Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»طالبان کی جانب سے عمران خان کی تعریف : لڑکیوں کو جلد سکول جانے ہو گی : ذبیح اللہ مجاہد
اہم خبریں

طالبان کی جانب سے عمران خان کی تعریف : لڑکیوں کو جلد سکول جانے ہو گی : ذبیح اللہ مجاہد

ایڈیٹرستمبر 21, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کابل : افغان وزارتِ انفارمیشن اینڈ کلچر کے نائب وزیر ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغانستان میں قیامِ امن کے لیے پاکستانی وزیرِ اعظم عمران خان کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں، پاکستان افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر رہا۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے افغان وزارتِ انفارمیشن اینڈ کلچر کے نائب وزیر ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ افغان حکومت کو تسلیم کیئے بغیر حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے ہم پر تنقید کی جا رہی ہے، ہمارے خیال میں یہ یک طرفہ نقطۂ نظر ہے۔انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کے لیے اچھا ہو گا کہ وہ ہمارے ساتھ ذمے دارانہ طور پر برتاؤ کریں، تنقید کرنے والے ہماری حکومت کو ذمے دار انتظامیہ کے طور پر تسلیم کریں۔
ذبیح اللّٰہ مجاہد کا مزید کہنا ہے کہ افغان حکومت کو تسلیم کرنے کے بعد قانونی طور پر اپنے خدشات ہمارے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں، افغان حکومت کو تسلیم کرنے کے بعد ہم ان کے خدشات دور کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ ننگر ہار کے حالیہ حملوں کے الزام میں 2 گروپوں کے افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، افغان عوام کے نزدیک داعش کے خیالات نفرت انگیز ہیں۔افغان وزارتِ انفارمیشن اینڈ کلچر کے نائب وزیر نے کہا ہے کہ ماضی میں داعش کے خلاف ہماری کارروائیاں مؤثر رہی ہیں، ہم جانتے ہیں کہ داعش کی تکنیک کو کس طرح ناکام بنانا ہے۔
ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ ننگر ہار اور جلال آباد میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات پرجلد قابو پا لیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں کسی ملک کی مداخلت نہیں چاہتے، مگر تعاون کا خیر مقدم کریں گے، ملک میں مشکلات کے باوجود جلد استحکام پیدا ہو جائے گا۔
افغان وزارتِ انفارمیشن اینڈ کلچر کے نائب وزیر نے بتایا کہ پنج شیر کے بزنس مین نور الدین عزیزی کو افغانستان کا قائم مقام کامرس منسٹر جبکہ بغلان کے بزنس مین محمد بشیر کو ڈپٹی منسٹر آف کامرس تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر قلندر عباد کو قائم مقام وزیرِ صحت، عبدالقیوم ذاکر کو نائب وزیرِ دفاع، نذر محمد مطمئن کو نیشنل اولمپک کمیٹی کا قائم مقام سربراہ اور انجینئر نجیب اللّٰہ کو اٹامک انرجی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغانستان کی کابینہ میں اقلیتوں کو شامل کیا جا رہا ہے، کابینہ کو مزید جامع بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم طریقہ کار مکمل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ لڑکیاں اپنی تعلیم دوبارہ شروع کر سکیں، لڑکیوں کو جلد از جلد اسکول جانے کی اجازت دی جائے گی۔
نائب وزیر افغان وزارتِ انفارمیشن اینڈ کلچر کا کہنا ہے کہ سربراہ عالمی ادارۂ صحت کے دورۂ کابل سے شعبۂ صحت کے مسائل کے حل کی امید جاگی ہے، القاعدہ کی دھمکیوں سے متعلق خبریں پروپیگنڈا ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ کابل ایئر پورٹ پر ہیلی کاپٹرز کو امریکیوں نے تباہ کیا، افغان فضائیہ کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، کابل ایئر پورٹ کا مرکزی ریڈار تباہ ہے، جس کی مرمت کے بعد بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کریں گے۔
ذبیح اللّٰہ مجاہد کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان کے اثاثے غیر منجمد کرنے کے لیے تمام سفارتی چینل استعمال کر رہے ہیں، پاکستان، قطر، چین اور دیگر ملکوں کو خیر خواہ سمجھتے ہیں، مشترکہ اور جامع حکومت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران جیسے ممالک افغانستان کے داخلی اُمور میں مداخلت نہیں کر رہے اور افغان حکومت ملک کی بہتری کے لیے ایسے ممالک کے مشوروں کا خیر مقدم کرتی ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

طالبان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ: انتخابات کی شفافیت اور ڈالر کی قدر
Next Article کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے انتخابات چیلنج : ہائیکورٹ ملتان بینچ نے جواب طلب کر لیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

طالبان حکومت کے خاتمے کے لیے معمولی قوت درکار ہے ،ہمارا صبر نہ آزمائیں : خواجہ آصف

اکتوبر 29, 2025

روس طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

جولائی 4, 2025

محمد حنیف کا کالم : انڈیا کو طالبان مبارک

مئی 21, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.