Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جون 4, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»عرفان صدیقی کا کالم : سنگ خارا کی چٹان اور اہل دانش
تازہ ترین

عرفان صدیقی کا کالم : سنگ خارا کی چٹان اور اہل دانش

ایڈیٹرجون 11, 202411 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
irfan siddiqi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گزشتہ ہفتے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ، پاکستان کے چیف جسٹس، مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے، عمران خان صاحب ( جو وڈیو لنک پر موجود تھے) سے کہا کہ ”آپ لوگ ڈائیلاگ کیوں نہیں کرتے؟ ڈائیلاگ سے کئی راستے نکلتے ہیں۔ مسئلوں کا حل نکلتا ہے۔ ارکانِ پارلیمنٹ مل بیٹھیں۔ یہ کوئی ایک دوسرے کے دشمن تو نہیں۔ اور بات چیت تو دشمنوں سے بھی کرنا پڑتی ہے۔ جائیں جا کر ارکانِ پارلیمنٹ سے بات کریں۔“
خان صاحب نے جب ملک کے ”گھمبیر حالات“ اور ”بحرانی کیفیت“ کا ذکر کیا تو مسٹر جسٹس مندوخیل بولے__ ”آپ کی باتوں نے تو مجھے خوف زدہ کردیا ہے۔ حالات اگر اِتنے ہی خطرناک ہیں تو ساتھی سیاستدانوں کے ساتھ بیٹھ کر معاملہ حل کریں۔ جب آگ لگی ہو تو یہ نہیں دیکھتے کہ کیا پاک ہے اور کیا ناپاک، سب سے پہلے آگ کو بجھانا ہوتاہے۔اگر اس آگ سے کچھ نقصان ہوگیا تو سیاستدان ذمہ دار ہوں گے، جج نہیں۔“ کچھ اہلِ فکرودانش بھی اسی طرح کے مشورے دے رہے ہیں تاہم وہ بے لچک رویہ رکھنے والی پی۔ٹی۔آئی اور لچک دار سیاسی موقف رکھنے والی جماعتوں کو ایک ہی لاٹھی سے ہانک رہے ہیں۔ اب تک یہ واضح ہو چکا ہے کہ سیاسی رابطوں یا مذاکرات کے حوالے سے، پی۔ٹی۔آئی دو نکات پر یکسو ہے۔ پہلا یہ کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور ایم۔کیو۔ایم سے کوئی بات نہیں ہو گی۔ دوسرا یہ کہ وہ صرف فوج سے بات کرے گی جو اس کے خیال میں ”حقیقی مقتدرہ“ ہے۔ اس ضمن میں چیف آف آرمی اسٹاف اور ڈائریکٹر جنرل آئی۔ایس۔آئی کو نامزد بھی کردیاگیا ہے۔ تین چار دِن قبل اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے ایک بار پھر دو ٹوک الفاظ میں کہا ”ہم سیاستدانوں سے نہیں، وہاں بات کریں گے جہاں اصل طاقت موجود ہے۔ میں تو وزیراعظم شوکت عزیز سے نہیں، صرف جنرل مشرف کے نمائندوں سے بات کرتا تھا۔“ یہ جج صاحبان کے مشورے کا باضابطہ ردِّ عمل تھا جو پی۔ٹی۔آئی کی سوچی سمجھی حکمت عملی بھی ہے۔ خان صاحب نے برسوں قبل ایک بیانیے کا بیج بویا تھا کہ ”زرداری اور نوازشریف دونوں کرپٹ ہیں۔ یہ چور اور ڈاکو ہیں انہوں نے باریاں لی ہوئی ہیں۔“ خان صاحب کی پشت پناہ ”مقتدرہ“ نے دِل و جان سے اِس بیج کی نگہداشت اور پرداخت کی۔ یہاں تک کہ یہ ان کے لئے ایک شجرِ ثمردار بن گیا۔ خان صاحب آج تک اسی کے شیریں پھل سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ان کی چھبیس سالہ سیاسی زندگی کا نچوڑ یہ ہے کہ جو کچھ ملے گا، جرنیلوں کی بارگاہِ خاص سے ملے گا۔ سو ایروں غیروں سے ہاتھ ملانا، کارِلاحاصل ہے۔ اِسی ”مقتدرہ“ کی اشیرباد سے انہوں نے حکومت بنائی، اسی کے زور پر پارلیمنٹ میں اپنے ارکان اور اتحادیوں کو قابو میں رکھا، اِسی کے زور پر اپنے سیاسی مخالفین کو غیظ وغضب کے کولہو میں پیلتے رہے۔ انتہا یہ کہ پارلیمنٹ ہاﺅس کا ایک آراستہ پیراستہ کمرہ اسی ”مقتدرہ“ کے ایک اہلکار کے لئے وقف رکھا جو پارلیمان کی پوری کارروائی کنٹرول کرتا تھا۔ آج ”حمودالرحمن کمیشن رپورٹ“ کی دہائی دینے والے یہ سب کچھ بھول چکے ہیں۔ ’سائفر‘ کی تمام تر ذمہ داری جنرل باجوہ کے سر ڈالی گئی لیکن تحریکِ عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد، نامرادی کے بے آب و رنگ موسموں میں دو بار دست بستہ اسی جنرل باجوہ کے حضور پیش ہوکر عرضی گزاری کہ ”پی۔ڈی۔ایم کی حکومت ختم کر دو۔ میں تمہیں تاحیات آرمی چیف بنا دوں گا۔“ تب کہاں تھی حمودالرحمن کمیشن رپورٹ؟ آج بھی وہ ایک ہاتھ میں یہ رپورٹ اور دوسرے ہاتھ میں اپنے سارے سیاسی اثاثے کی پوٹلی تھامے، اسی دہلیز پہ بیٹھے، ان زخموں کی چارہ گری مانگ رہے ہیں جو انہوں نے خود اپنے اَنگ اَنگ پر لگائے اور مسلسل لگا رہے ہیں۔ ادھر سے دِلداری کا ہلکا سا اشارا بھی ملے تو وہ حمودالرحمن کمیشن رپورٹ کے پرزے ہوا میں اڑاتے براہِ راست یحییٰ خان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھانے پہنچ جائیں گے۔
اہلِ دانش، شعوری یا غیرشعوری طورپر، نظرانداز کر رہے ہیں کہ معاملات کے سدھار میں ایک بڑی اَڑچَن، 9 مئی بھی ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ اِسے بھی معمول کا سیاسی احتجاج قرار دے کر بھلا دیاجائے۔ فوج اِس پر آمادہ نہیں۔ خان صاحب کی دِلداری میں فوج کی حساسیت کو نظرانداز کردینا قرینِ انصاف نہیں۔ جزا وسزا کا بنیادی فلسفہ، محض مجرم کو کیفر کردار تک پہنچانا نہیں ہوتا، اصل مدعا اِس جرم کو روکنا اور اس کے ارتکاب کا ارادہ کرنے والے کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ اگر کسی بھی خوبصورت دلیل یا دلکش جواز پر 2023 کے 9 مئی پر مٹی ڈال دی گئی تو کل کوئی بھی سرکش گروہ لوحِ تاریخ پر اپنی مرضی کا 9 مئی رقم کرسکتا ہے۔ برطانیہ اور امریکہ، کم ازکم اپنے عوام کی حد تک بنیادی انسانی حقوق اور جمہوری آزادیوں کے حوالے سے خاصے حساس ہیں۔ لیکن 2011 ءمیں برطانیہ اور 2021ء میں امریکہ نے، قانون توڑنے والے فسادیوں کو سرسری سماعت کی عدالتوں کے ذریعے کڑی سزائیں دیں۔ عمومی روایت کے برعکس وکلا نے بھی برق رفتار عدالتی عمل کی حمایت کی۔ مقصود یہ تھاکہ آئندہ کسی کو ایسی سرکشی کا حوصلہ نہ ہو۔
ایک اور پہلو یہ بھی ہے کہ خان صاحب 9 مئی کے الاﺅ کو بھڑکتا رکھنے میں ہی اپنی سیاسی بقا خیال کرتے ہیں۔ جسٹس مندوخیل کا مشورہ اپنی جگہ لیکن خان صاحب نے چند ہی دِن پہلے، سقوط ڈھاکہ کے حوالے سے ایک فتنہ ساماں تصویری ٹویٹ کے ذریعے، 9 مئی کے الاﺅ پر منوں تیل ڈال دیا ہے۔ آگ بجھانے یا ٹھنڈی کرنے، ملک کو سیاسی استحکام کی راہ پر ڈالنے اور نظام کو مضبوط کرنے کو خان صاحب اپنی جماعت کے لئے پیام ِمرگ خیال کرتے ہیں۔ ان کا سوشل میڈیا مسلسل زہر میں بجھے تیروں کی بوچھاڑ کئے جارہا ہے اور وہ اس سے محظوظ ہوتے ہوئے شاباش دے رہے ہیں۔
ایک تاثر یہ پیدا کیا جا رہا ہے کہ خان صاحب سے معاملات طے نہ کئے گئے تو ”بحران“ ایک ہلاکت آفریں طوفان میں بدل جائیگا جو خدانخواستہ پاکستان کو ادھیڑ کر رکھ دیگا۔ خان صاحب نے بھی اپنے ٹویٹ کے ذریعے یہی پیغام دیا ہے کہ مجھ سے م±ک مکا کرلو ورنہ ایک اور” سقوطِ ڈھاکہ“ فصیلِ شہر سے لگا کھڑا ہے۔ اسی بے سروپا مفروضے پر ایمان لاتے ہوئے کچھ اہلِ دانش اپنی پروازِ تخیل کے زور پر تصوراتی قیامت سے ڈرا رہے ہیں۔ ان شا اللہ ایسا کچھ نہیں ہو رہا۔ تمام ریاستی ادارے آئینی تقاضوں کے مطابق کام کررہے ہیں۔ معیشت کی بہتری کے آثار نمایاں ہیں۔ سمندرپارپاکستانیوں کی طرف سے بھیجی جانیوالی 3.243 ارب ڈالر کی ریکارڈ رقم موجودہ حکومت پر اعتماد کی مظہر ہے۔ ایک معتبر ادارے کی سروے رپورٹ بتا رہی ہے کہ عوام میں امید کا گراف بہتر ہو رہا ہے۔ مہنگائی کی شرح 39 فی صد سے کم ہوکر 11 فی صد تک آچکی ہے۔ خان صاحب کیلئے ملک کے کسی حصے میں اضطراب واحتجاج کی کوئی لہر نہیں۔ بحران صرف یہ ہے کہ پی۔ٹی۔آئی خود اپنے ہاتھوں سے بنے فولادی جال میں پھنس چکی ہے اور پرلے درجے کی بے حکمتی کے سبب مسلسل پھنستی چلی جارہی ہے۔ خودشکنی کی آخری حدوں کوچھوتی اِس بے ہنری کا مداوا مشکل ہے۔ بس دعا ہی دی جا سکتی ہے۔ نہ جانے صاحبانِ فکرودانش کو سامنے کھڑی سنگ خارا کی چٹان کیوں دکھائی نہیں دے رہی؟ اور اگر دِکھائی دے رہی ہے تو وہ تیشہِ فرہاد لیکر اس سے جوئے شیر بہالانے کے بجائے انہیں کیوں نشانہ بنا رہے ہیں جو دروازے کھلے رکھے، مسلسل بات چیت پر آمادگی ظاہر کرتے رہتے ہیں۔
(بشکریہ:ہم سب)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عرفان صدیقی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم :ایک سو تیرہواں مریض!
Next Article نصرت جاوید کا کالم : “دوسرے” کو ٹکنے نہ دینے کا ہمارے دِلوں میں موجزن جذبہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خدا کو عرفان صدیقی کی کیا ضرورت آن پڑی! ۔۔ یاسر پیرزادہ کاکالم

نومبر 26, 2025

جو بچھڑ گئے : سینیٹر عرفان صدیقی کی یاد میں ۔۔ حامد میر کا کالم

نومبر 13, 2025

عرفان صدیقی ۔۔ حرفوں کا صورت گر ایک خاندان کا غلام کیسے بنا ؟ ایم ایم ادیب کا کالم

نومبر 12, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.