اسلام آباد : نومنتخب وزیرِاعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سینیٹر شبلی فراز کو نیا قائدِ ایوان مقرر کردیا۔وزارتِ پارلیمانی امور کی جانب سے سینیٹ سیکریٹریٹ کو 24 اگست کو ارسال کیے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر شبلی فراز ایوانِ بالا میں حکومت کی نمائندگی کریں گے۔خط میں کہا گیا کہ رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈکٹ آف بزنسز برائے سینیٹ 2012 کے رول 2(1) کے مطابق قائدِ ایوان کو وزیراعظم منتخب کریں گے جو سینیٹ میں حکومتی نمائندہ ہوگا، اور وہی وزیرِاعظم کی غیر موجودگی میں ایوانِ بالا کے امور کا ذمہ دار ہوگا۔خیال رہے کہ شبلی فراز 2015 میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔شبلی فراز ایوان بالا میں قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل اور تجارت اور قائمہ کمیٹی برائے گردشی قرضہ کے چیئرمین کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔شبلی فراز پاکستان کے معروف شاعر فراز احمد فراز کے صاحبزادے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو خط لکھا گیا تھا جس میں ان سے ایوان میں اپوزیشن لیڈر کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی شیری رحمٰن کی جگہ راجہ ظفرالحق کو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔تاہم مسلم لیگ (ن) کی جانب سے لکھے گئے خط پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔سابق حکمران جماعت کی جانب سے لکھی گئی درخواست پر اس کی اتحادی جماعتوں جمعیت علمائے اسلام (ف) اور نیشنل پارٹی (این پی) کے اراکین کے دستخط بھی موجود ہیں۔
ہفتہ, جون 27, 2026
تازہ خبریں:
- کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
- اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
- مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
- ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
- روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
- وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
- محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک

