Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, مئی 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»فیض احمد فیض کی صاحبزادی منیزہ کو بھارت سے واپس بھیج دیا گیا
اہم خبریں

فیض احمد فیض کی صاحبزادی منیزہ کو بھارت سے واپس بھیج دیا گیا

ایڈیٹرمئی 13, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
muniza hashmi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور : اردو کے معروف شاعر فیض احمد فیض کی صاحبزادی اور ٹی وی کی معروف شخصیت منیزہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ دہلی میں منعقدہ ایک کانفرنس میں انھیں مدعو کیا گیا لیکن عین وقت پر انھیں اس میں شرکت کرنے سے روک دیا گیا۔دہلی میں 10 مئی سے 12 مئی کو منعقدہ 15ویں ایشیئن میڈیا سمٹ میں انھیں بطور مقرر بلایا گیا تھا۔لاہور واپس پہنچ کر بی بی سی سے بات کرتے ہوئے منیزہ ہاشمی نے بتایا کہ جب وہ اس میں شرکت کے لیے دہلی پہنچیں تو جہاں ان کا قیام تھا اس ہوٹل میں ان کی بکنگ منسوخ کر دی گئی اور انھیں اس کانفرنس میں شرکت کے لیے رجسٹر نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ منتظمین نے اس بارے میں انھیں مطلع نہیں کیا اور نہ ہی اس صورتحال کی کوئی توجیح پیش کی۔منیزہ ہاشمی نے بتایا کہ ‘اس کا مقصد صرف یہی تھا کہ کوئی پاکستانی اس تقریب میں شرکت نہ کر سکے۔ اس میں میرا وجود ہی نہ ہو۔’اس تقریب کا انعقاد ایشیا پیسیفک انسٹی ٹیوٹ فار براڈکاسٹنگ ڈیویلپمنٹ نے انڈین وزارت اطلاعات و نشریات کے اشتراک سے کیا تھا۔منیزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ اس سے قبل متعدد بار انڈیا کے مختلف شہروں کا دورہ کر چکی ہیں اور اس سے قبل انھیں اس قسم کی صورتحال کا کبھی سامنا نہیں کرنا پڑا کہ کسی تقریب میں انھیں شرکت سے روک دیا گیا ہو۔منیزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کئی قسم کے مسائل ہیں اور دونوں جانب سے لوگوں کے آپس میں میل جول سے ان کے حل میں مدد مل سکتی ہے اور امن کا یہی پیغام ان کے والد فیض نے دیا تھا۔منیزہ ہاشمی اس کانفرنس میں غیرسرکاری تنظیم کشف کی نمائندگی کر رہی تھیں اور انھوں نے یہاں جس سیشن میں گفتگو کرنا تھی اس کا موضوع ‘تمام کہانیاں کمرشل طور پر کامیاب نہیں ہوتیں تو کیا ہمیں یہ کرتے رہنا چاہیے؟’ تھا۔خیال رہے کہ حال ہی میں اسی تنظیم کے تعاون سے ڈرامہ سیریل ‘اڈاری’ نشر کیا گیا تھا جس کا موضوع بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی تھا۔منیزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ یہ ایک سماجی موضوع تھا اور ایسی کوئی متنازع بات نہیں تھی جس میں انڈیا اور پاکستان کے مابین کشیدگی ظاہر ہوتی لیکن دہلی میں یہ کوشش کی گئی کہ ‘کوئی پاکستانی یہاں قدم نہ رکھے۔’خیال رہے کہ حالیہ برسوں میں انڈیا میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے کی مخالفت میں اضافہ ہوا ہے۔انڈیا میں ٹوئٹر پر منیزہ ہاشی ٹرینڈ کر رہا ہے۔ معروف سیاسی شخصیت اور عام آدمی پارٹی کے سابق رکن پرشانت بھوشن نے لکھا: ‘مودی حکومت کو فیض احمد فیض کی بیٹی کو انڈیا سے واپس بھیجنے اور انھیں ایشیا میڈیا سمٹ میں نہ شرکت کرنے دینے کے لیے شرم آنی چاہیے۔ فیض نہ صرف نمایاں شاعر تھے بلکہ وہ پاکستان میں ملٹری حکومت کے سخت مخالف بھی تھے۔’جبکہ معروف صحافی آر سرینواسن نے اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا: ‘یہ چھوٹا پن، افسوس اور انتہائی حوصلہ شکن بات ہے۔ کیا وزارت اطلاعات و نشریات/وزارت داخلہ/وزارت خارجہ میں کوئی بالغ النظر نہیں؟’
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

فیض احمد فیض منیزہ ہاشمی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleماں کی اشکوں بھری کہانی ۔۔ رضی الدین رضی
Next Article مظفر آباد : پل ٹوٹ گیا فیصل آباد کے 25 طلبہ و طالبات دریا میں بہہ گئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سانحہ لورالائی : وہ جو تاریک راہوں میں مارے گئے ۔۔ شاہد راحیل خان کا کالم

جولائی 12, 2025

میڈم نور جہاں کاخالی پیٹ گانا اور فیض صاحب کا چہرہ سرخ ہو جانا : عطاء الحق قاسمی کا کالم میری کہانی (37 )

مارچ 8, 2025

فیض احمد فیض کے انٹرویو کا احوال : عطاء الحق قاسمی کا کالم میری کہانی( 31 )

فروری 28, 2025
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی مئی 6, 2026
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا مئی 6, 2026
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 6, 2026
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک مئی 5, 2026
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک مئی 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.