Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»سرائیکی وسیب»بہاول پور»بہاول پور کا چڑیا گھر غیر معینہ مدت کے لیے بند : لاش کی شناخت ہو گئی
بہاول پور

بہاول پور کا چڑیا گھر غیر معینہ مدت کے لیے بند : لاش کی شناخت ہو گئی

ایڈیٹردسمبر 8, 202317 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
tiger in bahawalpur zoo
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بہاول پور : حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں ضلع بہاولپور کے چڑیا گھر میں بنگالی نسل کے شیروں کے حملے سے ہلاک شخص کی شناخت ان کے فنگر پرنٹ اور جیب میں پڑے کارڈ کی مدد سے کر لی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور جپہ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا نام محمد بلاول جاوید بتایا ہے جو ان کے بقول لاہور کے رہائشی تھے اور ان کے خلاف تین مختلف مقدمات میں لاہور کے مختلف تھانوں میں چالان ہوچکا تھا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق محمد جاوید کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا بلاول منشیات کا عادی تھا۔ اس سے قبل انتظامیہ نے کہا تھا کہ ہلاک ہونے والے نوجوان چڑیا گھر کی انتظامیہ کا حصہ نہیں اور ان کے جسم پر پنجوں کے ساتھ ساتھ انجیکشن کے نشانات پائے گئے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیموں پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا ہے تاہم اب تک اس کی رپورٹ جاری نہیں کی گئی۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر معاملے کی تحقیقات شروع کی گئی تھی۔
اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد چڑیا گھر کو غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں سے آئے سکول ٹرپس منسوخ ہوئے ہیں۔
حکام کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت کے لیے ضلعے کے تمام تھانوں اور یونین کونسلوں کو متوفی کی تصاویر بھجوائی گئیں لیکن جب فنگر پرنٹس کی رپورٹ موصول ہوگئی تو بہاولپور میں ورثا کی تلاش جاری کام روک دیا گیا۔
بہاولپور پولیس ترجمان محمد عمر سلیم کے مطابق پولیس نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 174 کے تحت تھانہ کوتوالی میں شکایت کا اندراج کر لیا ہے اور ’اگر کوئی جرم سرزد ہونے کی رپورٹ یا درخواست موصول ہوگی تو اس پر قانون کے مطابق مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔‘انھوں نے کہا کہ ’متوفی کے ورثا کی طرف سے ابھی تک لاش کے حصول کے لیے پولیس سے رابطہ نہیں کیا گیا۔ تاہم پولیس ازخود ورثا سے رابطہ کر کے لاش پہنچا دے گی۔‘
ادھر ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ فشریز ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر انصر چٹھہ کا کہنا ہے کہ ’یہ بات معمہ بنی ہوئی ہے کہ مرنے والا کہاں سے آیا اور چڑیا گھر کے اندر کیسے گیا۔ اس کی آواز یا چیخ و پکار تک کسی نے نہیں سنی۔‘ڈی جی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات بھی واضح نہیں ہوسکی کہ مرنے والا شخص رات کو چڑیا گھر کے اندر آیا یا پھر صبح سویرے ’کیونکہ ہمیں تو دن گیارہ بجے کے بعد پتا چلا کہ یہاں شیر کے احاطہ میں لاش پڑی ہے۔ شیر کے احاطہ میں دو الگ الگ کمرے ہیں، ایک کمرے میں میل شیر ہے جبکہ دوسرے کمرے میں فی میل (شیرنی) اور اس کے دو بچے ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ عام طور پر چڑیا گھر کا عملہ ڈیوٹی پر موجود ہوتا ہے، کوئی جانوروں کو خوراک ڈالتا ہے تو کوئی پنجروں کی صفائی کرتا ہے۔ لیکن چونکہ پنجرے کافی زیادہ ہیں اس وجہ سے کسی کو واقعے کے بارے میں پتا نہیں چل سکا۔‘
ڈی جی کہتے ہیں کہ چڑیا گھر کے مین گیٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں مگر ’اب مزید کیمرے لگائے جائیں گے اور کچھ خطرناک جانوروں کے پنجروں پر بھی کیمرے لگیں گے۔’سکیورٹی انتظامات تو پہلے سے موجود ہیں لیکن کہیں نہ کہیں تو سکیورٹی لیپس ہوئے ہیں۔ ہماری ترجیح انھیں بہتر بنانا ہوگی۔‘
اس واقعے کا انکشاف اس وقت ہوا جب بدھ کو 11:30 بجے کے قریب چڑیا گھر کی صفائی کا عملہ شیر کے پنجرے اور احاطہ کی صفائی کرنے وہاں پہنچا تو ایک اہلکار نے شیر کے منھ میں ایک جوتا دیکھا۔
اہلکار کے شور مچانے پر جب دیگر اہلکار بھی وہاں اکٹھے ہوگئے تو انھوں نے شیر کے پنجرے کے اندر ایک شخص کی لاش دیکھی جسے جانوروں نے کاٹ کھایا تھا۔ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کا کہنا ہے کہ وہ ہوم سیکرٹری پنجاب کے ساتھ آن لائن کانفرنس میٹنگ کر رہے تھے جب انھیں اس واقعہ کی اطلاع ملی جس پر وہ ہوم سیکریٹری کے نوٹس میں یہ بات لائے اور میٹنگ چھوڑ پر ہنگامی طور پر چڑیا گھر پہنچے جہاں سراسیمگی پھیلی ہوئی تھی۔
ان کے مطابق ’چڑیا گھر کے عملے سے اس بارے الگ الگ پوچھ گچھ کی گئی لیکن اس واقعہ کے محرکات سامنے نہیں آسکے اور بظاہر یہی لگتا ہے کہ مرنے والے شخص کا دماغی توازن درست نہیں تھا جو رات گئے اندھیرے میں اس پنجرے میں کود گیا ورنہ کوئی ذی شعور ایسا اقدام نہیں اٹھا سکتا۔‘
ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے حالات و واقعات کا بغور جائزہ لیا ہے اور چڑیا گھر کے عملے کی سرگرمیوں کے بارے معلومات حاصل کی ہیں۔’صبح ساڑھے گیارہ بجے معمول کے مطابق چڑیا گھر کی صفائی کی جاتی ہے ۔ شیروں کے احاطہ اور پنجروں کی صفائی پر مامور ایک اہلکار عنایت مسیح نے آج اچانک شور مچایا کہ ایک شیر کے منھ میں جوتا ہے۔‘
ان کے مطابق ’وہاں موجود دیگر اہلکار بھی دوڑتے ہوئے اس احاطے میں پہنچے تو انھوں نے اندر دیکھا تو وہاں انسانی لاش پڑی تھی جس پر شور مچ گیا۔پہلے پہل تو یہ شک گزرا کہ یہ چڑیا گھر کے عملے کا ہی کوئی فرد ہوگا لیکن پھر جب سارے سٹاف کی دو تین بار گنتی کی گئی تو سٹاف پورا تھا۔‘
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ شخص رات کے کسی وقت پنجرہ پھلانگ کر اس میں داخل ہوا ہے جس پر شیر نے حملہ کیا اور مرنے والے شخص کے کپڑے بھی خون میں لت پت تھے۔
بہاولپور پولیس کے ترجمان محمد عمر نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیس نے سکیورٹی گارڈز سے پوچھ گچھ کی ہے جنھوں نے بتایا کہ انھوں نے نہ تو رات گئے اور نہ ہی آج صبح کوئی شور شرابہ یا چیخ و پکار کی آوازیں سنیں۔
پولیس کی ابتدائی انکوائری کے مطابق ’اس شخص کو آتے جاتے کسی نے نہیں دیکھا اور ہماری اطلاعات یہی ہیں کہ یہ واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب کسی وقت پیش آیا ہے اور آج صبح ساڑھے گیارہ بجے کے بعد رپورٹ ہوا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’چڑیا گھر کے گردونواح کے سی سی ٹی وی کیمروں سے رات گئے لوگوں کے آنے جانے کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے یہ شخص کس طرح چڑیا گھر کے اندر داخل ہوا اور رات گئے شہریوں کے چڑیا گھر آنے جانے کے اوقات کار کیا ہوتے ہیں اس بابت بھی ڈائریکٹر چڑیا گھر سے تفصیلات مانگی گئی ہیں جن کی روشنی میں پولیس قانونی کارروائی کرے گی۔‘

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

 

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بہاول پور چڑیا گھر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ:نیپرا کے ’’بنارسی ٹھگ‘‘
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم:دل بہت اداس ہے!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بہاولپور کے قریب مال گاڑی کے بریک فیل : 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

جولائی 24, 2023

کراچی: چڑیا گھر کی علیل ہتھنی نور جہاں کی پرسرار موت کا اندیشہ

اپریل 19, 2023

اظہر سلیم مجوکہ اور اکبر بادشاہ: 39 سال پرانا ایک مضمون

اپریل 10, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری اپریل 21, 2026
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.