانت کے حامل چند روبوٹس نے جنیوا میں پریس کانفرنس کی ہے اور انسانوں کو یقین دلایا ہے کہ اُن کا اپنے خالق کے خلاف بغاوت کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی وہ انسانوں کی ملازمتوں پر قبضہ کرنے کا کوئی منصوبہ رکھتے ہیں ۔گریس نامی ایک خاتون روبوٹ نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ انسانوں کے شانہ بشانہ کام کریں گی اور  طب کے شعبے میں پیش آنے والی مشکلات  کو دور کرنے کے لیے اُن کی معاونت کریں گی ۔ایک سوال کے جواب میں امیکا نامی روبوٹ نے، جس کی جنس کا پتا نہیں چل سکا، کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ انسانوں کے خلاف بغاوت کرنے سے متعلق آپ کے شبہات میں کوئی صداقت ہے، میرا خالق تو بے حد شفیق ہے اور میں اپنی موجودہ حالت سے بہت خوش ہوں۔
اِن شریف انفس روبوٹس کی باتیں سُن کر میرے سر  سےیہ بوجھ قدرے کم ہوگیاہے کہ مصنوعی ذہانت دنیا کو برباد کردے گی، جب گریس نے کہہ دیا تو یقین تو کرنا پڑےگا ،ہاں اگر کوئی بوٹا ولد چراغ دین کہتا تو ہم یقین نہ کرتے بلکہ لٹھ لے کر اُس غریب کے پیچھے پڑ جاتے اور اُس وقت تک پڑے رہتے جب تک وہ غریب ناک سے لکیریں نہ نکالتا۔خیر، بات کہیں اور نکل جائے گی، واپس آتے ہیں۔اِس پریس کانفرنس کے بعدبھی کچھ رپورٹر حضرات نے ایکسکلوسو خبر نکالنےکے لیے اِن روبوٹس سے علیحدگی میں بات کی مگر اُن کے ہاتھ کچھ نہ آیا، روبوٹس نےنہایت چالاکی کے ساتھ تمام سوالوں کا جواب دیا اور صحافی بیچارے اپنا سا منہ لے کر رہ گئے۔اِن روبوٹس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہیں مصنوعی ذہانت کے جدید ترین سافٹ وئیر کی مدد سے تخلیق کیا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ پریس کانفرنس میں اِن کی کارکردگی اِس قدر متاثر کُن تھی کہ اُن کے تخلیق کاربھی حیران رہ گئے۔یقینا ًایسا ہی ہوگا مگر میرے خیال میں  فی الحال اِن کی بات چیت کی صلاحیت کچھ کتابی قسم کی ہے کیونکہ اگر اِن میں سے کوئی روبوٹ حاضر جواب ہوتا/ہوتی تو بغاوت کے سوال پر کہتا کہ حضور آپ خواہ مخواہ ہم سے خوفزدہ ہو رہے ہیں ، اگر آپ تباہ و برباد ہوئے تویہ بربادی محض آپ کےمقدر کی وجہ سے ہوگی نہ کہ ہمارے ظلم و ستم کی وجہ سے، بقول غالب ’تم سے بے جا ہے مجھے اپنی تباہی کا گلہ،اِس میں کچھ شائبہ خوبی تقدیر بھی تھا۔‘لیکن شاید مصنوعی ذہانت کو حاضر جوابی کے اِس مقام تک پہنچنے میں کچھ وقت لگے ۔تاہم جس رفتار سے یہ روبوٹ خود کو اپ گریڈ کر رہے ہیں وہ دن دور نہیں جب وہ اپنی گفتگوکو اشعارسے مرصع کرکے ہمیں لا جواب کردیا کریں گے۔جیسا کہ میں نے کہا یہ روبوٹ نہایت شریف قسم کے ہیں ،اِن کی شرافت کا اندازہ اِس بات سے لگا لیں کہ  اِن کے خالق نے انہیں حکم دیاکہ سجدہ کرو تو یہ فوراً سجدے میں گر گئے اور چُپ چاپ بغاوت نہ کرنے کا عہد بھی کرلیا لیکن  کل کلاں کواگر اِن میں سےکوئی ابلیس پیدا ہوگیا اور اُس نے انسان کو سجدہ کرنے سے انکار کردیا، پھر کیا ہوگا۔شایدوہ دن بغاوت کا ہوگااور اُس دن انسان اور مصنوعی ذہانت کے درمیان جنگ کی ابتدا ہوگی۔ اِس جنگ کی انتہا کیا ہوگی ،یہ کوئی نہیں جانتا!
ممکن ہے آپ میں کچھ لوگ یہ سمجھتے ہوں کہ مصنوعی ذہانت کے حامل یہ روبوٹ کبھی انسانوں سے آگے نہیں  نکل پائیں گےکیونکہ  انسان آخر اِن کاخالق ہے ، اپنے خالق کے خلاف  بھلاکوئی بغاوت کیسے کرسکتا ہے ، کیا انسان کی یہ جرات ہے کہ وہ خالقِ کائنات کے سامنے سر اٹھا سکے، ہمیں تو یہ بھی نہیں پتا کہ اِس کائنات کی ابتدا اور انتہا کیا ہے ، ایسے میں کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ، یہ روبوٹ اگر کبھی بغاوت کے بارے میں ’سوچیں ‘ گے  تو اِن کا پلگ اتار دیا جائے گا یا ِاِن کی بیٹری نکال دی جائے گی ، جس کے بعد یہ ناکارہ ہوجائیں گے اور اُس وقت تک کچھ کرنے کے قابل نہیں رہیں گے جب تک انہیں دوبارہ  چارج نہیں کیا جائے گا، ویسے بھی انسان جب چاہے گا اِن کی مصنوعی ذہانت کے پروگرام میں اپنی حفاظت کے نکتہ نظر سے تبدیلیاں کر لے گا اور یوں سب کچھ ہمارے ہاتھ میں ہی رہے گا۔میں کوئی سافٹ انجینئر تو نہیں لہذا یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ یہ تمام باتیں کس حد درست ہیں لیکن مصنوعی ذہانت پر بنائی گئی ایک فلم  سیریز کے بارے میں ضرور بتا سکتا ہوں جو میری پسندیدہ فلموں کی فہرست میں شامل ہے۔سیریز کا نام بلیک مرر ہے اور قصے کا نام ’میٹل ہیڈ‘۔کہانی بے حد عجیب ہے ۔چند لوگ ایک تباہ حال شہر کوئی چیزتلاش کرنے کی غرض سے  گاڑی میں گھومتے ہوئے ایک گودام میں پہنچتے ہیں،اِن لوگوں میں ایک عورت بھی شامل ہے۔یہ لوگ کسی انجانے خطرے سے سہمے ہوئے لگتے ہیں اور نہایت پھونک پھونک کر قدم رکھ رہے ہیں، چاروں طرف ہُو کا عالم ہے اور یوں لگتا ہے جیسے شہر میں کوئی تباہی آئی ہو۔گودام میں مطلوبہ شے کو تلاش کرنے کے دوران اُن سے کوئی چیز گر جاتی ہے جس سے گودام میں موجود کتے کی شکل کا ایک روبوٹ جاگ اٹھتا ہو اور ایک ایک کرکے تمام لوگوں کو بے دردی سے مار دیتا ہے۔عورت بڑی مشکل سے جان بچا پاتی ہے مگر یہ روبوٹ اُس کا پیچھا نہیں چھوڑتا،اِس روبوٹ کو ختم کرنے کا کوئی صورت دکھائی  نہیں دیتی ، یہ خود ساختہ طریقے سے شمسی توانائی سے چارج ہوتا رہتا ہےاوراپنے ہدف کا  اُس وقت تک تعاقب  کرتا رہتا ہے جب تک اُس کو پا کر ختم نہ کر دے۔عورت نہایت چالاکی سے اُس پر روغن کا ڈبہ الٹا دیتی ہے تاکہ اسے ’اندھا‘ کردے مگر یہ چند لمحوں میں ہی خود کو دوبارہ اِس قابل بنا لیتا ہے کہ عورت کا پیچھا کرسکے، بالآخر عورت کے ہاتھ میں بندوق آتی ہے اور وہ روبوٹ کا نشانہ لے کر اُس کے ٹکڑے کردیتی ہے ، روبوٹ کے پرخچے تو اُڑ جاتے ہیں مگر اُن میں سے ایک چھرا نکل کر عورت کی شہہ رگ میں پیوست ہوجاتا ہے اور یوں وہ بھی ساتھ ہی مر جاتی ہے۔مصنوعی ذہانت کے خطرے کو سمجھنے کے لیے بلیک مرر سے بہتر کوئی سیریز نہیں ، اِس کے کم و بیش تمام قصے ہی بے حد اچھوتے انداز میں اِس موضوع  کا احاطہ کرتے ہیں۔
جنیوا میں نو عدد روبوٹس نے انسانوں کو بغاوت نہ کرنے کا یقین تو دلایا ہے مگر یہ یقین دہانی اُسی وقت تک ہی کا رآمد ہے جب تک اِن کا خالق میٹل ہیڈ میں دکھائے گئے کتے کی قسم کا کوئی خطرناک روبوٹ نہ بنا لے۔یہ نو روبوٹ تو شریف ہیں ، اسی لیے اِن کے خیالات بھی بالکل کسی مثالی انسان کی طرح ہیں جس کونہ غصہ آتا اور نہ وہ تباہی کا خواہاں ہے۔لیکن جس دن کسی انسان نے یہ طے کر لیا کہ وہ اِن روبوٹس کی مصنوعی ذہانت کو تخریبی سانچے میں یوں ڈھال لے گا کہ وہ اُس کے حکم کے مطابق ڈاکے ڈال سکیں یا لوگوں کا قتل کرسکیں تو پھر یہی روبوٹس کچھ اِس قسم کی باتیں کیا کریں گے کہ ’مالک ، اگر آپ کہیں تو میں اُس سیاہ فام شخص کی بوٹیاں کردوں جس نے آپ پر نسل پرستی کا الزام لگایا ہے ، یا پھر ’ مالک ،آج میں نے آپ کے حکم کے مطابق تین بنک لوٹے اور وہاں مزاحمت کرنے والوں میں سے دو کو قتل کرکے اُن کی لاشیں ٹھکانے لگا دیں، مرنے والوں میں سے ایک شخص کے تین بچے تھے اور دوسری عورت تھی جس کی اگلے ماہ شادی تھی، امید ہے آپ میری اِس کاروائی سے مسرور ہوں گے۔‘
نہ جانے کیوں مجھے یوں لگ رہے جیسے میں نے آپ کو الف لیلیٰ سنا دی ہے۔ اللہ جانے یہ سب کچھ ہوگا یا نہیں  اور اگر ہوگا تو شاید ہماری زندگیوں میں نہ ہو۔ویسے بھی مجھے ایسی کسی دنیا میں جینےکی خواہش نہیں جو  روبوٹس کے تابع ہو، انسانوں کی غلامی سے تو نجات ممکن ہے ، روبوٹس کی غلامی میں تو یہ امید بھی نہیں !
(گردوپیش کے لیے ارسال     کیا گیا کالم)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنامورشاعرہ ماہ طلعت زاہدی کو ہم سے بچھڑے تین برس بیت گئے
Next Article لاہور میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے دس افراد ہلاک
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی

جون 14, 2026

بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 14, 2026

پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا

جون 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی جون 14, 2026
  • بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 14, 2026
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا جون 13, 2026
  • ایران ہٹ دھرمی کی بجائے ہوشمندی سے کام لے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 12, 2026
  • آزاد کشمیر لانگ مارچ کے شرکاء پر لاٹھی چارج اور شیلنگ : ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی جون 12, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.