Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»یہ سب تو دہشت گرد نکلے!: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

یہ سب تو دہشت گرد نکلے!: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرجولائی 16, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مجھے اپنے بارے میں یہ شدید غلط فہمی رہی ہے کہ میں مردم شناس ہوں، مگر آج میری یہ غلط فہمی دور ہو گئی ہے۔ مثلاً میں سمجھتا تھا کہ شہباز شریف کی پنجاب میں شاندار کارکردگی اور ان کے حوالے سے بہت ’’غصہ آور‘‘ اقدامات کے باوجود ان کا غیر جذباتی رہنا، ان کی شخصیت کی پہچان بن گئی ہے، مگر آج کے اخبار کی ہیڈ لائن پر نظر پڑی تو پتہ چلا کہ وہ تو دراصل دہشت گرد ہیں چنانچہ ان پر دہشت گردی کا مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے ۔
اب چونکہ مقدمہ دائر کر ہی دیا گیا ہے تو ان کی دہشت گردی کی مثالیں بھی تلاش کرنا پڑیں گی ۔ صرف یہی نہیں موجودہ نیوٹرل حکومت نے تو راجہ ظفر الحق کے بارے میں بھی کہا ہے ، کہ وہ بھی دہشت گرد ہیں۔ میں کس کس کےنام لوں۔ میں انہیں کیا سمجھتا تھا اور وہ کیا نکلے ، مثلاً سائرہ افضل تارڑ صاحبہ، شاہد خاقان عباسی، جاوید ہاشمی، مشاہد حسین، حمزہ شہباز، سمیت سب کے سب دہشت گرد نکلے ، ان کے علاوہ سینکڑوں دیگر پر بھی دہشت گردی کے مقدمات قائم کئے گئے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے ان رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کا اگر کوئی ثبوت نہ ملے تو کے پی اور بلوچستان میں ہونے والی شرمناک اور انسانیت سوز دہشت گردی کی وارداتیں، ان پرڈال دینے میں بھی کوئی حرج نہیں بلکہ مجھے خدشہ ہے کہ کچھ سادہ لوح جو ان رہنماؤں کے بارے میں حسن ظن رکھتے ہیں ،اگر
اسی خبر کو مضحکہ خیز سمجھ کر ان کی بے اختیار ہنسی نکل جائے تو ان پر بھی دہشت گردی کا مقدمہ قائم کر دینا چاہئے۔ کیونکہ ہماری نیوٹرل حکومت نے یہ اقدامات افسردہ قوم کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کے لئے نہیں اٹھائے بلکہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی پر جو احتجاجی ریلیاں نکلیں، ان میں اگر کسی کی جان ومال کو ہلکا سا گزند بھی نہیں پہنچا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ رہنمائوں اور کارکنوں نے ایسا نہیں کیا ہو گا کیونکہ جو ہماری نیو ٹرل حکومت جانتی ہے ، وہ کوئی اور جان ہی نہیں سکتا۔
قارئین سے معافی چاہتا ہوں ، کہ میں بھول ہی گیا تھا کہ مسلم لیگ ن کے دہشت گرد صرف یہی نہیں، بلکہ ان کے علاوہ سلمان رفیق، کامران مائیکل، میئر لاہور، رانا تنویر، خرم دستگیر سمیت فیصل آباد سے 250، گجرات سے 1200اور سرگودھا سے 22کارکنان بھی دہشت گرد ہیں جن کے خلاف بھی مقدمات دائر کئے گئے ہیں ، جو مسلم لیگ ن سے وابستہ ہیں، میں نہیں جانتا یہ فہرست کس نے بنائی ہے،جس کسی نے بھی بنائی ہے، وہ مجھ سے مشورہ کرتا تو کچھ نام میں بھی اسے دے سکتا تھا، میں ذاتی طور پر ان سے بہت تنگ ہوں! بہرحال مقدمات کے شکنجے میں آنے والے وہ لوگ ہیں جو مسلم لیگ ن سے وابستہ ہیں اور دس دنوں بعد منعقد ہونے والے عام انتخابات میں یا تو اپنی جماعت کی طرف سے بطور امیدوار نامزد کئے گئے ہیں یا وہ کارکن ہیں، جو انتخابی مہم چلاتے ہیں، گھر گھر جا تے ہیں، پولنگ اسٹیشنوں پر اپنے فرائض ادا کرتے ہیں اور یوں اپنی جماعت کی جیت میں نمایاں کردار ادا کرسکتے ہیں، اب یہ سب وکیل تلاش کرتے پھریںگے اور اس نوع کی دوسری جھنجھٹوں کا شکار ہوں گے۔ اس سے پہلے تمام ذرائع ابلاغ پر پہلے بھی سنسر تھا۔
اب پیمرا کی ہدایات کے بعد یہ سنسر صاف نظر آنے لگا ہے حکم دیا گیا ہے کہ ’’سب سے بڑے دہشت گرد کا کوئی بیان یا کوئی تقریر لائیو نہ دکھائی جائے، کسی دوسرے لیڈر کے لئے یہ حکم جاری نہیں کیا گیا، یہ حکم صرف اس کے لئے ہےجو اتنا بڑا دہشت گرد ہونے کے باوجود اپنی بیٹی کے ساتھ 108مرتبہ عدالتوں میں پیش ہوا مگر اس پر کرپشن کا کوئی الزام عائد نہیں کیاگیا،مگر سزائیں بہرحال سنائی گئیں۔ اب فولادی اعصاب کا مالک یہ رہنما موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا اپنی بیگم کو لندن میں چھوڑ کر اپنی بیٹی کے ساتھ وطن واپس پہنچا اور ائیر پورٹ ہی سے سیدھا اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا، جہاں اسے ایک پنکھے کی سہولت بہرحال دی گئی ہے۔
اگر یہ سب کچھ انتخابات میں مسلم لیگ کو شکست سے دوچار کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے تو انسان کا کام صرف کوشش کرنا ہے، فیصلے کا اختیار صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ بھٹو کے بعد اب نواز شریف عوام کے لئے میدان میں اترا ہے، اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کے لئے اپنا دامان کرم اپنے انداز میں پھیلادیا کرتا ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخدارا پاکستان پر رحم کرو: قلم کمان / حامد میر
Next Article اخلاق ڈیم: چشم تماشا / امجد اسلام امجد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ مئی 3, 2026
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.