Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»نیوزی لینڈ ٹیم کو دھمکی آمیز پیغامات بھارت سے بھیجے گئے : فواد چوہدری
اہم خبریں

نیوزی لینڈ ٹیم کو دھمکی آمیز پیغامات بھارت سے بھیجے گئے : فواد چوہدری

ایڈیٹرستمبر 22, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الزام لگایا ہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو بھیجے جانے والے دھمکی آمیز پیغام انڈیا سے بھیجے گئے۔بدھ کو اسلام آباد میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مختلف بین الاقوامی ٹیموں کو دی جانے والی دھمکیوں کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کے تانے بانے انڈیا سے ملتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کا وفاقی تحقیقاتی ادارہ اس معاملے کی تفتیش کر رہا ہے اور بین الاقوامی ادارے انٹرپول کی مدد بھی حاصل کی جا رہی ہے۔انھوں نے اپنے خطاب کے دوران سلائڈز بھی دکھائیں جن میں مبینہ طور پر دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے والے افراد کی تصاویر اور ای میلز دکھائی گئیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ وہ نیوزی لینڈ کی حکومت سے بار بار کہہ چکے ہیں کہ جو دھمکی یا خطرے کے حوالے سے معلومات انھیں ملی ہیں وہ پاکستان کی حکومت کوبھی فراہم کیا جائے۔’ان کی ٹیم تو چلی گئی لیکن خطرہ تو یہاں برقرار ہے اور ہمارا حق ہے کہ ہمیں اس کے بارے میں معلومات دی جائیں تاکہ ہم اس خطرے سے نمٹ سکیں۔‘
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کہہ چکے ہیں کہ خطرے کی بنیادی نوعیت کے بارے میں وہ پی سی بی کو آگاہ کر چکے ہیں تاہم اس کی مخصوص تفصیلات نہ بتائی جا سکتی تھیں، نہ بتائی جائیں گی۔
انھوں نے الزام لگایا کہ اس معاملے کے پیچھے ریاستی سطح پر ’طاقتور ایجنسیاں‘ ملوث تھیں۔انھوں نے کہا کہ 19 اگست کو ایک ’فیک فیس بک پوسٹ‘ احسان اللہ احسان کے نام سے کی گئی جس میں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ اور حکومت کو کہا گیا کہ وہ اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجیں کیونکہ وہاں سکیورٹی صورتحال ٹھیک نہیں ہے اور وہاں نام نہاد دولت اسلامیہ خراسان کی جانب سے خطرہ ہے۔اس کے بعد 21 اگست کو انڈین اخبار ’سنڈے گارڈیئن‘ میں شائع ہونے والے ایک خبر میں اسی پوسٹ کو بنیاد بنایا گیا۔
انھوں نے الزام لگایا کہ خبر دینے والے ابھینندن مشرا کے سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح سے تعلقات ہیں۔ یاد رہے کہ امراللہ صالح نے طالبان کے خلاف مزاحمت کا اعلان کیا اور وہ ان کے پاکستان مخالف خیالات کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔فواد چوہدری کے مطابق اس کے بعد نیوزی لینڈ کے مارٹن گپتل کی بیوی کو ایک ای میل موصول ہوتی ہے جس میں دھمکی دی جاتی ہے کہ ان کے خاوند کو پاکستان میں قتل کر دیا جائے گا۔
’اس پر ہم نے تحقیق کی تو ہمیں معلوم ہوا کہ یہ ای میل کسی سوشل میڈیا نیٹ ورک سے جڑی نہیں تھی۔ ای میل اکاؤنٹ 21 اگست کو رات ایک بج کر پانچ منٹ پر بنایا گیا اور صبح 11 بجے کے قریب مارٹن گپتل کی بیوی کو ای میل بھیجی گئی۔ اس اکاؤنٹ سے اب تک ایک ہی ای میل بھیجی گئی ہے۔‘
انھوں نے بتایا یہ ای میل ’پروٹون میل‘ کے ذریعے بھیجی گئیں جو کہ سیکیور سرور پر چلتی ہے اور اس کے حوالے سے زیادہ معلومات دستیاب نہیں ہوتیں تاہم ان کے مطابق انٹرپول سے اس کی تحقیقات میں مدد مانگی گئی ہے۔ان تمام واقعات کے باوجود نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنا دورہ منسوخ نہیں کیا اور پاکستان آ گئے۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی اتنی فوج نہیں ہے جتنی ان کی ٹیم کو سکیورٹی فراہم کی گئی۔تاہم ان کے مطابق میچ سے قبل نہ صرف تمام پریکٹس سیشن ہوئے بلکہ میچ کے دن تک کسی قسم کے خطرے کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔
فواد چوہدری کے مطابق جب نیوزی لینڈ کی جانب سے خطرے کا ذکر کیا گیا تو پاکستان کی حکومت نے ان سے دریافت کیا کہ ان کو موصول ہونے والی دھمکی کس نوعیت کی ہے۔
ان کے مطابق اس موقع پر پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کے کہنے پر وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو سمجھانے کی کوشش بھی ہے کہ ایسا کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔’بہرحال وہ دورہ منسوخ ہو گیا اور ٹیم چلی گی۔ پھر 18 ستمبر کو انٹرپول ویلنگٹن کی جانب سے انٹرپول اسلام آباد کو بتایا گیا کہ ایک ای میل ملی ہے جو کہ حمزہ افریدی نامی ایک آئی ڈی کی جانب سے بھیجی گئی ہے۔‘
اس میں نیوزی لینڈ کرکٹ کو کہا گیا کہ انھوں نے پاکستان ٹیم بھیج کر اچھا نہیں کہا اور اب وہ دیکھیں گے کہ ان کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔ اس میں ہوٹل سے لے کر ان کی فلائٹ میں بھی بم نصب کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ای میل انڈیا سے بھیجی گئی تھی تاہم جس ڈیوائس سے یہ بھیجی گئی اس پر وی پی این کی مدد سے حقیقی مقام چھپانے کو کوشش کی گئی اور بھیجنے والے نے اپنا مقام سنگاپور ظاہر کیا۔
فواد چوہدری کے مطابق جس ڈیوائس سے یہ ای میل بھیجی گئی اس ڈیوائس پر درجن بھر دیگر اکاؤنٹ بھی موجود ہیں جن سب کے نام انڈین یا ہندی الفاظ پر مبنی تھے، علاوہ حمزہ آفریدی نامی اکاؤنٹ کے۔انھوں نے بتایا گیا کہ ای میل اکاؤنٹ بننے کے تھوڑی دیر بعد ہی نیوزی لینڈ کو دھمکی بھیجی گئی۔
فواد چوہدری کے مطابق یہ دھمکی صرف پاکستان کی ساکھ خراب کرنے کے لیے جاری کی گئی کیونکہ اس وقت تک نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ ہو چکا تھا۔
ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان
فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بھی ’احسان الہ احسان‘ نامی ایک پروٹون میل کے ای میل آئی ڈی سے بھیجی جا چکی ہے۔اس دھمکی کے بارے میں بتاتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جس طرح اس ای میل میں احسان اللہ احسان کا نام کے ہجے کیے گئے ہیں (احشان) سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کسی انڈین نے لکھے ہیں۔
’یہ صرف پاکستان کے خلاف مہم نہیں بلکہ بین الاقوامی کرکٹ کے خلاف سازش ہے اور آئی سی سی کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔‘انڈیا کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم :سچا پروفیشنل اکاؤنٹ بھرنے کی بجائے پروفیشن سے وفا کرتاہے
Next Article سینیئر صحافی وارث رضا کی کراچی سے مبینہ جبری گمشدگی: ملک گیر احتجاج کا اعلان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم

اپریل 28, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.