Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جولائی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»عزت اور بے عزتی کا فرق ۔۔ رزاق شاہد
اختصاریئے

عزت اور بے عزتی کا فرق ۔۔ رزاق شاہد

ایڈیٹرجولائی 7, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
razak shahid
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یار! آج نادرا کے دفتر میں بڑی بے عزتی ہوئی.
شدید دھوپ میں لائن لگے….. گھنٹوں بعد باری آئی… اندھیرا ساتھ لائی
کل آنا لائٹ نہیں
اگلے دن….. وہی انتظار…
بھائی ساتھ لاؤ
عرض کیا
وہ تو کراچی مزدور ہے
پھر بھاگ جاؤ
التجائیں, منتیں … مسترد
مُڑتے ہوئے…… ہونٹوں کی بے ربط جنبش دیکھی
تو قریب بلایا
گالیاں بھٹو کو دو، چلا تھا عوام کو پہچان دینے، اسی نے شروع کیا تھا ناں یہ سسٹم… اب بھگتو.

سامع دوست نے میری کتھا کو یہاں روک دیا اور بولا
ذرا بتائیں کہاں کہاں عزت ہوتی ہے ہماری جو بے عزتی بے عزتی کی رٹ لگا رکھی ہے.
ہاتھ میں پیسے لئے پھرتے ہیں کہ بابا ہمیں دنیا کی سب سے مہنگی ہی سہی بجلی تو دو.
ملتی ہے؟
شدید گرمی میں چیختے بچوں اور تڑپتے بڑوں کا جو حال ہوتا ہے اسے دنیا کی کس زبان میں عزت کہتے ہیں.؟
میٹرک، ایف ایس سی کا سالانہ پرچہ دینے والا بچہ ساتھی سے وقت پوچھ لے تو بدبودار عملہ نقل کے جرم میں حوالات میں بند کرا دیتا ہے، علم کا پرچہ دینے والا پولیس کے پرچے میں لپیٹ کر جیل بھیج دیا جاتا ہے…
یہ کس فیروز اللغات میں عزت کا سامان ہے.
کل ارشد ہسپتال میں داخل، کشمور سے آئے بوڑھے مریض کی بچ جانے والی چائے پیتے ہوئے بیٹے کو پولیس نے توہین رمضان میں پکڑ کر تھانے بھیج دیا وہ چیختا رہا میں تین سو کلو میٹر دور سے آیا ہوں بند کمرے میں بیٹھا ہوں، مسافر کو تو روزے کی چھوٹ ہے…
یہ کس کی عزت ہو رہی تھی؟
سامنے دیکھیں کیا جا رہا ہے؟
یہ تو بس ہے
”اس کے اوپر کیا ہے؟
یہ تو بھیڑیں لدی ہوئی ہیں.. ارے نہیں یہ تو مسافر ہیں انسان نما…
کہاں جا رہے ہیں؟
بس تو کراچی جا رہی ہے تو یقیناً کراچی کے مزدور ہیں.
اب ذرا بتائیں سات سو کلومیٹر کا فاصلہ چھت پر سوار ہو کر کرنے سے کونسی عزت کا ایوارڈ ملتا ہے؟
چلتے چلتے شہر میں داخل ہوئے بینکوں کے آگے بوڑھی اور لاچار عورتوں کا ہجوم….
کیا ہوا؟
صاحب! تین دن سے آ رہے بے نظیر سکیم کے پیسے لینے. بینک والے کہتے اے ٹی ایم خراب ہے.
میرے دوست نے آہ بھری اور کہا یہ لو عینک اور تلاش کرو اس ہجوم میں……..
اس بنک میں اگر کہیں عزت بیٹھی مل جائے تو مجھے بتانا اس کے درشن کریں گے. چڑھاوے چڑھائیں گے.
میں شرمندہ شرمندہ ادھر دیکھنے لگا تو کہا آئندہ بکواس نہیں کرنا کہ بے عزتی ہوتی ہے.
مجھے بتاؤ پاکستانیوں کی کہاں عزت ہوتی ہے، بھول جاؤ اور نئی لغتِ اخلاق تیار کرو
نہیں دوست عرب میں تو ہماری اور ہی بات ہے
عمرے اور حج کے لئے جانے والوں کا بڑا احترام ہوتا ہے
جس طرح داتا دربار کے زائرین کا دربار کا سجادہ نشیں فرداً فرداً استقبال کرتا ہے، ساتھ بٹھا کر کھانا کھلاتا ہے اسی طرح ہر حاجی کا بادشاہِ عرب خود استقبال کرتا ہے اپنے محل میں رہائش دیتا ہے اور تحائف دے کر آنسوؤں سے اسے رخصت کرتا ہے…..
باتیں کرتے کرتے میرے ساتھی کا گھر آ گیا نوکر کو بلایا اور کہا اسے ڈاکٹر نعیم کے پاس لے جائیں اور کہنا کہ اسے ذرا کم درجے کے پاگلوں کے وارڈ میں داخل کریں اور جب اسے عزت بے عزتی کا فرق سمجھ آجائے تو اسے ہسپتال میں ہی چھوٹی موٹی نوکری دے دینا یہ باہر رہنے کے قابل نہیں ہے.

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکسی بھی فیصلے پر لوگ اب حیراں نہیں ہوتے : ڈرتے ڈرتے / رضی الدین رضی
Next Article فیصلے کے بعد کرنے کے فیصلے ۔۔ عمار غضنفر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 3, 2026

کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم

جولائی 3, 2026

لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جولائی 2, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 3, 2026
  • کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم جولائی 3, 2026
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 2, 2026
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی جولائی 2, 2026
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج جولائی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.