Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ
  • کشیر کی کہانی ۔۔ کل کے اتحادی آج کے دہشت گرد : حامد میر کا کالم
  • آزاد کشمیر : عوام اور پولیس میں جھڑپیں، تین پولیس اہلکار ہلاک، 50 افراد زخمی: کمشنر راولاکوٹ
  • آزاد کشمیر میں تصادم سے گریز کی ضرورت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اسلام آباد میں ایک صحافی لاپتہ ہونے کی اطلاعات
  • گلگت بلتستان کا لکی سیاسی سرکس : وسعت اللہ خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»یہ ریپ کا کلچر ہے : ذرا ہٹ کے/ یاسر پیرزادہ
کالم

یہ ریپ کا کلچر ہے : ذرا ہٹ کے/ یاسر پیرزادہ

ایڈیٹرستمبر 16, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ واقعہ 16دسمبر 2012کا ہے، وقت ہے رات ساڑھے نو بجے کااور مقام ہے نئی دہلی۔23سالہ جیوتی سنگھ اپنے ایک مرد دوست کے ہمراہ سنیما سے فلم دیکھ کر نکلی ہے ۔ گھر واپس جانے کے لیے دونوں ایک بس میں سوار ہوتے ہیں جس میں ڈرائیور سمیت پہلے سے چھ افراد موجود ہیں ۔ایک کنڈکٹر نما لڑکا جس کی عمر اٹھارہ سال سے بھی کم ہے انہیں بتاتا ہے کہ یہ بس وہیں جا رہی ہے جہاں انہیں پہنچنا ہے ۔ تھوڑی دیر بعد جیوتی سنگھ اور اُس کے دوست کو احساس ہوتا ہے کہ بس اپنے مقررہ راستے پر چلنے کی بجائے کسی دوسری طرف نکل گئی ہے اور بس کے دروازے بھی بند ہو گئے ہیں ۔ جیوتی کا دوست جب ڈرائیور سے اِس بارے میں پوچھتا ہے تو جواب میں وہ سب نوجوان اِن دونوں پر جملے کستے ہیں اور طعنے دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ تم دونوں رات کے وقت اکیلے کیوں گھوم رہے تھے !بات بڑھ جاتی ہے ، جیوتی کا دوست اِنہیں بس روکنے کے لیے کہتا ہے مگر وہ پانچوں اُس پر پِل پڑتے ہیں اور لوہے کی راڈ سے وار کرکے اسے بیہوش کر دیتے ہیں۔اس کے بعد یہ پانچ افراد جیوتی کو کھینچ کر بس کے اگلے حصے میں لے جاتے ہیں اور لوہے کی راڈ سے اُس پر ایسا تشدد کرتے ہیں جس کی تفصیل بتائی نہیں جا سکتی اور پھر اُس کا گینگ ریپ کرتے ہیں ، بس ڈرائیور اِس دوران اطمینان سے بس چلاتا رہتاہے ۔گیارہ بجے کے قریب یہ درندے اِن دونوں کو بس سے باہر پھینک کر فرار ہو جاتے ہیں ۔ سڑک پر کوئی راہ گیرانہیں نیم مُردہ زخمی حالت میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دیتا ہے جس کے بعددونوں کو اسپتال منتقل کر دیاجاتا ہے ۔ ایک ہفتے کے اندر جیوتی کے پانچ آپریشن ہوتے ہیں ، اُس کی باقی ماندہ زخمی انٹریاں نکالی جاتی ہیں ، 27دسمبر کو جیوتی کو ہوائی ایمبولنس کے ذریعے سنگاپور کے اسپتال پہنچایا جاتا ہے مگر وہ جانبر نہیں ہوپاتی اور دو دن بعد اُس کی موت واقع ہو جاتی ہے۔اِس واقعے سے پورا ہندوستان لرز اٹھتا ہے ، دہلی سے لے کر چنائی تک اور کوچی سے لے کر ممبئی تک لوگ شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کرتے ہیں ، تمام چھ کے چھ مجرمان کو گرفتار کر لیا جاتاہے ، مقدمے کے دوران ایک مجرم خودکشی کر لیتا ہے جبکہ نابالغ لڑکے کو تین سال کی قید ہوتی ہے۔ باقی چار مجرموں کو 20مارچ 2020 کو پھانسی پر لٹکادیا جاتا ہے ۔
یہ واقعہ جس قدر خوفناک تھا اُس کے اثرات بھی اتنے ہی دور رس مرتب ہوئے ، بھارت کی بہت سی ریاستوں نے خواتین کی حفاظت کے لیے خصوصی قوانین بنائے، انڈین پینل کوڈ اور قانون شہادت میں ترامیم کی گئیں،پولیس اصلاحات کی گئیں جن کے نتیجے بہت سی مثبت تبدیلیاں ہوئیں ۔بھارت سے ریپ ختم نہیں ہوا مگر اِس واقعے نے ریپ سے متعلق کلچر کو تھوڑا بہت ہی سہی مگر تبدیل ضرور کیا۔
دنیا کا بڑے سے بڑا واقعہ بھی ہمیشہ شہ سرخیوں میں نہیں رہتا ۔ہر واقعے کی ایک ’ شیلف لائف ‘ ہوتی ہے جس کے بعد وہ ختم ہو جاتا ہے ۔موٹر وے گینگ ریپ کا واقعہ بھی چند ماہ یا چند ہفتوں بعد معدوم ہو جائے گا ، یہ قدرتی امر ہے ، اصل بات یہ ہے کہ ہم اِس واقعے سے سبق سیکھ کر کیا اقدامات کرتے ہیں ۔کچھ لوگوں کاخیال ہے کہ سر عام پھانسی اِس کا حل ہے ، کسی کی تجویز ہے کہ ایسے مجرموں کو شرعی سزائیں دینی چاہییں اور کوئی یہ سمجھتا ہے کہ یہ سب فحاشی اور عریانی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ہوسکتا ہے ایسا ہی ہو۔ مگر یہ جاننے کا کوئی پیمانہ بھی ہونا چاہیے اور یہ پیمانہ ایک ادارے نے بنا رکھا ہے ، نام ہے ادارہ برائے خواتین ، امن اور تحفظ(GIWPS)۔ اِس ادارے کے 2019کے اشاریے کے مطابق خواتین کے لیے پہلے پانچ بہترین ممالک میں ناروے، سویٹزر لینڈ، ڈنمارک، فن لینڈ اور آئس لینڈ شامل ہیں ۔ آخری اطلاعات ملنے تک اِن میں سے کسی ملک میں سر عام پھانسی کا رواج نہیں ، کہیں شرعی سزائیں نہیں دی جاتیں اور عریانی اور فحاشی کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاتا۔اِس کے برعکس بد ترین پانچ ممالک میں یمن، افغانستان،شام ،پاکستان اور جنوبی سوڈان شامل ہیں ،بد قسمتی سے یہ پانچوں مسلم اکثریتی ممالک ہیں ۔جس ادارے نے یہ اشاریہ مرتبہ کیا ہے وہ امریکہ میں ہے لہذا تعصب کا شبہ کیا جا سکتا ہے مگر انہی امریکی اداروں کی رپورٹوں کو ہم چوم چاٹ کر پیش کرتے ہیں جب وہ اپنے ہی ملک کے اعدا د و شمار مرتب کرکے بتاتی ہیں کہ اُن کی جامعات میں کتنی لڑکیوں کے ساتھ دراز دستی کے واقعات پیش آئے۔ اِس اشاریے پر ہم جتنی بھی تنقید کر لیں مگر ہم میں سے ہر شخص یہ جانتا ہے کہ قندھار اور ہیلسنکی میں سے اگر کسی ایک شہر کا انتخاب کرنا پڑے تو اپنی بہن بیٹی کے لیے ہم کس شہر کو ترجیح دیں گے !جو مغربی ممالک اِس اشاریے میں اوپر ہیں وہاں خواتین اِس لیے خود کو محفوظ سمجھتی ہیں کیونکہ اِن ممالک نے طویل عرصے کی جدو جہد کے بعد اپنے ملک میں ایسا ماحول پیدا کیا ہے جس میں عورت کو بھیڑ ، بکری یا دوسرے درجے کا شہری سمجھنے کی بجائے مرد کی طرح مکمل انسان سمجھا جاتا ہے ۔ایسا نہیں ہے کہ مغرب میں اب عورت کی تذلیل نہیں ہوتی ، وہاں کی آزادی اب نت نئے جرائم کو جنم دے رہی ہے جو تا حال ہم تک نہیں پہنچے ۔
سوال یہ ہے کہ ہم کیا کریں ؟ جواب یہ ہے کہ ہمیں ریپ کلچر کو ختم کرنا ہوگا۔ یہ ریپ کلچر کیا ہے ؟ یہ وہ مائنڈ سیٹ ہے جو کہتا ہے کہ عورت رات کو گھر سے باہر کیوں نکلی ، اُس کے کپڑے ٹھیک نہیں تھے ، وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ فلم دیکھنے کیوں گئی ، یہ عورتیں گھر کیوں نہیں بیٹھتیں، مردوں کی طرح بے شرمی کی باتیں کیوں کرتی ہیں ،وغیرہ۔ایسا نہیں ہے کہ یہ مائنڈ سیٹ صرف پاکستان جیسے ممالک میں ہے ، امریکہ جیسے ملکوں میں بھی بعض اوقات عورت کو ہی مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے ، اِس موضوع پر بے شمار کتابیں لکھی جا چکی ہیں ۔ ریپ کے کیس میں سزا کی شرح بہت کم ہوتی ہے،پولیس بھی تعاون نہیں کرتی ، خود عورت کے لیے یہ بات کسی عذاب سے کم نہیں ہوتی کہ وہ تھانیدار سے لے کر جج صاحب تک اور گھر والوں سے لے کر میڈیکل کرنے والے ڈاکٹر تک سب کو اپنے ظلم کی تفصیل پوری جزئیات کے ساتھ سنائے ۔رہی سہی کسر ہمارا معاشرہ پوری کر دیتا ہے جہاں ہر بات کا ایک ہی علاج بیان کیا جاتا ہے ’سر عام پھانسی‘۔ سوال یہ ہے کہ اگر سر عام پھانسی سے بھی ریپ نہ رکے تو کیا اگلا مرحلے میں مجرموں کو سر عام کھولتے ہوئے تیل میں ڈالا جائے گا یا اُن کے اعضا کاٹے جائیں گے ؟کسی بھی انسان کے لیے سب سے زیادہ اذیت ناک سزا ساری عمر کے لیے قید تنہائی ہے ، دنیا کا کوئی انسان یہ اذیت برداشت نہیں کر سکتا، نیوزی لینڈ میں مسجد میں قتل عام کرنے والے کوبھی یہی سزا دی گئی ہے ، عراق میں چودہ برس کی بچی عبیرہ کو ریپ کرنے والے امریکی فوجی نے جیل میں خود کشی کر لی تھی ، اُس سے بھی یہ سزا برداشت نہیں ہوئی تھی ۔اور آخر میں ایک سوال مذہبی طبقات سے۔ ایک معاشرہ جہاں اکیس کروڑ فرزندان توحید بستے ہوں ،وہاں اِس بہیمانہ ظلم کے خلاف کسی مدرسے نے احتجاج کیا ہو، کسی دینی جماعت نے ریلی نکالی ہو، کسی خطیب نے جمعے کے خطبے میں اُس مظلوم عورت کے لیے دعا کی ہویا دین کی خاطر سر دھڑ کی بازی لگانے والے کسی نوجوان نے لاہور، کراچی ،اسلام آباد میں ہونے والے مظاہروں میں شرکت کی ہو ، تو فدوی کو ضرور آگاہ کیجئے گا۔اگر جواب نفی میں آئے تو سمجھ لیں کہ یہ ریپ آخری ریپ نہیں تھا۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ریپ کیس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کاتجزیہ۔۔ریاست اب حافظ احتشاموں کی حفاظت میں ہے
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : شہری آزادیوں کی بحث میں نئے قوانین کی منظوری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

زکریا یونیورسٹی : اسسٹنٹ پروفیسر کے ساتھ ہیڈ آف ڈیمارٹمنٹ کا مبینہ ریپ : تحقیقات شروع

ستمبر 30, 2025

راولپنڈی: پرنسپل کی جنسی زیادتی، میٹرک کی طالبہ 2 بار حاملہ ہوگئی

ستمبر 3, 2025

لاہور: طالبہ نے تحریری بیان میں ’ریپ‘ کی تردید کردی : والد کی بھی اے ایس پی شہر بانو کی موجودگی میں تردید

اکتوبر 16, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کوئٹہ : سرکاری ملازم نے مبینہ طور پر بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی جون 9, 2026
  • ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم جون 9, 2026
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مار چ شروع جون 9, 2026
  • جنگ کے دو متوالوں کے درمیان پھنسے صدر ٹرمپ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 9, 2026
  • عدلیہ سے مکالمے کی ضرورت : پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا تجزیہ جون 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.