Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جولائی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»یاسر پیرزادہ کا کالم:چیتے اور کتے کا مکالمہ
کالم

یاسر پیرزادہ کا کالم:چیتے اور کتے کا مکالمہ

ایڈیٹرجولائی 20, 202311 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

’چیتے نے کتے سے پوچھا: تم نے انسانوں کو کیسا پایا؟
کتے نے جواب دیا: جب وہ کسی کو حقیر سمجھتے ہیں تو اسے کتا کہتے ہیں۔
چیتا: کیا تم نے ان کے بچوں کو کھایا؟
کتا: نہیں۔
چیتا: کیا تم نے انہیں دھوکہ دیا؟
کتا: نہیں۔
چیتا: کیا تم نے ان کے مویشی مارے؟
کتا: نہیں۔
چیتا: کیا تم نے ان کا خون پیا؟؟
کتا: نہیں۔
چیتا: کیا تم نے ان کو میرے حملوں سے بچایا؟
کتا: ہاں۔
چیتا: انسان بہادر اور ہوشیار کو کیا کہتے ہیں؟
کتا: وہ اسے چیتا کہتے ہیں۔
چیتا: کیا ہم نے تمہیں شروع سے مشورہ نہیں دیا تھا کہ ہمارے ساتھ چیتا بن کر رہو مگر تم نے انسانوں کے تحفظ کا ٹھیکے دار بننا پسند کیا۔
میں ان کے بچوں اور مویشیوں کو مارتا ہوں، ان کا خون پیتا ہوں، ان کے وسائل اور محنت کھا جاتا ہوں، اس کے باوجود نہ صرف وہ مجھ سے ڈرتے ہیں بلکہ اپنے ہیروز کو چیتے کے طور پر بیان کرتے ہیں۔
تمہیں یہ سیکھنا چاہیے کہ انسان اپنے جلادوں کے سامنے سر تسلیم خم کر لیتے ہیں اور اپنے وفاداروں اور ہمدردوں کی توہین کرتے ہیں۔‘
(ہسپانوی ادب کے انتخاب ’غلامی کی آخری رمق‘ سے اقتباس)۔
میں نہیں جانتا کہ یہ واقعی ہسپانوی ادب سے انتخاب ہے یا نہیں مگر بات بہت کمال ہے۔
ویسے تو جانوروں کے حقوق کی تنظیمیں اس تحریر پر بھی اعتراض کر سکتی ہیں کہ اس میں کتوں کے متعلق جو ہتک آمیز گفتگو کی گئی ہے اس سے کتوں کے جذبات مجروح ہونے کا اندیشہ ہے لہٰذا عین ممکن ہے کہ ایسی کسی تنظیم کا عہدے دار اٹھ کر کتوں کی جانب سے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دے، مگر کتے چونکہ انسانوں کے وفادار ہوتے ہیں اس لیے وہ یقیناً اس بات کی اجازت نہیں دیں گے۔
جانوروں کے حقوق کی بات کریں تو آج کل فلموں کے شروع میں یہ تحریر لکھی ہوتی ہے کہ اس فلم کے بنانے کے دوران کسی جانور کو گزند نہیں پہنچا اور نہ ہی کسی جانور کی جان لی گئی ہے۔
میں جب بھی یہ اعلانِ دست برداری یا disclaimer پڑھتا ہوں تو مجھے بہت عجیب لگتا ہے.
ہم جانوروں کے بارے میں تو لکھ دیتے ہیں کہ انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا مگر انسانوں کے بارے میں یہ حلف نامہ نہیں دے سکتے کہ اس فلم کی تیاری میں شامل تمام فنکاروں اور پروڈکشن عملے کو ان کے کام کی مکمل اور جائز ادائیگی کر دی گئی ہے اور کسی کا حق نہیں مارا گیا۔
انسانوں کی انہی حرکتوں کی وجہ سے میں سمجھتا ہوں کہ چیتے کی کتے کے ساتھ گفتگو نہایت مدلل ہے، انسان اسی سلوک کا مستحق ہے جو اس کے ساتھ شیر، چیتے اور دوسرے خونخوار جانور کرتے ہیں۔
گدھوں، گھوڑوں اور کتوں جیسے معصوم اور وفادار جانوروں کے ساتھ انسان کا سلوک خاصا توہین آمیز ہوتا ہے، خاص طور سے گدھے کو تو ہم سرے سے کوئی جاندار مخلوق ہی نہیں سمجھتے۔
جو شخص ہمیں احمق نظر آتا ہے اسے ہم حقارت سے گدھا کہتے ہیں، حالانکہ امریکہ کی ڈیموکریٹک پارٹی کا نشان گدھا ہے، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن تھی ڈیموکریٹ نہیں۔اب دیکھیے میں نے بھی وہی عام انسانوں والی بات کر دی!
بات چیتے اور کتے سے شروع ہوئی تھی اور گدھوں تک آن پہنچی۔ بے شک گدھا ایک مظلوم اور خدمت گزار جانور ہے، مگر محاورے کی حد تک بہرحال اسے حماقت کا استعارہ ہی سمجھا جاتا ہے، جیسے کہ یہ کہنا کہ گدھے اور گھوڑے برابر نہیں ہوتے۔
تاہم ہمارے ہاں یہ محاورہ بھی غلط ثابت ہو چکا ہے، ہمارا نظام کچھ اس قسم کا ہے کہ یہاں گدھے، گھوڑے، خچر، شیر، چیتے سب برابر ہیں۔
یہ نظام نالائق اور قابل لوگوں کے ساتھ یکساں برتاؤ کرتا ہے بلکہ سچ پوچھیں تو یہاں نالائق لوگ زیادہ ترقی پاتے ہیں، خاص طور سے اگر وہ سرکار میں ہوں۔
سرکار میں ایسا کوئی نظام نہیں جو گدھوں اور گھوڑوں میں تمیز کر سکے۔
ہسپانوی کہاوت میں بے شک حقیقت ہی بیان کی گئی ہے مگر کیا یہ حقیقت ہمیں اپنے بچوں کو بھی بتانا چاہیے اور کیا اسے نصاب میں شامل کرنا چاہیے؟
اصولاً تو ہمیں بچوں کو وہ تمام اصول بتانے چاہییں جن کی بنیاد پر یہ دنیا کام کرتی ہے، جیسے کہ سفاکی اور بےانصافی، لیکن ظاہر ہے کہ بچوں کو اس قسم کی کہاوتیں سکول میں نہیں پڑھائی جاتیں اور ایسا ہی ہونا چاہیے کیونکہ اگر ہم اپنے بچوں کو یہ بتائیں گے کہ اس دنیا میں انسان اپنے سے طاقتور کے سامنے سر جھکا دیتا ہے اور ضرورت پڑنے پر کمزور کو کچل دیتا ہے تو پھر اس دنیا سے رہی سہی اخلاقیات کا جنازہ بھی اٹھ جائے گا۔
دنیا کے یہ اصول بچوں کو جلد یا بدیر پتا چل ہی جاتے ہیں لہٰذا ہمیں ان کی معصومیت ختم کرنے میں جلدی نہیں کرنا چاہیے۔
ہسپانوی کہاوت میں جس کتے کا چیتے سے مکالمہ ہے وہ کتا کوئی بہت شریف النفس قسم کا لگتا ہے، جس کے پاس چیتے کے دلائل کا کوئی جواب نہیں تھا۔
اگر کوئی سمجھ دار کتا ہوتا تو چیتے کو جواب دیتا کہ اب انسان میری توہین نہیں کرتے بلکہ مجھے اپنے ساتھ سلاتے ہیں، مجھ سے پیار کرتے ہیں اور مجھے گھر کے فرد کی طرح رکھتے ہیں جبکہ تمہارا شکار کر کے تمہاری کھال اپنے ڈرائنگ روم کی دیوار پر ٹانگ دیتے ہیں۔
لیکن کتا اگر چیتے کو ایسا جواب دیتا تو عین ممکن ہے کہ چیتا اسے وہیں چیر پھاڑ کرکے کھا جاتا۔ اسی لیے پیارے بچو، اس کہانی سے ہم نے یہ سبق سیکھا کہ سچ وہی ہے جو طاقت ور کہہ دے، اگر آپ اس کے سچ کو چیلنج کرنے کی کوشش کریں گے تو یہ جان لینا کہ اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔
کیا آپ یہ قیمت چکانے کے لیے تیار ہیں؟
(بشکریہ: انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخالد مسعود خان کا کالم:ملتان کی پیلی کوٹھی سے زمان پارک تک
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:ڈھیٹ ہڈی کے حامل سیاستدان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 3, 2026

کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم

جولائی 3, 2026

لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 2, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 3, 2026
  • کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم جولائی 3, 2026
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 2, 2026
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی جولائی 2, 2026
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج جولائی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.