اسلام آباد:صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہےکہ عمران خان کو 9 مئی کے واقعات کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے۔
جیو نیوز کے پروگرام ‘کیپٹل ٹاک’ میں میزبان حامد میر سےگفتگو کرتے ہوئے صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی بھی ہونی چاہیے۔
جلاؤ گھیراؤ اور بعض مقامات پر فائرنگ ایجنسیوں کے افراد نے کی: عمران خان کا الزام
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کارروائی میں انسانی حقوق کا خیال رکھنا چاہیے، مارپیٹ نہیں ہونی چاہیے، ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دینی چاہیے۔
صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تقرری کی مخالفت نہیں کی تھی، عمران خان نے کہا تھا کہ جنرل باجوہ کو کہہ دیں جس کو ادارہ آرمی چیف بنائے قبول کریں گے۔
صدر مملکت عارف علوی کا خصوصی انٹرویو آج شب 8 بجے جیو نیوز پر نشر ہوگا۔
(بشکریہ:جیو نیوز)
فیس بک کمینٹ