Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جولائی 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی
  • جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج
  • زار سے ضمیر تک ۔۔روسی ناول کا اردو بیانیہ : محمد عمران کا کتاب کالم
  • قصّہ کلکتہ میں گذاری ایک مایوس رات کا : نصرت جاوید کا کالم
  • ژوب: کوئٹہ سے پشاور جانے والی بس کھائی میں گر گئی، 40 افراد ہلاک
  • ایران کے رہبرِ اعلی سید علی خامنہ ای کی تدفین کی سات روزہ تقریبات شروع
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»حیراں ہوں دل کو روؤں کہ۔۔۔/کشور ناہید
کالم

حیراں ہوں دل کو روؤں کہ۔۔۔/کشور ناہید

ایڈیٹرمئی 25, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kishwar naheed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دنیا کے اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ اس وقت پاکستان کی 46فیصد آبادی 15سے 25سال کے نوجوانوں کی ہے۔ اس میں ان نوجوانوں کی تعداد جو فی الوقت بیکار ہیں وہ 90فیصد ہے۔ یہ اعداد و شمار میں سرکاری افسر کی طرح رعب ڈالنے کیلئے نہیں بتا رہی، میرا مقصد یہ ہے کہ ہمارے سیاستدان کبھی مافوق الفطرت قوّتوں کا ذکر کرتے ہیں تو کبھی ایک دوسرے کو طعنے دیتے ہوئے خوش ہوتے ہیں۔ میں تو حیران ہوں بلاول بھٹو پر، یہ نوجوان جب بی بی سی یا سی این این پر انگریزی بولتا ہے تو اتنا سنجیدہ، بامعنی اور پروقار لگتا ہے، بولتا بھی بے ساختہ ہے مگر اس کو اردو بولتے ہوئے کن مفقودالخبر دانشوروں کی لکھی ہوئی تقریریں پڑھنے کو کہا جاتا ہے، یہاں صاف لگتا ہے وہ نہیں، تقریر لکھنے والا بول رہا ہے۔ چلو وہ بھی صحیح،مگرپاکستان کے مسائل اور مصائب کا ادراک بھی تو ہونا چاہئے۔ آخر 6ماہ میں افراط زر 7فیصد ہو گئی ہے۔ گزشتہ 6ماہ میں بچّوں کی345لاشیں ملی ہیں جن میں سے 99فیصد لڑکیوں کی ہیں۔
کراچی میں غضب کی گرمی اور پانی کی کمیابی کا عذاب، شہر بھر کو پریشان کئے ہوئے ہے۔ بدین میں پانی بالکل خشک ہو گیا ہے۔ لوگ گڑھے کھود کر زمین سے پانی نچوڑ رہے ہیں۔ اس وقت بھی دراوڑ کے قرب و جوار میں بھینسیں اور عورتیں ایک جگہ سے پینے کا پانی لے رہی ہیں۔ دنیا بھر میں آج سے20سال پہلے کانفرنسوں میں بتایا گیا تھا کہ اگلے 30سال میں زمین کا پانی ختم ہو جائے گا۔ موسم کی تبدیلیوں، گلیشئر کے پگھلنے کے اثرات پر دنیا بھر نے سوچنا شروع کر دیا تھا۔ ہمارے سارے سرکاری دفتروں کے سارے باتھ روم کی ٹونٹیاں خراب یا ہر وقت پانی بہتا رہتا ہے۔ ہمارے سیاستدان نہ کوئی ایجنڈا رکھتے ہیں نہ حکومت کوئی منصوبہ نہ کوئی ماہرین معیشت کی بات سنتا ہے۔ یوم مئی گزرا، ہر روز سیاسی جلسے ہیں۔ مجال ہے کسی نے کہا ہو کہ جس مزدور کا دن آپ منا رہے ہیں وہ تو مزدوری آج بھی کر رہا ہے کہ گھر کا چولھا جل سکے۔ لطف کی بات یہ ہے کہ ہم شکاگو کے شہیدوں کو یاد کرتے ہوئے بات شروع کرتے ہیں۔ کمال کی بات یہ ہے کہ امریکہ ہی میں یکم مئی کو یوم مزدور نہیں منایا جاتا ہے۔
اس دفعہ ٹی وی کو توفیق ہوئی کہ یوم مزدور پر مشاعرہ کروایا جائے۔ شکر ہے کچھ تو بدلا مگر شاعروں نے کیا کیا۔ اے مرے پیارے مزدور زندہ رہو، پائندہ رہو۔ مجال ہے کسی ایک شاعر نے اپنے قلم مزدور ہونے اور روٹی کمانے کی مشقّت کو لفظوں میں بیان کیا ہو، اسی طرح ’یوم پاکستان‘ پر بھی ہوتا ہے۔ آخر سچ سے آنکھیں کون چار کرےگا ۔ عباس تابش جو زرخیز شاعر ہے، اس نے بھی سوکھے ہوئے تالاب پہ ٹھہرے ہوئے ہنس کو یاد کیا، البتہ شعیب خالق نے کچرا چننے والے بچّوں پہ اچھا ڈرامہ پیش کیا۔ میری سمجھ میں تو یہ نہیں آتا کہ آخر بار بار چینل مشرف کا انٹرویو کیوں نشر کرتے ہیں۔ اسی طرح ہم نے بار بار بانی ایم کیو ایم سے ڈر کر اسکی گفتہ اور ناگفتہ باتوں کیلئے اپنے دروازے کھول دیئے۔ یاد ہے ہمارے معاصر انگریزی اخبار کے احمد علی خان کے دفتر میں ایم کیوایم والے اپنا پرنٹر لگا گئے تھے کہ اس پر جو خبر آئے گی وہ شائع ہو گی۔ وہ تو حوصلہ تھا کمزور سے مگر باہمت احمد علی صاحب کا کہ انہوں نے حکم نہیں مانا تھا۔ اب چونکہ پھر مہاجر کے نام پر لوگ سر اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں کم از کم کراچی میں 10سال تک ہونے والی دہشت گردیاں اور بوری میں بند لاشیں بھلانی نہیں چاہئیں بلکہ ان کے نام لیواؤں کو یاد کراتے رہیں۔
گزشتہ ایک ماہ سے دیکھا جا رہا ہے کہ چاہے ہزارہ کمیونٹی ہو کہ نرسز یا ڈاکٹرز، ہفتوں ہڑتال اور مظاہرے کرتے رہیں۔ وزیروں کی ناقدری کی انتہا یہ ہے کہ ہزارہ کے لوگوں نے ان کی بات ماننے سے انکار کر دیا۔ اس طرح کے ہر موقع پر چیف آف اسٹاف کو جانا پڑتا ہے۔ اگر یوں ہی کار سرکار چلنے ہیں تو پھر کل ہی چند دن کیلئے ایک نئے وزیر کو کیوں حلف دلوایا گیا۔
آپ کہیں گے میری سوچ ہی منفی ہے۔ مجھے یاد آتا ہے کہ 40سال پہلے میں ٹیکساس میں تھی، وہاں ہر گھر سے تیل نکل رہا تھا۔ اس وقت امریکی حکومت نے پابندی لگائی تھی کہ سب جگہ تیل محفوظ کیا جائے گا۔ جب مشرق وسطیٰ کا تیل ختم ہو گا تو پھر ہم اپنا تیل استعمال کریں گے۔ جیسے دیکھیں اس وقت چین میں 30 کروڑ لال بیگ پالے جا رہے ہیں، باقاعدہ نرسریز بنائی گئی ہیں۔ فلسفہ یہ ہے کہ ایک تو فرائی کر کے کھانے میں صحت کیلئے مفید ہوتے ہیں اور دوسرے ان کا تیل بنا کر دنیا بھر میں فروخت کریں گے۔ آخر کئی ملکوں میں چھپکلیاں اور بندر کا دماغ Delicacy میں شمار ہوتا ہے۔ آخر جاپان اور کوریا میں سمندر کی کائی کو صاف کر کے خوراک کا حصّہ بنایا گیا ہے اسی لئے ان ملکوں کے لوگوں کے بال کالے رہتے ہیں۔ شکر ہے کہ اب مغربی اخباروں اور میڈیا نے خوب لکھا ہے کہ ہلدی دماغ اور ہڈیوں کیلئے بہت مفید ہے تو ہمارے یہاں ہلدی کھانا بھی فیشن بن گیا ہے۔
پھر جاتے جاتے ڈپریشن والی بات، اس وقت دہشت گردی میں اوّل نمبر پر افغانستان ہے، دوسرے نمبر پر پاکستان اور تیسرے نمبر پر انڈیا۔ کیا اچھی نظم جاوید اختر نے انڈیا میں گیروے رنگ کی جنونیت کیخلاف لکھی ہے۔ ہم کچھ لکھیں تو نادیدہ لوگ ہاتھ دھو کر پیچھے پڑ جاتے ہیں۔ اب تو تشہیر کا نیا طریقہ Metoo #کے ذریعہ ملکوں ملکوں شہ سرخیاں بنا رہا ہے۔ بے شک اظہار الحق اس رویّے کا ساتھ دینے والوں پر تین حروف بھیجیں مگر سیاست سے صحافت تک کی ذہنیت پہ ملال ہوتا ہے، بے چارہ یوم صحافت۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleن لیگ اکثریتی پارٹی بن کر ابھر سکتی ہے!:برملا / نصرت جاوید
Next Article کنول نعمان کا استعفا اور کرپش کہانی: تماشا / ریاض صحافی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے

جولائی 4, 2026

لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات

جولائی 4, 2026

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی

جولائی 4, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے جولائی 4, 2026
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات جولائی 4, 2026
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی جولائی 4, 2026
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی جولائی 3, 2026
  • جہانیاں : معروف عالم ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ کے دوران دل کا دورہ : ملتان میں زیرِ علاج جولائی 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.