Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»زاہدہ حنا»کورونا کو ہرانے والے بہادربزرگ۔۔زاہدہ حنا
زاہدہ حنا

کورونا کو ہرانے والے بہادربزرگ۔۔زاہدہ حنا

ایڈیٹرمئی 20, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
zahida hina
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عمر بڑھنے کے ساتھ جسم کا مدافعتی نظام بھی کمزور ہونے لگتا ہے، صحت کا خاص خیال نہ رکھا جائے تو بیماریاں پیچھا نہیں چھوڑتیں۔ لیکن اس کے ساتھ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جن ملکوں میں صحت کا نظام بہت بہتر ہے، حکومتیں اپنے شہریوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے کثیر سرمایہ خرچ کرتی ہیں اور جہاں کے شہری صحت اور بیماریوں کے حوالے سے کافی شعور اور آگاہی رکھتے ہیں اور ایک فعال و صحت مند طرز زندگی گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں وہاں بڑی عمر کے لوگ بھی خطرناک وباؤں سے بچ نکلتے ہیں۔
کورونا وبا کے دوران بھی اس کی کئی مثالیں سامنے آئی ہیں۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کونی ٹٹچن کی عمر اس وقت 106 سال ہے۔ برطانیہ پر جب کورونا وائرس نے شدید حملہ کیا تو کونی بھی اس کا شکار ہوگئیں۔ بہت کم لوگوں کا خیال تھا کہ وہ اس مہلک وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوسکیں گی کیونکہ بڑی عمر کے زیادہ تر مریض زندگی کی بازی ہار رہے تھے۔ کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد انھیں اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ جہاں وہ ایک دو نہیں بلکہ تین ہفتوں تک اس مہلک وائرس کا مسلسل مقابلہ کرتی رہیں اور بالآخراسے ہرانے میں کامیاب ہوگئیں۔
ان کی صحت یابی اسپتال کے عملے کی بھی فتح تھی، انھوں نے ایک قطار بناکر تالیاں بجاتے ہوئے آٹھ بچوں کی پڑدادی اور نانی کو اپنے اسپتال سے رخصت کیا۔ وہ غالباً آج کی تاریخ تک کورونا وائرس پر فتح پانے والی دوسری سب سے عمر رسیدہ مریض ہیں۔ کونی کی نواسی ایلکس جونز کا کہنا ہے کہ میری نانی ہر مشکل سے باہر نکلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس کی وجہ اس نے یہ بتائی کہ اس کی نانی عملاً ایک فعال زندگی گزارتی ہیں۔ انھیں رقص کرنا پسند ہے، وہ سائیکل چلاتی ہیں اور گالف کھیلتی ہیں اور میکڈونلڈکھانے کا شوق بھی رکھتی ہیں۔ کورونا میں مبتلا ہونے سے چند ماہ پہلے ہی ان کی کمر کا آپریشن ہوا تھا اور وہ صرف 30 دنوں کے اندر دوبارہ چلنے لگی تھیں۔
یہ بہادر، پر اعتماد اور 106 سال کی عمر رکھنے والی خاتون 1913ء میں پیدا ہوئیں جب اسپینش فلو 1918 نے دنیا میں تباہی مچائی تھی اور کروڑوں لوگ لقمہ اجل بن گئے تھے اور اس وقت اس وائرس کی کوئی ویکسین بھی ایجاد نہیں ہوئی تھی۔ اس وقت بھی کونی اس وبا سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔
تاہم، اس وقت کورونا کو شکست دینے والی دنیا کی معمر ترین خاتون کارنیلیا راس ہیں جن کی عمر 107 سال ہے۔ اپنی 107 ویں سالگرہ منانے کے دوسرے دن وہ اپنے نرسنگ ہوم کے دیگر رہائشیوں کے ساتھ چرچ گئیں اور واپسی پر ان میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی۔ ان کے ساتھ کے دیگر 40 افراد اس وائرس کا شکار ہوئے ۔ جن میں سے 12 اب زندہ نہیں ہیں۔ ان کی بھانجی کہتی ہیں کہ ہمیں ان کے زندہ بچنے کی کوئی امید نہیں تھی۔ کورنیلیا راس، دوائیں نہیں کھاتیں، خوب چہل قدم کرتی ہیں۔ اس موقع پر اٹلی کی معمر ترین خاتون اڈا زینو سو کا ذکر بھی ضروری ہے۔ وہ شمالی اٹلی میں واقع ایک کیئر ہوم میں برسوں سے رہتی تھیں۔
17 مارچ کو جب ان کا ٹیسٹ کیا گیا تو اس کا نتیجہ مثبت آیا۔ انھیں بخار ہوگیا اوروہ سانس لینے میں تکلیف محسوس کرنے لگیں۔ ان کے ساتھ اسی کیئر ہوم کے دیگر مریض بھی اسپتال داخل کرائے گئے، ان میں سے 20 افراد زندہ نہیں بچ سکے جب کہ کئی معمر لوگ جن میں سے ایک 102 سالہ خاتون اور ایک 101 سالہ مرد کے علاوہ 90 سال سے زیادہ عمر کے کئی لوگ بھی شامل تھے، زندہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
کورونا کی عالمی وبا سے متاثر ہونے والے معمر ترین افراد میں کسی 90 برس کے بزرگ جوڑے کے ایک ساتھ اس مرض میں مبتلا ہونے اور زندہ بچ جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اس حوالے سے ہندوستان کی ریاست کیرالہ سے خبر آئی ہے کہ وہاں ایک 93 سالہ بزرگ مرد اور 88 سالہ بزرگ خاتون جن کی شادی 1947 میں ہوئی تھی وہ دونوں ایک ساتھ اس مہلک بیماری میں مبتلا ہوگئے۔
انھیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا، ڈاکٹروں کو ان کے بارے میں کافی تشویش تھی اور وہ کچھ مایوس نظر آتے تھے۔ لیکن 93سالہ تھامس ابراہم اور ان کی بیوی 88 سالہ مرییاما نے اس وائرس کے خلاف مثالی مزاحمت کی۔ پہلے ان دونوں کو الگ الگ وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ لیکن جب بھی کوئی نرس مرییاما کے پاس جاتی تو وہ اس سے ابراہم کی خیریت دریافت کرتی اور جب کوئی نرس ابراہم کے پاس آتی تو وہ اس سے مرییاما کے بارے میں دریافت کرتے۔ یہ سلسلہ مسلسل جاری رہتا تھا۔
یہ صورتحال دیکھ کر ڈاکٹروں نے انھیں دو بستروں پر مشتمل آئی سی یو میں ایک ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا۔ ان دونوں بزرگوں نے کورونا کو اپنے اوپرحاوی نہیں ہونے دیا اور آخر کار وہ اس وائرس کو اپنے اندر سے ختم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ کورونا وائرس ان کی زندگیاں نہیں لے سکا بلکہ انھوں نے اس وائرس کو اپنے اندر زندہ نہیں رہنے دیا۔ ابراہم کا سب سے چھوٹا بیٹا مونسی ابراہم، اس کی بیوی ریمنے مونسی اور ان کا بیٹا رجو اٹلی میں رہتے ہیں۔ وہ فروری کے اختتامی دنوں میں اپنے والدین سے ملنے کیرالہ آئے تھے جس سے ان کے خاندان کے 6 افراد اس وائرس کا شکار ہوگئے۔ ابراہم کا کہنا ہے کہ ہم اگر اس عمر میں کورونا جیسے مہلک وائرس سے زندہ بچ سکتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ابھی ہم زندگی کی کئی اننگ اور کھیلیں گے۔
کورونا وائرس بزرگوں اور زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے نوجوانوں کی بہ نست زیادہ مہلک ثابت ہوتا ہے۔ لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ اس وائرس میں مبتلا ہر بزرگ زندگی کی بازی ہار سکتا ہے۔ ترکی کی ایک 98 سال سے زیادہ عمر کی خاتون، چین کی 103 سالہ خاتون یا ایران کی 100 سال سے زیادہ عمر کی خاتون اور مرد مریض ہوں یا دوسری جنگ عظیم میں حصہ لینے والے امریکا کے 104 سالہ ولیم بل، برازیل کی 97 سالہ اور جنوبی کوریا کی 93 سالہ خاتون ہوں یہ اور ان جیسے بہت سے بزرگ افراد یہ ثابت کررہے ہیں کہ اگر حوصلوں کو بلند رکھا جائے۔
زندہ رہنے کی امنگ دل میں موجود ہو، حکومتیں اپنے شہریوں بالخصوص بزرگ شہریوں کا خیال رکھتی ہوں اور صحت کی اعلیٰ اور جدید سہولتیں دستیاب ہوں تو بزرگ افرادبھی بڑی کامیابی سے کورونا کو شکست دے سکتے ہیں۔ بزرگ افراد میں زندہ رہنے کا حوصلہ اور جینے کی امنگ اس وقت پیدا ہوتی ہے جب وہ یہ محسوس کریں کہ انھیں حکومت یا اپنوں کی طرف سے ایک بوجھ نہیں بلکہ ایک اثاثہ سمجھا جاتا اوران کے ساتھ محبت بھرا بہتر سلوک روا رکھا جاتا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ ایکسپریس)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کاتجزیہ۔۔کورونا وائرس سے اجتماعی مدافعت: کیا تیاری کرلی گئی ہے؟
Next Article سہیل وڑائچ کا کالم: کوچہ کابینہ میں اختلافات کی کہانی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے

اپریل 26, 2026

امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 26, 2026

اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

اپریل 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.