Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جولائی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان
  • میرے گھر میں فرشتے نہیں آتے : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں : عمار مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»شکوہ اللہ سے ہے/ کشور ناہید
کالم

شکوہ اللہ سے ہے/ کشور ناہید

ایڈیٹرجون 9, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

انگریزوں نے 1926 میں کوئلے کی کانوں کے بارے میں قانون میں لکھا تھا کہ ہر مزدور کو ایک ماسک دیا جائے گا جس کے ساتھ پشت پر آکسیجن بیگ لگا ہوگا۔ ہر کان میں دو سوراخ ہوں گے کہ ہوا کے گزرنے کا اہتمام ہو۔ہر چار فٹ پر دروازہ ہوگا اور اوپر ایک تختہ لگا ہوگاکہ کان کھدائی کے دوران بیٹھ نہ جائے۔پرانے زمانے میں خاص کر حبیب اللہ مائنز میں اب تک ٹرین کوئلہ اکھٹا کرنے جاتی ہے۔
میں یہ ساری تفصیل کیوں بتارہی ہوں، اس لئے کہ کسی اور حوالے سے رؤف کلاسرا نے لکھا ہے ’’چلو اس طرح کچھ غریب کم ہوئے۔‘‘ مجھ سے رؤف بہت چھوٹا ہے مگر بڑا ظالم فقرہ لکھا ہے اور مجھے جسٹس کوہلی جو بلوچستان میں اس محکمے کے سربراہ رہے تھے، بتارہے تھے کہ وہ باتیں انگریزوں کے زمانے کی تھیں۔آج کل کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کے ساتھ دو نخرے والے ماسک نہیں دیئے جاتےکہ اس پر خرچ آتا ہے۔ اب انجینئر اپنے دفتروں میں اور مزدور سارا دن کوئلہ نکال کر اپنے تنبوئوں میں سورہتے ہیں۔ اس لئے آئے دن ایسے سانحات ہوتے رہتے اور غریب کم ہوتے جاتے ہیں۔اس فقرے کےبعد مجھ سے لکھا نہیں گیا۔ میرے قلم نے نظم اگلنی شروع کردی ’’شہید کان کنوں کا شکوہ‘‘
’’شکوہ اللہ سےہے
تم سے بھلا کیا کہنا (سرکار)
اے مرے رب لا شریک! تو نے ہمیں مٹی سے بنایا
پھر مٹی میں دفن کرنے کا وعدہ بھی کیا
تو نے غضب کے عالم میں یہ نہیں کہا
’’ریاکاروں کو میں کوئلہ بنادوںگا‘‘
ہم ان پڑھ تو تیری ہر قدرت سے لاعلم تھے
میں اور وہ سب، کوئلے کی کان میں
’’ماں کیلئے سوکھی روٹی کمانے آئے تھے‘‘
میں اور وہ سب نے
جب گھٹنوں چلنا سیکھا تھا
تو مٹی کھانےلگے تھے
ہم مٹی پہن کر ہی جوان ہوئے
کان میں مزدوری ملنےکی خبر
ہماری زندگی کی پہلی خوشی تھی
دوسری خوشی
پہلی تنخواہ ملنے کا انتظار تھا
اس خوشی میں ہم کبھی کبھی بھوکےبھی سوجاتے تھے
اے مرے رب لاشریک
تجھ سے بس اتنا _ شکوہ ہے
تو ہمیں واپس مٹی ہی بنادیتا
تو نے ہمیں کوئلہ بناکر
غریبوں کو کم کرکے
دنیا کو کیا سبق سکھایا ہے!
ویسے تو اظہارالحق نے ہمارے سیاستدانوں کے کھانوں کےنخروں کا حوالہ دیا ہے مجھے تو وہ دن بھی یاد ہیں جب سی ون تھرٹی میں ولیمے کی دیگیں پک کر جایا کرتی تھیں۔ ویسے آج بھی دیکھا ہےکہ چھوٹے شہروں میں انتخابات کیلئےجلسیاں کرنے کو بڑے شہروں سے تنبو قناتیں اور کبھی کبھی تو بڑے ہوٹلوں کو کھانے کا خاص آرڈر دیا جاتا ہے۔ چونکہ غریب غربا تو دیگوں ہی میں ہاتھ ڈال کر اپنی بھوک مٹالیتے ہیں۔
بری باتوں کےبعد اب کچھ اچھی باتیں۔ ہمارے کوہلی صاحب، بلوچستان کے پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اور سینئر جج ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال 8 اسسٹنٹ کمشنراور 2 سیکشن آفیسر خواتین تعینات ہوئی ہیں۔ مجھے یہیں جلیلہ حیدر کی ہزارہ برادری کیلئے بھوک ہڑتال یاد آئی تو کوہلی صاحب ذرا سے رنجیدہ ہوکر بولے ’’اب وہ لوگ اپنے گھروں سے ہی کم نکلتے ہیں۔‘‘ پہلے شناختی کارڈ دیکھ کر سامنے سے گولی ماری جاتی تھی، لڑکیوں کی یونیورسٹی کی بس پہ بم مارا جاتا تھامگر اب شاید فوج اور باجوہ صاحب سے ڈر کر اور پھر سرحد پر باڑ لگانے سے توقع ہے کہ سائیکلوں کے ساتھ بھی بم نہیں باندھےجائیں گے۔
میں نے کوہلی صاحب کو کہا ’’لیں آپ کو میں بھی ایک خوشی کی خبر سناؤں، ملائیشیا کا وہ شخص جس نے ملائیشیا کی تقدیر بدلی، 92 سال کی عمر میں مہاتیر محمد پھر حکومت میں آگیا ہے۔کوہلی صاحب نے حیران ہوکر پوچھا ’’تمہیں تو اپنے ملک کی خبر رکھنی چاہئے کہ یہاں کونسی مخلوق حکومت کرے گی۔‘‘ میں چپ ہوکر خلا میں گھورنے لگی۔ اب تو کوہلی صاحب بھی خاموش ہوگئے۔ پھر مجھے خیال آیا کہ جاوید چوہدری تو چیف جسٹس سے ملکر خوش ہوگیا تھا اور مجاہد بریلوی نے پنجاب کے چیف منسٹر کا کھانا تو نہیں کھایا، ان کے کارناموں کو فخریہ لکھ رہا تھا۔ تو میں بھی ذرا امجد اسلام کی طرح تھوڑی دیر کو نعیم بخاری کے حس مزاح کو یاد کرتے ہوئے دعا کروں کہ اس طرح مسکراتا نعیم واپس آکر سیاست میں جو رنگ دیکھے ہیں وہ نصرت جاوید کی طرح سنائے۔ یا پھر کوڑے کھانے والے نوجوان نعیم ہاشمی کی طرح اپنی سیاسی اور صحافتی زندگی کے تجربے مزےمزے سے لکھے۔ مجھےبہت خوشی ہوگی جب میرا دوست ظفر اقبال اپنی حس مزاح کو آجکل کے آشوب پر منو بھائی کی طرح در فنطنی چھوڑے کہ مسائل پر تو کوئی بات ہی نہیں کرتا! نہ ہوسکتی ہے!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحسن عسکری صاحب سے ایک گزارش !: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
Next Article بھلا کتابیں ووٹروں کا کیا بگاڑ سکتی ہیں؟: کٹہرا / خالد مسعودخان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 2, 2026

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی

جولائی 2, 2026

افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج

جولائی 1, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 2, 2026
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی جولائی 2, 2026
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج جولائی 1, 2026
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 1, 2026
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی جون 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.