اسلام آباد کی احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائر ایوان فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو 10 سال قید اور 80 لاکھ پاؤ نڈ ، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 سال قید20 لاکھ پاؤنڈ اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا دی۔احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کا وقت 5 مرتبہ مؤخر کیا گیا، پہلے یہ ساڑھے 12 بجے سنانا تھا، تاہم نماز جمعہ کے باعث اسے ڈھائی بجے کردیا گیا تھا، جو مزید بڑھا کر 3 بجے کیا گیا، تاہم اسے پھر آدھے گھنٹے آگے بڑھا کر ساڑھے 3 بجے اور بعد ازاں ساڑھے 4 بجے کردیا گیا۔اس سے قبل احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 7 روز تک مؤخر کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی تھی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کی درخواست پر سماعت کی تھی اور وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
منگل, جون 30, 2026
تازہ خبریں:
- ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان
- میرے گھر میں فرشتے نہیں آتے : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں : عمار مسعود کا کالم
- مودی کی مسلمان دشمنی ، آج کا مغربی بنگال اور نومبر 1984 کی یاد : برملا / نصرت جاوید کا کالم
- بہشتی دروازے کی گا رنٹی : یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- ایران کے زیر سایہ سکیورٹی کیسے ممکن ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- سرگودھا میں 14 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد زندہ دفن کرنے کی کوشش ، تین ملزمان گرفتار
- محرم الحرام میں قابلِ اعتراض مواد دکھانے پر جیو نیوز کی نشریات 15 روز کے لیے معطل
- صرف الزامات کافی نہیں : آگےبڑھنے کی ضرورت ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ :دھماکے کے بعد دو گھنٹے سے فائرنگ جاری

