بہاولپور: بہاولپور کے نواحی علاقے کلانچ والا کے قریب مال گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے باعث مال گاڑی پٹری سے اتر گئی۔حادثے میں مال گاڑی کی 6 بوگیاں الٹ گئیں، حادثے کا شکار ہونے والی مال گاڑی سندھ سے پنجاب کی جانب آرہی تھی۔
مال گاڑی پر یوریا کھاد کی بوریاں لوڈ تھیں، مال گاڑی کی بریک فیل ہونے کے باعث ٹرین ڈرائیور نے ٹریک سے گاڑی کو نیچے اتارا۔
مال گاڑی کو بریک فیل ہونے کے باعث بڑے حادثے سے بچاؤ کی خاطر غیر آباد علاقے میں ٹریک سے اتارا گیا، حادثے کے مقام پر کراچی سے آنے والی ریلوے ٹرینوں کو اپ ٹریک پر منتقل کیا جارہا ہے۔ریلوے کی بھاری مشینری موقع پر پہنچ گئی ہے، الٹ جانے والی مال گاڑی کی بوگیوں کو ٹریک سے ہٹانے کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
فیس بک کمینٹ