Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 23, 2025
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : پنجاب کی وحدت پر حملہ آور آکاس بیل سوچ
  • بالآخر صدر ٹرمپ جنگ میں کْود پڑا : نصرت جاوید کا تجزیہ
  • اسرائیل کی ہزیمت : حامد میر کا تجزیہ
  • ایران پر امریکی حملہ: دنیا میں لاقانونیت کا راج : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا گیا ، امریکی وزیردفاع کا اعلان
  • ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر ، شریعہ اکیڈمی کی سابق ڈی جی ڈاکٹر فرخندہ ضیاء انتقال کر گئیں
  • کوئٹہ میں پیٹرول کی قلت : اوگرا نے ملک بھر کے لیے وارننگ جاری کر دی
  • شاہد راحیل خان اور کہانی پاکستان کی : محمد عمران کا کتاب کالم
  • سید مجاہدعلی کا تجزیہ : ٹرمپ کو نوبل امن انعام دینے کی تجویز
  • عطاءالحق قاسمی کا کالم : لعنتی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»آخر ملالہ ہی کیوں، میں کیوں نہیں ؟ ۔۔ ذیشان ہاشم
تجزیے

آخر ملالہ ہی کیوں، میں کیوں نہیں ؟ ۔۔ ذیشان ہاشم

رضی الدین رضیاپریل 14, 20170 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
zeeshan hashim articles at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ ان دنوں کی بات ہے جب ملاله کو نوبل انعام دیا گیا تھا ایک پاکستانی دانشور نے جو پاکستانی ترقی پسندوں میں مقبول و معروف ہیں ایک تحریر لکھی جس کا عنوان تھا صرف ملالہ ہی کیوں؟ پوری تحریر پڑھی تو سوچا اصلی عنوان یہ ہونا چاہئے تھا : آخر ملالہ ہی کیوں، میں کیوں نہیں؟ …. وہ صاحب آج کل امریکا میں بیٹھ کر یہ لکھ رہے ہیں کہ طالبان اور لبرلز ڈونلڈ ٹرمپ کے اس لئے مخالف ہیں کیونکہ وہ اسلامی دہشت گردی کا خاتمہ کرنے میں پرعزم ہے۔ شام پر ٹرمپ کے حملے اور شمالی کوریا کی طرف امریکی افواج کی نقل و حرکت کے بعد سے میں منتظر ہوں کہ وہ صاحب کوئی نیا انکشاف کریں تاکہ معلوم ہو اب کی بار لبرلز نے کیا سازش کر ڈالی۔ ملالہ کی سربلندی اور اس کے دنیا بھر میں ممتاز مقام پر معترضین کے نفسیاتی پاگل پن کے خاکسار کے نزدیک دو بڑے اسباب ہیں۔
اول یہ کہ ہم احساس کمتری کے مارے لوگ ہیں۔ ایک تو وہ لڑکی ہے، دوسری یہ کہ وہ کم سن تھی جب اسے عالمی شہرت ملی، سوم وہ پختون ہے، چہارم وہ ان عناصر کے مدمقابل ہے جنہیں ہمارے نام نہاد بڑے عرصہ دراز سے گلیمرلائز کرتے آئے تھے یعنی بطور ہیرو پیش کرتے آئے تھے- یوں ہماری روایتی انا ہمارے فہم میں رکاوٹ ہے کہ آخر کوئی کم سن پختون لڑکی بھی اس عظمت پر پہنچ سکتی ہے جس پر ہم سرتوڑ کوشش کر کے بھی نہیں پہنچ سکے؟ دوسری بات یہ ہے کہ ہم دور حاضر کی اس متمدن دنیا میں انسانی حقوق کا مطلب و مفہوم سمجھنے سے ہنوز قاصر ہیں۔ عرصہ دراز سے اس ملک میں جبری گمشدگیوں کا بازار گرم ہے ہم میں اتنا تو حوصلہ نہیں کہ ان کے خلاف آواز اٹھا سکیں۔ سوشل میڈیا سنسر ہو رہا ہے ہم خاموش ہیں۔ بلاگرز اٹھائے گئے ان پر توہین مذہب کے جھوٹے الزامات لگائے گئے ہم نے اپنی سانسیں تک روک لیں تاکہ کسی آہٹ پر کوئی ہماری طرف نہ متوجہ ہو۔ اور تو اور جب ملک میں مذہب کے نام پر دہشت گردی اور طالبانائزیشن کا بازار گرم تھا اس وقت ہمارے دلیر سیاست دانوں کو طالبان کا نام لے کر مذمت کرنے کا حوصلہ نہیں تھا اور یہاں ان کے دفاتر کھولنے کی بات ہو رہی تھی۔ ایسی فضا میں ایک کم سن لڑکی اٹھتی ہے، اپنے “حق حصول تعلیم” کا نعرہ بلند کرتی ہے اور جبر و وحشت کے طالبانی نظام کو چیلنج کرتی ہے۔ اسے طالبان نشانہ بناتے ہیں۔ دلچسپ یہ کہ طالبان کو معلوم ہے کہ وہ اسے کیوں نشانہ بنا رہے ہیں مگر یہ لوگ نہ سمجھ سکے کہ جبر و تسلط کے ایسے بدترین دور میں انسانی حقوق کا نعرہ بلند کرنا اور عملی طور پر اپنے مؤقف کے نتائج کا سامنا کرنا کتنا بڑا کام ہے۔
ہمارا معاشرہ فکری طور پر اس وقت دو حصوں میں تقسیم ہے۔
– طالبان کے ساتھی، مددگار، غم گسار اور فکری ہمنوا۔
– ملالہ کو چاہنے والے، اسے پسند کرنے والے، انسانی حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم میں اس کے کردار کے معترف اور انسانی حقوق کی اس جدوجہد میں اس کے شانہ بشانہ چلنے والے۔
یہ تقسیم اس وقت خاص طور پر واضح ہو جاتی ہے جب ملالہ کو دنیا کے کسی خطے میں عالمی پہچان اور قدر و منزلت ملتی ہے۔ ملالہ کے حالیہ دورہ کینیڈا کے دوران اسے جو مقام ملا ہے، وہ انسانی حقوق کے کارکنوں کے لئے فخر و خوشی کا سبب ہے جبکہ انسانی حقوق کے دشمن اس وقت اپنی نفرت کی آگ میں جل رہے ہیں، ذہنی افلاس کے کیچڑ میں دھنسے ہوئے ہیں اور تقریر و تحریر کے نام پر غلاظتوں کی ابکائی کر رہے ہیں۔
ملالہ لڑکیوں کی تعلیم اور حقوق کے لئے عالمی طور پر جو کام کر رہی ہے اس کا مقام دنیا میں روز بروز بڑھ رہا ہے۔ اس کے حاسدین اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ ملالہ یوسف زئی پاکستان کی پہچان ہے۔ ہمیں ملالہ سے اور اس کے علم، امن اور رواداری کے پیغام سے محبت ہے۔
(بشکریہ:ہم سب)A

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاُدبا کے رویے اور صنف نازک ۔۔ ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ
Next Article علی رضا کا ’ثنائے سرور ‘ :کہتا ہوں سچ / شاکر حسین شاکر
رضی الدین رضی
  • Website

Related Posts

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : پنجاب کی وحدت پر حملہ آور آکاس بیل سوچ

جون 23, 2025

بالآخر صدر ٹرمپ جنگ میں کْود پڑا : نصرت جاوید کا تجزیہ

جون 23, 2025

اسرائیل کی ہزیمت : حامد میر کا تجزیہ

جون 23, 2025
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : پنجاب کی وحدت پر حملہ آور آکاس بیل سوچ جون 23, 2025
  • بالآخر صدر ٹرمپ جنگ میں کْود پڑا : نصرت جاوید کا تجزیہ جون 23, 2025
  • اسرائیل کی ہزیمت : حامد میر کا تجزیہ جون 23, 2025
  • ایران پر امریکی حملہ: دنیا میں لاقانونیت کا راج : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 23, 2025
  • ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا گیا ، امریکی وزیردفاع کا اعلان جون 22, 2025
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2025 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.