Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»کیا تمام مرد سفاک ہوتے ہیں ؟ ڈاکٹر قراۃ العین ہاشمی
ادب

کیا تمام مرد سفاک ہوتے ہیں ؟ ڈاکٹر قراۃ العین ہاشمی

ایڈیٹرجنوری 13, 20172 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
poetry and articles of dr qurat ul ain hashmi at girdopesh .com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عورت کون ہے ؟ کیا ہے ؟ ایک حقیقت ہے یا صرف کہانی ؟ مرد کے ساتھ اس کا رشتہ صرف ضرورت کی بنیاد پر ہے یا اس رشتے میں کوئی خلوص اور اعتبار نام کی چیز بھی موجود ہے ؟

کیا عورت صرف اُس کی آسائش اور دل بہلانے کے ہی پیدا کی گئی ؟ اُس روح کی کیا حیثیت ہے جو عورت کے وجود میں بستی ہے ؟ کیا میاں بیوی بس جسمانی رشتے کا نام ہے ؟ لیکن میرے یہ سوال۔۔۔ سوال ہی رہیں گے میں جانتی ہوں۔میں سوال ہی کر سکتی ہوں ۔۔ سوال کرنے والے کا اختیار جواب پر نہیں ہوتا ۔ وہ صرف سوال کر سکتا ہے ۔ اور تسلی دینے کے سوا میں اور کچھ بھی تو نہیں کر سکتی ۔۔ یہ بہ ظاہر مہذب معاشرہ بھلا کہاں اجازت دیتا ہے کہ عورت چاہے وہ کتنی ہی پڑھ لکھ جائے ۔ مرد سے سوال کرے ۔ عورت صرف جوابدہ ہوتی ہے ۔

بس دُعا ہے ۔ اللہ تعالٰی سے کہ انسان کو انسانیت پر قائم رکھنے والا بنا دے اور ایسا بنا دے کہ ثمینہ جیسی عورتیں زندہ درگور نہ ہوں ۔ جب تک سانسیں‌ باقی ہیں‌ وہ زندگی کی دوڑ میں شامل رہیں‌۔۔ کئی عورتیں حسرت سے زندگی کو اپنے سامنے بھاگتے دوڑتے دیکھتی ہیں لیکن خود تنہا رہ جاتی ہیں یہاں تک کہ موت آکر اُنہیں اپنے ساتھ لے جاتی ہے اور پھر ان کی تنہائی ابدی ہو جاتی ہے ۔ ثمینہ بھی ایسے ہی لمحے کی منتظر ہے ۔
دیکھا جائے تو عملی طور پر میں بھی ان عورتوں کو تسلی دینے کے سوا اور کیا کر سکتی ہوں اُن کا ہاتھ تھام کر تسلی کے دو بول ۔۔ بس یہی دے سکتی ہوں میں ۔۔ آپ تک اگر میری زندگی کے تلخ تجربوں سے بھری یہ چھوٹی چھوٹی سی کہانیاں پہنچ جائیں تو شاید کہیں بات پہنچ جائے ۔ شاید انہیں پڑھ کر کوئی اپنی سوچ تبدیل کر لے ۔یہی فیصلہ کیا ہے میں نے شاید میرے چند لفظ ثمینہ جیسی کسی عورت کا نصیب بدل دیں۔۔ شاید ۔۔۔
َ” میرے شوہر نے مجھے چھوڑ دیا ہے “۔ وہ کہتا ہے کہ اب وہ میرا ساتھ نہیں دے سکتا‘‘
میں نے حیرت سے اُس عورت کی آنکھوں میں جھانکا اور پوچھا” کیوں “ ؟
وہ سرد سے لہجے میں بولی ”میں اب اُس کے قابل کہاں ؟“
میں نے پھر پوچھا ”ایسا کیا ہوا ؟
وہ بولی ” ڈاکٹر صاحبہ ! اب میں کینسر کی مریضہ دن بدن موت کے قریب جا رہی ہوں میں اُس کی زندگی کو کینسر کی طرح کھائے جا رہی ہوں اُس کا وقت ،اُس کا پیسہ ضائع کر رہی ہوں ، اُس کی دل لگی کا سامان کیسے کروں ؟ وہ جیت کا رسیا اور میں خود ہار رہی ہوں‘‘
یہ بات چیت میرے اور ثمینہ کے درمیان جاری تھی میں آؤٹ ڈور میں روز کی طرح مصروف تھی جب ثمینہ کا نام لے کر میرے معاون نے ایک مریضہ کو میرے پاس بھیج دیا ۔ اُسے چھاتی کا کینسر تھا آخری سٹیج کا کینسر ۔۔ محض 30سال کی عمر میں وہ یہ سب برداشت کر رہی تھی ۔ علاج کی مشکلات ،مالی مسائل ۔۔ اور بے وفائی کا دکھ ۔۔ اُس کی آنکھوں کی چمک ختم ہو چکی تھی ، شادی کو محض 3 سال گزرے تھے اور اب اُس کا شوہر اُسے چھوڑ گیا تھا ۔میں روز ایسی کہانیاں سنتی اور دیکھتی ہوں روز کسی نہ کسی مریض کی آنکھیں پڑھ کر رشتوں کی سفاکی میری روح کو زخمی کرتی ہے ۔۔ ہم جو ایک اسلامی معاشرے میں رہتے ہیں ایک ایسا اسلامی معاشرہ جسے سب لوگ اپنے اپنے طریقے سے سدھارنے اور بنانے کی کوششوں میں ہیں لیکن ہم سب جو معاشرے کو سدھارنے کا دعویٰ کرتے ہیں بس خود کو نہیں‌سدھارتے ۔
ثمینہ کی کہانی بھی ایسی ہی ایک کہانی تھی ۔ نہ وہ اپنے میکے جا سکتی تھی اور نہ ہی شوہر کے گھر ۔ وہ جائے تو کہاں جائے امان پائے تو کہاں پائے ۔ میں نے اُس کو حوصلہ دیا اور اُس کا ہاتھ تھام کر کہا ” کوئی بات نہیں ثمینہ آپ پریشان نہ ہوں اللہ ہے نا آپ کے ساتھ وہ بہتری کرے گا “۔
اچانک میرے ذہن میں سوال آیا ’’ثمینہ !آپ کے کتنے بچے ہیں؟ وہ بولی ” ایک بیٹا ۔دو سال کا ہے ۔۔ شوہر کہتا ہے کہ وہ اُسے بھی لے جائے گا ۔ بس کچھ ہی دنوں میں اُس کی دوسری شادی ہے ‘‘۔ اُس کی آنکھوں میں بےچارگی تھی اور میں اُس کا ہاتھ تھامے سوچ رہی تھی ۔ ہمارے معاشرے کا مرد کس قدر خودغرض ہو چُکا ہے ۔۔ ’’کیا سبھی مرد ایسے ہی سفاک ہوتے ہیں؟‘‘
’’ہاں ایسے ہی ہوتے ہیں‘‘
ثمینہ کے اس سوال کا میں نفی میں‌ جواب دینا چاہتی تھی لیکن میں نے اس کی تائید کر کے اسے مزید اذیت سے بچا لیا ۔۔ مسیحا جو ہوں ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنام ور شاعرہ اور کہانی کار رخسانہ نور انتقال کر گئیں‌
Next Article شاہد آفریدی گورنر سندھ نامزد ؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 22, 2026

جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری

اپریل 21, 2026

اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے

اپریل 21, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری اپریل 21, 2026
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.