Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:مری کی مبینہ سردی اور موٹر وے کی سرد مہری
کالم

یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:مری کی مبینہ سردی اور موٹر وے کی سرد مہری

ایڈیٹرجنوری 17, 202410 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مری جانے کے لیے میں نے تین اوور کوٹ گاڑی میں لٹکائے ، یہ سوچ کر کہ پہلااُس وقت پہنوں گا جب برف باری ہوگی، دوسرا اُس وقت جب سردی میں باہر آگ جلا کر بیٹھیں گے اور تیسرااُس صورت میں اگربرف باری نہ ہوئی۔وہ سردار جی یاد آگئے جنہوں نے گھر میں تین تالاب بنوائےتھے، گھر کی رونمائی ہوئی تو مہمانوں کو بتایا کہ پہلے تالاب میں ٹھنڈا پانی ہے گرمیوں کے لیےاور دوسرے میں گرم پانی سردیوں کے لیے جبکہ تیسرا تالاب خالی تھا۔مہمانوں نے پوچھاکہ یہ تیسرا کیوں خالی ہے،اِس پرسردار جی اطمینان سےبولے’کبھی کبھی نہانے کو دِل نہیں بھی کرتا!‘
لاہور سے نکلے تو سردی مزاج پوچھ رہی تھی،پنڈی بھٹیاں تک یہی حال رہا، بھیرہ تک بھی سردی کا کچھ رعب داب قائم تھا، مگر اسلام آباد تک پہنچتے پہنچتے سردی یوں غائب ہوگئی جیسےاپنے ملک میں بیلٹ پیپر سے انتخابی نشان ۔۔۔حالانکہ شام کا وقت تھا،وہاں لوگوں سے پوچھا کہ سردی کہاں ملے گی، کہنے لگے ہر سال تو یہیں ملتی ہے ،اِس مرتبہ نہ جانے کہاں گئی۔خیر ہم نے گاڑی کا رُخ مری کی جانب کرلیا اوربھارہ کہو فلائی اوور سے گاڑی بھگاتے ہوئے آن کی آن میں ایکسپریس وے پر پہنچ گئے۔بھارہ کہو فلائی اوور پر گاڑی چلاتے وقت یوں لگا جیسے کسی بے حد ترقی یافتہ ملک میں داخل ہوگئے ہوں،رن وے جیسی سڑک اور تاحد نگاہ روشنیاں۔دراصل ایکسپریس وے اور موٹر ویز جہاں بھی بنی ہیں انہوں نے اُس علاقے کی خوبصورتی کو دوبالا کردیا ہے،وہ علاقے جو پہلے ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کے گرد بے ہنگم انداز میں پھیلے ہوتے تھے، اب پہچانے نہیں جاتے۔ایکسپریس وے پر اکا دکا گاڑیاں تھی جس کی وجہ برف باری کا نہ ہونا تھا، ہم نےیہ سوچ کر دل کو تسلی دی کہ برف باری تو قسمت سے ملتی ہے ،نہ بھی ملی تو خیر ہے،ہم مری کی سردی کا لُطف اٹھا لیں گے۔رات گئے مری پہنچے تو وہاں نہ بندہ نہ بندے کی ذات۔ٹھنڈ بس اتنی تھی جتنی لاہور میں ،شاید اُس سے بھی کم۔اہلیان مری بھی خاصے مایوس دکھائی دیے،ہر سال جنور ی تک مری میں اچھی خاصی برف باری ہوجاتی ہے مگر امسال تاحال نہیں ہوئی اور یہ خاصی پریشان کُن بات ہے۔دریا اور چشمے سوکھے پڑے ہیں اور اِس انتظار میں ہیں کہ کب پہاڑوں پر برف پڑے اور وہ میدانوں کو سیراب کریں۔صبح اٹھے تو چمکتی ہوئی دھوپ نے استقبال کیا۔ہم نے سوچا کہ نتھیاگلی کا چکر لگاآتے ہیں،شاید وہاں صورحال بہتر ہو،مگر وہاں بھی ویرانی تھی،زیادہ تر ہوٹل اور ریستوران خالی پڑے تھے، مقامی لوگ آوازیں دے دے کر بلا رہے تھے مگر کوئی گاہک نہیں تھا۔سیزن میں نتھیا گلی سے گاڑی نکالنا ایک عذاب ہوتا ہے مگر اُس وقت ہمیں بمشکل دو منٹ لگے اور نتھیا گلی ختم ہوگیا۔ہم نے وہیں سے گاڑی ایبٹ آباد کی طرف موڑ دی تاکہ وہاں سے ہزارہ موٹر وے کے راستے لاہور واپس جایا جا سکے۔سموگ ہی سہی مگر لاہور میں کم ازکم سردی تو تھی۔
ہزارہ موٹر وے بھی خوبصورتی کا شاہکار ہے،اِس کے اطراف میں چھوٹے چھوٹے گاؤں ہیں اور کہیں کہیں پہاڑیاں،اِس کے سروس ایریاز مجھے بہت پسند ہیں، وہاں خواہ مخواہ رُک کر پکوڑے کھانے کو جی چاہتا ہے۔یہاں سے ہم نے اپنا رُخ لاہور کی طرف کر لیا،موٹر وے پر گاڑی بھگاتے ہوئے اکثر پتا نہیں چلتا کہ کب رفتار ایک سو بیس سے تجاوز کر گئی ،کچھ ایساہی واپسی پر بھی ہوا۔میں اپنی ترنگ میں چلا جا رہا تھا کہ اچانک ایک پولیس والاعین موٹر وے کے بیچ میں نمودار ہوا اور گاڑی روکنے کا اشارہ کیا۔موٹروے پر پولیس والے ہمیشہ ایسے ہی وارد ہوتے ہیں اور اِن کی یہ حرکت دیکھ کرمیں سوچتا ہوں کہ جس حادثے سے بچانےکے لیے چالان کیا جاتا ہے، اُس حادثے کا سبب کسی دن یہ پولیس والے ہی نہ بن جائیں کیونکہ جس بھونڈے طریقے سےیہ گاڑی روکتے ہیں اُس سے حادثے کا امکان کئی گنا بڑھ جاتا ہے ۔اور پھر اِن کا سارا زور اوور سپیڈنگ پر ہوتا ہے ،یہ نہیں دیکھتے کہ کون سی گاڑی کالا دھواں چھوڑ رہی ہے یا کس گاڑی کا انجر پنجر ہلا ہوا ہے،ایسی تمام گاڑیاں بلا روک ٹوک موٹر وے پردندناتی ہوئی گزر جاتی ہیں،اُن کاکوئی چالان نہیں ہوتا، برق گرتی ہے تو بیچارے مسلمانوں پر۔ ایک نہایت صالح قسم کے باریش انسپکٹر نے میرا چالان کیا، دل تو میرا چاہا کہ اپنا تعارف اُسی طرح کرواؤں جیسے نذیر سُرمے والا کرواتا ہے کہ تمہیں پتا نہیں میں روزنامہ کالک کا ایڈیٹر ہوں،مگر پھر یہ سوچ کر چُپ ہورہا کہ کہیں مولانا اِس جُرم کی پاداش میں جرمانہ دگنا نہ کردیں۔ حسبِ روایت جرمانہ کرنےکے بعد انہوں نے پرچی ایک اور شخص کے حوالے کی جو اپنے حلیے سے قصائی لگ رہا تھا،اُس نے جرمانے کی رقم وصول کرکے مجھے رسید دے دی۔یہ قصائی والی بات کچھ ایسی غلط نہیں ،موٹر وے پولیس اب جرمانے کی رقم خود وصول نہیں کرتی بلکہ عرصہ دراز سے یہ کام غالباً انہوں نے بینک کے اہلکاروں کو سونپ دیا ہوا ہےجوکسی قسم کی وردی میں ملبوس نہیں ہوتے ۔ایسا ہی تجربہ ایم ٹیگ لگواتے وقت بھی ہوا،جس نوجوان کے ذمے یہ کام تھا ،بقول مشتاق یوسفی ، وہ شاید دوسری جنگ عظیم کے بعد سے نہیں نہایا تھا۔اُس نے اپنا کام تو تندہی سے کردیا مگر کیا ہی اچھا ہو اگراُس غریب کو صاف ستھری وردی پہنا دی جائے ، اِس سے یہ تاثر ختم ہو گا کہ موٹر وے پولیس نے سب کچھ آؤٹ سورس کر رکھا ہے اور خود دھنیا پی کر سو رہی ہے۔اِس ضمن میں ایک آخری مثال بھی سُن لیں۔چند سال پہلے سوات ہزارہ موٹر وے پر میرے کزن کی گاڑی خراب ہوگئی، رات کا وقت تھا لیکن خوش قسمتی سے ٹول پلازہ بالکل سامنے تھا ،اُس نے ایک سو تیس پر کال ملائی مگر رابطہ نہیں ہوا،اسی دوران پولیس کی کار گشت کرتی ہوئی وہاں پہنچ گئی ، پولیس والوں نے اسے بتایا کہ ٹول پلازے پر ورکشاپ ہے وہاں چلے جائیں، وہ آپ کی گاڑی ’ریکور‘ کردیں گے۔میرا کزن پیدل ورکشاپ تک گیا مگر انہوں نے آنے سے صاف انکار کردیا،اسی دوران وہی پولیس والا ورکشاپ پہنچ گیا، اُس کے کہنے پر بادل نخواستہ ورکشاپ والوں نے اپنا ٹرک نکالا اور رینگتے رینگتے گاڑی تک آئے اور اسے لاد کر ٹول پلازے کے باہر کھڑا کرکے کہا کہ اب آپ جانیں اور آپ کا کام۔ اپنی ورکشاپ میں کام کرنا تو دور کی بات انہوں نے یہ بھی گوارا نہیں کیا کہ چند قدم کے فاصلے پر موجود پرائیوٹ ورکشاپ تک ہی گاڑی کو چھوڑ آتے۔سرکاری کاغذوں میں موٹر وے انتظامیہ اِس بات کی ذمہ دار ہے کہ اگر کوئی گاڑی موٹر وے پر خراب ہوجائے تو اسے قریبی سروس ایریا کی ورکشاپ میں مفت ٹھیک کیا جائے گا کیونکہ ٹول ٹیکس اسی لیے وصول کیا جاتا ہےمگر یہ بات صرف کاغذوں کی حد تک ہے ،حقیقت وہی ہے جو موٹر وے کی طریقت ہے۔
مری میں بے شک برف باری نہیں ہوئی مگر ہم نے اِس کی پروا نہیں کی کیونکہ2024 کو ہم نے سفر کا سال قرار دیا ہے،یار زندہ صحبت باقی، برف باری ہوگی تو پھر چلے جائیں گے۔سفر فقط منزل پر پہنچنے کا نام تو نہیں،سفر کی لذت تو تھکان میں بھی مل جاتی ہے بشرطیکہ ہمسفر اچھا ہو،اور میں تو اُس کے ہمراہ تھا جو میری زندگی کی ہمسفر ہے، اگراُس جیون جوگی کا ساتھ نہ ہوتا تو۔۔۔لیکن میں نے زندگی میں یہ ’اگر‘ لگا کر کبھی سوچا ہی نہیں ، یہ’اگر‘ لگانا ممکن ہی نہیں تھا ،یہ اُس کے ساتھ لگایا جاتاہے جس کے بغیر زندگی گزارنے کا تصور کیا جا سکےجبکہ میں نے ایسا تصور نہیں کیا۔کچھ زندگی گزر گئی ہے،کچھ گزر جائے گی، حاصلِ زندگی میری ہمسفر ہے!
(گردوپیش کے لیے ارسال کیا گیا کالم)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوجاہت مسعود کا کالم : چپاتی کا انتخابی نشان
Next Article مظہر عباس کا کالم:عمران’ بلامقابلہ‘ ہی جیت گیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.