Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سمیع چوہدری»فارمولہ کرکٹ پاکستان کو مہنگی پڑ گئی: سمیع چوہدری کا کرکٹ کالم
سمیع چوہدری

فارمولہ کرکٹ پاکستان کو مہنگی پڑ گئی: سمیع چوہدری کا کرکٹ کالم

ایڈیٹرنومبر 13, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
england team t20 world cup,jpg
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایک طے شدہ روٹین کے تحت چلتی ہے۔ بیٹنگ سائیڈ پاور پلے میں دائرے کے اندر فیلڈنگ کا فائدہ اٹھاتی ہے، مڈل اوورز میں اننگز کو مستحکم کیا جاتا ہے اور ڈیتھ اوورز میں کشتیاں جلا دی جاتی ہیں کہ بڑے سے بڑا ہدف تشکیل دیا جا سکے۔یہ فارمولہ لگ بھگ پوری دنیا میں اسی طرح سے چلتا ہے اور اکثر کنڈیشنز میں بار آور بھی ثابت ہوتا ہے۔ مگر میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کی جیومیٹری اس فارمولے کے برعکس ہے اور یہاں کسی بھی بیٹنگ ٹیم کے لیے یہ اپروچ تباہ کن ثابت ہو سکتی تھی۔
جو پلیٹ فارم پاکستانی ٹاپ آرڈر نے ترتیب دیا تھا، وہاں سے بآسانی مجموعہ 165 رنز تک دھکیلا جا سکتا تھا بشرطیکہ حواس مجتمع رکھے جاتے اور وسیع و عریض گراؤنڈ میں اندھا دھند بلا چلانے کی بجائے وہ دانشمندانہ کرکٹ کھیلی جاتی جو شان مسعود نے کھیلی۔
شان مسعود کی اننگز اس گراؤنڈ کی جیومیٹری کے عین مطابق تھی۔ انھوں نے باؤنڈریز پر غیر ضروری توجہ کھپانے کی بجائے فیلڈ کی گہری پاکٹس کا استعمال کیا اور وکٹوں کے بیچ دوڑ دوڑ کر سکور بورڈ کو ایسی تقویت بخشی کہ بٹلر بارہا سر جھٹکتے نظر آئے۔
اس پچ پر یہ نہایت ضروری تھا کہ شان مسعود، بابر یا رضوان میں سے کوئی ایک عین آخر تک کریز پر موجود رہتا اور دوسرے اینڈ سے جارحیت کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی جاتی۔ شان نے بہت اچھا کھیلا مگر یہاں انھیں آخری گیند تک اپنی ٹیم اننگز کے ہمراہ رہنا تھا۔
یہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں کہ سیم کرّن ڈیٹتھ اوورز کے مشاق ترین بولر ہیں۔ پاکستانی تھنک ٹینک کو یقینی طور پر معلوم ہونا چاہیے تھا کہ وہ ڈیتھ اوورز میں پچ کے اندر گیند ڈالتے ہیں اور میلبرن جیسی پچ پر انھیں اپنے قد سے کہیں زیادہ باؤنس ملنے والا تھا جس کے خلاف اونچے شاٹ کھیلنا خودکشی کے مترادف تھا۔
اگر پاکستانی تھنک ٹینک کی یہاں پلاننگ یہ تھی کہ حالات و واقعات سے قطع نظر ڈیتھ اوورز میں صرف باؤنڈریز کا پیچھا کرنا ہے تو یہ بے حد ناقص ثابت ہوئی۔ شان مسعود نے جو پیمانہ مقرر کیا تھا، اگر آخری اوور تک اسی کی پیروی کی جاتی تو یہ ٹرافی پاکستان سے بہت دور نہیں تھی۔
بابر اعظم کو اپنی قیادت کے انداز میں بھی اب کچھ انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ ابھی تک وہ ایک ایسے کپتان کے طور پر ابھرے ہیں جو ڈریسنگ روم سے ایک طے شدہ سوچ لے کر نکلتا ہے اور گراؤنڈ میں حالات کے جبر کے باوجود اپنے فارمولے سے پیچھے نہیں ہٹتا۔
پاکستانی بولنگ سے یہاں کوئی بھی گلہ ناقابلِ جواز ہو گا کہ اس کم مارجن کے میچ کو بھی کھینچ تان کر نہ صرف آخر تک لے گئی بلکہ مڈل اوورز میں پاکستان کی بالادستی بھی برقرار رکھی۔ مگر بابر اعظم سے بہت بڑی تزویراتی غلطی یہ ہوئی کہ نسیم شاہ کو پہلے اوور میں بٹلر کے سامنے مہنگا ثابت ہونے کے باوجود پاور پلے میں دوبارہ اوور دے دیا گیا اور پاور پلے میں میچ کا توازن بگڑ گیا۔
پاکستان کی بیٹنگ کے دوران بھی بابر سے ایسی ہی غلطیاں سرزد ہوئیں اور پڑھی لکھی ترتیب کے مطابق افتخار احمد کو پانچویں نمبر پہ بھیج دیا گیا حالانکہ اعداد و شمار چیخ چیخ کر بتا رہے تھے کہ وہاں عادل رشید کی لیگ سپن کے خلاف محمد نواز بہت موثر ثابت ہو سکتے تھے اور افتخار احمد بعد ازاں ڈیتھ اوورز میں پیس کے خلاف اپنا تاثر قائم کر سکتے تھے۔
بعینہ شاہین آفریدی کو بیٹنگ آرڈر میں نیچے دھکیل کر محمد وسیم کو اوپر بھیج دیا گیا۔ حالانکہ انڈیا کے خلاف اسی پچ پر شاہین آفریدی کے رنز ہی تھے جو پاکستانی مجموعے کو اس قابل کر پائے تھے کہ میچ آخری اوور تک زندہ رہا۔
پاکستان کی یہ بھی بدقسمتی رہی کہ شاہین آفریدی عین ضرورت کے وقت انجرڈ ہو گئے۔ ان کے دو اوورز اگر وہاں انگلش بیٹنگ میں کوئی دراڑ ڈال جاتے تو پہلے سے ہی دباؤ میں سہمی انگلش اننگز مدافعت پر مجبور ہو جاتی اور پاکستان کوئی معجزہ برپا کر پاتا۔
لیکن حتمی حقیقت یہی ہے کہ اگر پاکستانی بیٹنگ اننگز کے آخری لمحات میں اپنے حواس مجتمع رکھ پاتی اور فارمولہ کرکٹ کی بجائے میلبرن کی پچ کے تقاضے نبھا جاتی تو پاکستان کی ٹی ٹونٹی کرکٹ کا ایک نیا باب شروع ہو سکتا تھا لیکن انگلینڈ کی ڈیتھ بولنگ اور پاکستان کی فارمولہ بیٹنگ نے ون ڈے چیمپئنز کو ہی ٹی ٹونٹی کا تاج بھی ہدیہ کر ڈالا۔
(بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوسعت اللہ خان کا کالم: نہ انجن کی خوبی نہ کمالِ ڈرائیور
Next Article ترکیہ :استنبول کےاستقلال ایونیو میں بم دھماکہ،6افراد جاں بحق،53زخمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 26, 2026

ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی

اپریل 26, 2026

ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے

اپریل 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.