ملتان : زکریا یونیورسٹی ملتان میں گزشتہ ہفتے ریپ کیس کے طور پر آنے والا ڈاکٹر احسان اور ڈاکٹر شازیہ کا سکینڈل وزیر اعلیٰ مریم نواز کے لیے ٹیسٹ کیس بن گیا ہے ۔ ابتدائی طور پر ڈاکٹر شازیہ نے اپنے شعبے کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر احسان قادر پر ریپ کا الزام لگایا لیکن بعد ازاں یہ معاملہ خانگی جھگڑا نکلا ۔۔یونیورسٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جس طرح زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر کی ویڈیوز سامنے آنے کےبعد وہ معاملہ صرف وائس چانسلر کے استعفے کے بعد ٹھپ ہو گیا بالکل اسی طرح اس معاملے کو بھی سرد خانے میں ڈال دیے جانے کا امکان ہے ۔ڈاکٹر احسان قادر کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا جا چکا ہے اور انہیں ان کی ملازمت سے پہلے ہی معطل کیا جا چکا ہے ۔
اس سلسلے میںزکریا یونیورسٹی کی قانونی برانچ کی جانب سے نوٹیفکیشن نمبر لیگل/ڈی-1045مورخہ 30 ستمبر 2025ء جاری کیا گیا .
جس میںکہا گیا ہے کہ چونکہ، ڈاکٹر شازیہ اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ جنگلات و رینج مینجمنٹ نے پروفیسر ڈاکٹر احسان قادر، چیئرمین، شعبہ جنگلات و رینج مینجمنٹ کے خلاف دفتر میں عصمت دری، جسمانی تشدد، ہراسانی اور دھمکیوں کی شکایت 30ستمبر کو جمع کروائی۔اور چونکہ، انہوں نے یہی شکایت ایس ایچ او، تھانہ، ڈی ایچ اے، ملتان کے ذریعے پولیس کو بھی جمع کروائی۔اب، لہٰذا، معاملے کی حساسیت اور سنگینی اور الزامات کی سنگین نوعیت اور وسعت کے پیش نظر، وائس چانسلر نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی، ایکٹ-1975 کی دفعہ 16(3) اور 16(3a) اور ترمیم شدہ ایکٹ LX 2012 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، سنڈیکیٹ کی جانب سےاحکامات جاری کیے ہیں کہ تاحکم ثانی پروفیسر ڈاکٹر احسان قادر کو فوری طور پر شعبہ جنگلات و رینج مینجمنٹ کے چیئرمین کے عہدے سے برطرف کیا جاتا ہے، اور انہیں فوری طور پر تاحکم ثانی معطل کیا جاتا ہے
فیس بک کمینٹ

