Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»سینیئر صحافی وارث رضا کی کراچی سے مبینہ جبری گمشدگی: ملک گیر احتجاج کا اعلان
اہم خبریں

سینیئر صحافی وارث رضا کی کراچی سے مبینہ جبری گمشدگی: ملک گیر احتجاج کا اعلان

ایڈیٹرستمبر 22, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
waris raza
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی : پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی سے سینیئر صحافی وارث رضا کے مبینہ اغوا کے بعد پاکستانی صحافیوں کی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے 23 ستمبر کو ملک گیر احتجاج کی کال دی ہے۔
وارث رضا کے خاندان کا دعویٰ ہے کہ انھیں ’جمہوریت کی حمایت اور ہائبرڈ نظام کی مخالفت‘ کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔وارث رضا ان دنوں اردو روزنامہ ایکسپریس سے وابستہ ہیں۔ وہ ماضی میں کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے سرکردہ رکن اور انجمن ترقی پسند مصنفین کے مرکزی سیکریٹری جنرل کے منصب پر فائز بھی رہ چکے ہیں۔
وارث رضا کی بیٹی اور عوامی ورکرز پارٹی کراچی کی سیکریٹری اطلاعات ام لیلیٰ رضا نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ یہ واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب گلشن اقبال کے بلاک فور اے میں پیش آیا جب ان کے والد اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’رات پونے تین بجے کے قریب ایک سفید کرولا کار اور دو رینجرز کی گاڑیوں میں افراد آئے جن میں سول ڈریس والے نقاب پوش والد سے مخاطب ہوئے۔ انھوں نے ان کا نام، کہاں کام کرتے ہیں کی تصدیق کی۔ اس کے بعد ان کا موبائل فون اور بٹوا لیا اور کہا کہ تفتیش کے بعد انھیں چھوڑ دیں گے۔‘لیلیٰ رضا کے مطابق ان کے والد کو اپنے ساتھ لے جانے والے افراد نے انھیں یہ نہیں بتایا کہ وہ کون ہیں اور ان کے والد کو کیوں حراست میں لیا گیا ہے تاہم ’کچھ دیر کے بعد والد کا فون آیا کہ انھیں تفتیش کے لیے لے کر جا رہے ہیں اور یہ کہ ان کے دوستوں کو مطلع کر دیا جائے۔ ایک گھنٹے کے بعد بہن کو والد کا فون آیا کہ وہ ایک گھنٹے میں واپس آجائیں گے لیکن وہ تاحال واپس نہیں آئے۔‘
وارث رضا کے اہلخانہ کی جانب سے تاحال اس سلسلے میں پولیس سے رابطہ نہیں کیا اور اس سلسلے میں لیلیٰ رضا کا کہنا تھا کہ والد کے ٹیلیفون پر رابطے کی وجہ سے انھوں نے سمجھا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ چھوڑ دیں۔ اسی لیے وہ تھانے نہیں گئے تاہم اب وہ اپنے وکیل سے رابطہ کر رہے ہیں۔
کراچی میں مبینہ ٹاؤن پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے جبکہ سندھ رینجرز کے ترجمان سے موقف جاننے کی کوشش کی گئی لیکن ان کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
وارث رضا کی پانچ بیٹیاں ہیں۔ وہ گردے کے عارضے میں بھی مبتلا ہیں۔ لیلیٰ رضا کے مطابق گردے کی تکلیف کی وجہ سے وہ پندرہ روز ہسپتال میں زیر علاج رہے۔ ’ان کے ساتھ اگر ناروا سلوک کیا گیا تو ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔‘
لیلیٰ نے بتایا کہ ان کے والد پاکستان میں مستحکم جمہوری نظام کے حمایتی ہیں۔ ’وہ موجودہ نظام کو ’ہائبرڈ‘ سمجھتے ہیں اور اس کے خلاف ہیں۔ اس کے خلاف فیس بک پر پوسٹ لکھتے رہتے تھے اور پچھلے دنوں انھوں نے ایکسپریس میں ایک کالم بھی لکھا تھا۔ وہ سمجھتے ہیں انھیں اسی پاداش میں حراست میں لیا گیا ہے۔‘
وارث رضا نے 19 ستمبر کو روزنامہ ایکسپریس کے لیے ایک مضمون لکھا تھا جس کا عنوان ’جمہوریت دشمن اقدامات‘ تھا۔ اس میں وہ یہ تجویز دیتے ہیں کہ ’صحافی، وکلا، انسانی حقوق کی تنظیمیں، طلبہ، ٹریڈ یونین اور سیاسی جماعتوں کو ایک مشترکہ تحریک جوڑنی ہوگی تاکہ جمہوریت کو تلپٹ کرنے والے ’ہائیبرڈ نظام‘ کا مکمل صفایا کیا جاسکے۔‘
پی ایف یو جے نے وارث رضا کو ’حراست میں لیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی‘ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’اگر حکومت سمجھتی ہے کہ چند لوگوں کی گرفتاری یا ان کے خلاف مقدمات سے سیاہ قوانین کے لیے راہ ہموار ہو گی تو یہ ان خام خیالی ہے۔‘
کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) نے بھی سینیئر صحافی وارث رضا کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔کے یو جے کے صدر نظام الدین صدیقی اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وارث رضا ایک سینیئر صحافی ہیں جو پرنٹ اور الیکڑانک میڈیا میں مختلف اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔ ’انھوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ملک میں آزادی صحافت کی 70 سالہ جدوجہد کو کتابی شکل میں لانے کا اہم کام بطور مدیر انجام دیا ہے۔ وہ آزادی صحافت اور اظہار رائے کے لیے اٹھنے والی ہر تحریک میں ہر اوّل دستے کا حصہ رہے ہیں۔ ان کی گرفتاری انتہائی تشویشناک ہے۔‘

کے یو جی کے مطابق وہ اس مبینہ گرفتاری کو آزادی صحافت پر حملہ تصور کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ملک میں اس وقت ہر اس توانا آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے جو آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتا ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

آزادی صحافت پی ایف یو جے لاپتہ افراد
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنیوزی لینڈ ٹیم کو دھمکی آمیز پیغامات بھارت سے بھیجے گئے : فواد چوہدری
Next Article ڈاکٹر علی شاذف کا کالم : رشوت دے کر نوکری لینے والے سرخے اور پھونکوں سے طب کا چراغ جلانے والے مولوی کی کتھا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نیشنل پریس کلب پر حملہ کے بعد ’بے چین ‘ حکومت : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 3, 2025

سید مجاہد علی کا تجزیہ : لاپتہ افراد کا معاملہ دہشت گردی سے منسلک نہ کیا جائے!

مارچ 18, 2025

محمد حنیف کا کالم : ساجد حسین بلوچ اور غریبوں کے بچے

مارچ 16, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.