Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»شہباز گل کا نفرت آمیز بیان نشر کرنے پر اے آر وائی کی نشریات معطل
اہم خبریں

شہباز گل کا نفرت آمیز بیان نشر کرنے پر اے آر وائی کی نشریات معطل

ایڈیٹراگست 9, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ARY news
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھاری (پیمرا) نے سوموار کی شب مبینہ طور پر نفرت آمیز اور پاکستانی فوج کے اندر بغاوت کو اکسانے والے مواد کو نشر کرنے پر شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے مقامی چینل اے آر وائی نیوز کی نشریات معطل کر دی ہیں۔
پی ٹی اے نے اے آر وائی چینل کو چھ صفحات پر مشتمل ایک طویل شوکاز نوٹس جاری کیا ہے، جس میں تفصیلی طور پر نشریات کو معطل کیے جانے کی وجوہات لکھی گئی ہیں۔پیمرا نے اے آر وائی نیوز کو تین دن میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور یہ کہا ہے کہ چینل یہ بتائے کہ اس نفرت انگیز مواد پر کیوں نہ اس کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے۔
سوموار کی شام جاری ہونے والے اس شوکاز کے مطابق اس قانونی کارروائی کے نتیجے میں اے آر وائی کو پیمرا قانون کی دفعہ 29، 30 کے تحت جرمانہ، معطلی اور لائسنس کی منسوخی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ترجمان پیمرا محمد طاہر نے بی بی سی کو بتایا کہ اے آر وائی کی نشریات بغیر کسی دباؤ کے معطل کی گئی ہیں اور اس کی وجوہات شوکاز نوٹس میں درج ہیں۔
پیمرا ترجمان کے مطابق پیمرا نے قانونی طریقے سے اپنی ذمہ داری پوری کی اور جب ایک ایسا بیان نشر ہوا تو پھر اس پر کارروائی عمل میں لائی گئی اور شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔
’شہباز گل نے نہ صرف وفاقی حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کی بلکہ حکومتی اہلکاروں پر بھی الزام عائد کیا‘پیمرا نے اپنے شوکاز نوٹس میں کہا ہے کہ ’اے آر وائی کی اینکر صدف عبدالجبار نے 27 جون کو نشر ہونے والی ایک خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کیا کہ حکومت کا ایک سٹریٹجک میڈیا سیل ہے کہ جس کا مقصد فوج کے خلاف نفرت انگیز مہم چلا کر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بدنام کرنا ہے۔‘
شوکاز نوٹس کے مطابق ’اس کے بعد پروگرام میں شہباز گل کو فون پر شامل کیا گیا، جنھوں نے نفرت انگیزی اور فتنہ انگیزی پر مبنی تبصرے کیے جو فوج کے اندر بغاوت پر اکسانے کے مترادف تھے۔‘پیمرا کے شوکاز نوٹس کے مطابق شہباز گل نے نہ صرف وفاقی حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کی بلکہ حکومتی اہلکاروں پر بھی الزام عائد کیا کہ وہ فوج کے بیانیے کی ترویج کے ذریعے عمران خان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے ہیں۔‘
پیمرا کے مطابق شہباز گل کے اے آر وائی پر نشر ہونے والے بیان میں ملکی آئین کے آرٹیکل 19 اور پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔اس شوکاز نوٹس کے ساتھ شہباز گل کے بیان کا متن بھی شیئر کیا گیا ہے۔
پیمرا نے اپنے شوکاز میں شہباز گل کے بیان کو انتہائی قابل اعتراض، نفرت انگیز، فتنہ انگیز، مکمل غلط معلومات پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان واضح طور پر مسلح افواج کے اندر بغاوت کو ہوا دے کر قومی سلامتی کو خطرہ لاحق کرنے کے مترادف ہے۔
پیمرا نے شہباز گل کے نشر ہونے والے اس بیان پر اپنے شوکاز نوٹس میں اے آر وائی کی انتظامیہ سے کہا کہ اس بیان کو نشر کرنے میں آپ کا مذموم ارادہ بھی شامل تھا، مذکورہ بالا نفرت انگیز، فتنہ انگیز اور بدنیتی پر مبنی مواد نشر کرنا آپ کے چینل کی بدنیتی ظاہر کرتا ہے جو انتہائی تشویش کا باعث ہے۔
اپنے شوکاز نوٹس میں پیمرا نے اے آر وائی کے سی ای او کو خود یا اپنے کسی نمائندہ کو دس اگست دن دو بجے اسلام آباد میں واقع پیمرا کے دفتر آ کر تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ پیمرا نے عدم پیشی کی صورت میں چینل کے خلاف مزید سخت اقدامات اٹھانے کا بھی کہا ہے۔

اسلام آباد میں اے آر وائی کے بیورو چیف خاور گھمن نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ پیمرا کے اس غیر قانونی اقدام کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ان کے مطابق اے آر وائی نے اپنی پروفیشنل ذمہ داری پوری کی ہے اور حقائق پر مبنی یہ خبر بریک کی۔ ان کے خیال میں شہباز گل نے اپنے بیان میں کوئی ایسی بات نہیں کی جو فوج مخالف ہو۔
واضح رہے کہ خاور گھمن اس پروگرام میں بطور تجزیہ کار بھی موجود تھے، جس میں شہباز گل نے یہ بیان دیا تھا۔خاور گھمن کے مطابق وہ یہ سمجھتے ہیں کیونکہ ان کا چینل ہی اس وقت ایسا میڈیا ہاؤس ہے جو سابق وزیراعظم عمران خان کے مؤقف کو بھرپور جگہ دیتا ہے تو انھیں اس کوریج کی سزا دی جا رہی ہے۔
ان کے مطابق اگر کسی ایک شخص نے کوئی متنازع بیان دیا بھی ہے تو پھر آپ اس کے خلاف تادیبی کارروائی کر سکتے ہیں جیسے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقاریر کے معاملے پر کیا گیا تھا اور پھر میڈیا پر یہ پابندی عائد کر دی گئی تھی ان کی تقاریر نشر نہیں کرنی۔
اس وقت سب سے اہم سوال تو یہی ہے کہ کیا پیمرا اے آر وائی کے خلاف اپنے مقدمے کا دفاع کر سکے گا؟
پیمرا کے سابق چیئرمین ابصار عالم نے بی بی سی کو بتایا کہ پیمرا کے اکثر احکامات کے خلاف عدالتوں سے حکم امتناعی یعنی سٹے آرڈر مل جاتا ہے۔ان کے مطابق صرف ان مقدمات میں سٹے آرڈر کے کم امکانات ہوتے ہیں جہاں پیمرا نے خوب حقائق کی جانچ پڑتال کے بعد کارروائی عمل میں لائی ہو یا پھر کوئی مضبوط ادارہ پیمرا کے ساتھ کھڑا ہو۔
ابصار عالم کے مطابق بعض دفعہ پیمرا سے کہا جاتا ہے کہ یہ کارروائی عمل میں لائیں تو ایسے میں پیمرا پر انحصار ہوتا ہے کہ وہ پہلے خوب چھان بین کرے یا پھر فوری کسی کی خواہش پر کارروائی عمل میں لائے گا۔
ان کے تجربے کے مطابق پیمرا کے حقائق پر مبنی احکامات کے خلاف بھی عدالتوں سے سٹے ملے ہیں۔
ابصار عالم کے مطابق بہت کم ہی ایسا ہوتا ہے کہ پیمرا نے آزادانہ کوئی کارروائی عمل میں لائی ہو اور پھر عدالتوں سے ایسی کارروائی پر سٹے نہ ملے۔

ایک سوال کے جواب میں سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے بتایا کہ چینل کسی بھی قابل اعتراض یا نفرت انگیزی پر مبنی بیان کو روکنے کے لیے اپنی لائیو ٹرانسمیشن کو بھی قدرے تاخیر سے چلاتے ہیں۔
ان کے مطابق اس عرصے میں چینل انتظامیہ کے پاس موقع ہوتا ہے کہ وہ کیسی ایسی بات کو روک سکیں۔ اس وجہ سے پیمرا بعض دفعہ کسی ایک مہمان کے تبصرے پر بھی چینل کے خلاف کارروائی عمل میں لاتا ہے۔
بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : شہباز گل زیر حراست ۔۔ عمران خان کی گرفتاری کا امکان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ

اپریل 19, 2026

امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا

اپریل 18, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.