Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, جولائی 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نام ور گلوکارہ ثریا ملتانیکر کی حالت تشویشناک : انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل
  • خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا
  • قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں نہیں ہوتی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں کروڑوں افراد کی شرکت : مرگ بر امریکا کے نعرے
  • لاہور: غیرملکی خواتین سے اسحاق ڈار کے نواسے اور ساتھیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی : خاتون کے تہلکہ خیز انکشافات
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی
  • کینیا کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کےقتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کر دی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»عمران خان کی حلف برداری میں مودی کو مدعو کرنے کی امنگ: برملا / نصرت جاوید
کالم

عمران خان کی حلف برداری میں مودی کو مدعو کرنے کی امنگ: برملا / نصرت جاوید

ایڈیٹراگست 2, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan politics ,columns of nusrat javaid at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بہت کم لوگوں کو یاد رہا ہے کہ آج سے کئی ماہ قبل تحریک انصاف کے رہ نما عمران خان صاحب ایک خصوصی جہاز لے کر بھارت گئے تھے اور وہاں ان کی نریندر مودی سے ملاقات بھی ہوئی تھی۔ پاکستان میں کسی اپوزیشن جماعت کا سربراہ ہمارے ازلی دشمن سمجھے ملک کے وزیر اعظم سے ملاقات کرنے سے قبل سوبار سوچتا ہے۔ خاص کر ان حالات میں جب پاکستان کے تین باروزیر اعظم منتخب ہوئے نواز شریف کو چند سفارتی اقدامات اٹھانے کی وجہ سے مسلسل ’’مودی کا یار‘‘ ہونے کے طعنے برداشت کرنا پڑرہے ہوں۔ خان صاحب کی مودی سے ملاقات نے مگر ہمارے محبانِ وطن کو ہرگز پریشان نہیں کیا۔ رات گئی بات گئی والا معاملہ ہوگیا۔ خارجہ امور کا طالب علم ہوتے ہوئے میرے ذہن میں اس ملاقات کے بعد سے یہ بات بیٹھ گئی کہ محض خان صاحب ہی نہیں بھارتی حکام بھی تحریک انصاف کے رہ نما کو پاکستان کا وزیر اعظم منتخب ہوتے دیکھ رہے ہیں۔ ان سے طویل المدتی تعلقات استوار کئے جارہے ہیں۔ حالیہ انتخابی مہم کے آخری ایام میں اگرچہ خان صاحب کے ترجمانوں نے بہت شدت کے ساتھ یہ افواہ پھیلائی کہ مودی حکومت تحریک انصاف کی ناکامی کی خواہاں ہے۔ اس کی خواہش ہے کہ نواز شریف کے نام سے منسوب جماعت ہی برسراقتدار آئے۔ بالآخر خان صاحب نے بھی اس خیال کو شدت وتواتر سے اپنی تقاریر میں پھیلانا شروع کردیا۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے رائے دہندگان کی خاصی تعداد بھی ایسا ہی سوچ رہی ہوگی۔ پیر کی شام مگر بھارتی وزیراعظم نے تحریک انصاف کے رہ نما کو 25 جولائی 2018ء کے انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد کا فون کردیا۔ فون پر ہوئی گفتگو کے دوران مودی نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ عمران حکومت کے دوران پاک‘ بھارت تعلقات میں بہتری اور گہرائی آئے گی۔
مودی کے ٹیلی فون کو پاکستانی میڈیا نے کماحقہ اہمیت نہیں دی ہے۔ابھی تک یہ طے کرنے میں مصروف ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلیٰ کون صاحب ہوں گے۔ وفاق اور پنجاب میں عمران خان صاحب کی حمایت میں کتنے اراکین کھڑے ہوں گے۔ بھارتی میڈیا میں لیکن رونق لگی ہوئی ہے۔ بہت ذہانت سے یہ فضا بنائی جارہی ہے کہ عمران خان صاحب نریندر مودی کو اپنی حلف برادری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دیں گے۔ وزیر اعظم کی حلف برادری کی تقریب میں غیر ملکی سربراہان کو مدعو کرنے کی روایت نریندرمودی ہی نے متعارف کروائی تھی۔ پاکستان کے وزیر اعظم کو براہِ راست مدعوکرنے کے بجائے سارک کے تمام ممالک کے سربراہوں کو اپنی تقریب حلف برادری میں شرکت کی دعوت دی۔ ہمارے میڈیا کی اکثریت نے اس وقت اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ نواز شریف کواس تقریب میں جانے سے انکار کردینا چاہیے۔وہ راضی نہ ہوئے۔ دلّی چلے گئے۔ ان کے اس دورے پر بے رحم تنقید ہوئی۔ اس بارے میں شدید دُکھ کا اظہار ہوا کہ اپنے مختصر قیامِ دہلی کے دوران پاکستانی وزیر اعظم نے کشمیری رہ نماؤں سے ملاقات کرنے سے گریز کیا۔ بجائے انہیں ملنے کے مبینہ طورپر اپنے فرزند حسین نواز شریف کو ساتھ لے کر ایک بھارتی صنعت کار سے ملنے چلے گئے۔
عمران خان صاحب خوش نصیب ہیں۔ وہ اگر مودی کی مانند سارک ممالک کے تمام سربراہان کو اپنی تقریب حلف برادری میں شرکت کی دعوت دیں تو بھارتی وزیر اعظم سفارتی اعتبار سے مشکل میں آجائیں گے۔ انکار کریں گے تو عالمی برداری کو پیغام جائے گا کہ انہوں نے پاکستان کی جانب سے نیک نیتی سے اٹھائے قدم کا مثبت انداز میں جواب نہیں دیا۔
وہ اگر پاکستان آگئے تو بھارت میں انہیں زیادہ تنقید کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ بھارتی میڈیا اپنے وزیر اعظم کو ’’غدار‘‘ کہنے کی جرأت نہیں رکھتا۔ یہ سہولت فقط پاکستان کے آزاد وبے باک میڈیا کو میسر ہے۔ اصل مسئلہ اگرچہ یہ اُٹھ کھڑا ہوگا کہ پاکستانی وزیر اعظم کی تقریب حلف برادری میں شرکت کے بعد وہ باہمی تعلقات کو آگے کیسے بڑھائیں گے۔ مودی کے لئے اس سوال کا جواب تلاش کرنا اس لئے لازمی ہے کہ آئندہ سال انہیں بھی عام انتخابات میں جانا ہے۔ نئی دہلی میں بلکہ یہ افواہیں بھی گردش کررہی ہیں کہ بھارتی پارلیمان کا موجودہ سیشن ختم ہونے کے بعد جو شاید ستمبر کے وسط تک چلے گا نریندر مودی قبل از وقت انتخابات کا اعلان کرکے اپنی اپوزیشن کو چونکا دیں گے۔ آئندہ انتخابات کی جانب بڑھتے ہوئے ان کے لئے ضروری ہوگا کہ بھارتی عوام کو دکھائیں کہ بالآخر وہ پاکستان سے اپنے ملک کے لئے’’کچھ لینے‘‘ میں کامیاب ہوئے ہیں۔ عمران خان صاحب کی حکومت مگر مودی کی تسلی کے لئے فی الوقت ’’کچھ دینے‘‘ کی پوزیشن میں ہرگز نہیں ہے۔ بھارتی وزیر اعظم پاکستان آئے تو محض میڈیا کو رونق لگانے کاایک اور موقعہ مل جائے گا۔ سفارتی حوالوں سے کوئی ٹھوس پیش قدمی ممکن نظر نہیں آرہی۔ عمران خان صاحب کی تقریب حلف برادری میں مودی کو مدعو کرنے کی ترکیب لڑانے والوں کو اگرچہ یہ حقیقت بھی ذہن میں رکھنا ہوگی کہ بھارتی حکومت بہت سنجیدگی سے مقبوضہ کشمیر کی معطل اسمبلی کو بحال کرکے وہاں بھارتی جنتا پارٹی (BJP)کا وزیر اعلیٰ لانا چاہ رہی ہے۔ ایسا ہوگیا تو 1947کے بعد پہلی مرتبہ جموں سے آیا کوئی ہندو سری نگر میں وزارتِ اعلیٰ کے دفتر میں بیٹھا ہوگا۔ وادیٔ کشمیر کی بھارت نواز جماعتیں بھی یہ فیصلہ ہضم نہیں کر پائیں گی۔ مسئلہ فقط ہندو اور مسلمان کا نہیں ہے۔ جموں کو کشمیری ثقافت سے باہر اور پنجاب کے قریب تصور کیا جاتا ہے۔ بھارتی کانگریس کے ایک اہم رہ نما غلام نبی آزاد کا تعلق بھی اس خطے سے ہے۔ آج سے چند برس قبل اس کے مقبوضہ کشمیر کا وزیر اعلیٰ بن جانے کے امکانات بہت روشن تھے۔ وادیٔ کشمیر کے اجتماعی مزاج کی بدولت مگر ایسا نہ ہو پایا۔ مجھے خدشہ ہے کہ مودی اگر عمران خان صاحب کی تقریب حلف برادری میں آگئے تو یہاں سے اپنے وطن لوٹنے کے چند ہی دنوں بعد BJPکے جموں سے آئے کسی ہندوانتہاء پسند کو مقبوضہ کشمیر کاوزیر اعلیٰ لگادیں گے اور کشمیریوں کو تاثر یہ دیں گے جیسے یہ قدم انہوں نے پاکستانی وزیر اعظم کو ’’اعتماد‘‘ میں لینے کے بعد اٹھایا ہے۔
(بشکریہ: نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleایم کیو ایم نے وفاق میں پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا
Next Article اب پارٹی نہیں ملک چلانا ہے: مملکت اے مملکت / محمود شام
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نام ور گلوکارہ ثریا ملتانیکر کی حالت تشویشناک : انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل

جولائی 6, 2026

خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ

جولائی 6, 2026

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا

جولائی 5, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • نام ور گلوکارہ ثریا ملتانیکر کی حالت تشویشناک : انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل جولائی 6, 2026
  • خامنہ ای کے تین بیٹے والد کی نمازِ جنازہ میں شریک : کچھ ایرانیوں کو روتے دیکھ کر حیرت ہوئی : ٹرمپ جولائی 6, 2026
  • پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرین پر فائرنگ سے ایک ہلاک : راولا کوٹ میں چار پولیس اہلکار اغوا جولائی 5, 2026
  • قلعے کی فصیل پر کھڑے ہو کر دیکھنے والے : یاسر پیرزادہ کا کالم جولائی 5, 2026
  • خاموشی کا منطقہ : وجاہت مسعود کا ناقابل اشاعت کالم جولائی 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.