Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • خانیوال میں غیر فطری جنسی عمل کے نتیجے میں خاتون کی موت، شوہر گرفتار
  • مْک مْکا یا جنگ کا اگلا راؤنڈ؟ کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران امریکہ جنگ بندی: خوش ہونا منع ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»افسانے»زندہ باپ کایتیم بچہ ۔۔ مدیحہ ریاض
افسانے

زندہ باپ کایتیم بچہ ۔۔ مدیحہ ریاض

ایڈیٹرستمبر 6, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
poor boy
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اقبال منزل کے صحن کے وسط میں بچھی چارپائی پر رکھا وجود دنیا سے منہ موڑ چکا تھا۔کفن میں لپٹا وجود کوئی 80برس کا نہ تھا بلکہ اسے دنیا میں آئے ابھی 8 برس بھی مکمل نہ ہوئے تھے —اور ان آٹھ برسوں میں اسے دنیا کے مفہوم سمجھ آگئے کہ دنیا ایک زہریلی ناگن کی مانند ہے جو ڈنگ مارے بنا نہیں رہ سکتی۔اور لوگ اس کی میت کو پرسہ دینے اس کی ماں کے آس پاس بیٹھے ہوئے سمجھا رہے تھے۔کہ صبر کرو خدا کی اسی میں رضا ہے ۔۔۔ زندگی اس کی امانت تھی جو اس نے واپس لے لی۔اس کا سوتیلا باپ بار بار اپنے جھوٹے اشک صاف کر رہاتھا اور دنیا والوں کو دکھا رہا تھا کہ اسے اپنے سوتیلے بیٹے سے کس قدر محبت ہے۔اور اس کا سگا باپ جو اس کے وجود کو دنیا میں لانے کا سبب بنا۔۔۔اس کی ماں کو ولیمہ کے اگلے روز ہی زمانے کی ٹھوکروں میں چھوڑ کر ملک سے باہر چلا گیا۔ اور وہیں سے اس کے باپ نے اس کی ماں کو طلاق کا تحفہ دیا۔اور ایک تحفہ تو وہ بھی تھاجو اس کے باپ نے اس کی ماں کو دیا۔حالانکہ بیوی کے روپ میں اس کی ماں اس کے باپ لئے نا قابل قبول تھی۔ وہ ماں کے پیٹ میں دوہفتوں کا تھا جب اس کی ماں واپس میکے کی دہلیز پر آگئی اور یوں زندگی اس کے لئے اور اس کی ماں کے لئے کانٹوں سے بھر گئی۔وہ جب چار سال کا ہوا تو اس کی ماں کے لئے ایک بے اولاد مرد سے شادی کا پیام آیا جو اس ننھیال والوں نے بلا حجت قبول کرلیا ۔اور ساتھ یہ شرط رکھی کہ بچہ بھی ماں کے ساتھ رہے گا۔کیونکہ اس کا وجود اس کے ددھیال اور باپ کی طرح ننھیال والوں کے لئے بھی ناقابل برداشت تھا۔اور یوں اس کی ماں اقبال صاحب کی دوسری بیوی بن گئی۔اس کے سوتیلے باپ نے اس کی ماں کی حیثیت کا تعین تو سہاگ رات کو گھونگھٹ اٹھانے سے پہلے ہی کر دیا تھا ۔۔۔۔کہ اس کا کام صرف بچے جننا ہے۔ کیونکہ وہ اسی مقصد کے لئے اس گھر میں لائی گئی تھی۔اور اس کی بھی زندگی کا نیا مگر بھیانک دور شروع ہو چکا تھا اسے اس کے بہن بھائیوں سے دور رکھا جاتا ۔کھانے کو روکھا سوکھا اور پہننے کو اترن دی جاتی۔اس کے بہن بھائی کو اچھا یونیفارم اور مکمل کورس کے ساتھ اسکول بھیجا جاتا اور اسے یونیفارم بھی اترن نصیب ہوتا۔یہ اترن کبھی کوئی استانی دیتی تو کبھی کوئی ۔اس کی ماں جنم جلی سب دیکھتے ہوئے بھی چپ رہتی کہ وہ دوبارہ طلاق کے بعد میکے نہیں بیٹھ سکتی تھی۔ اگر وہ طلاق لیتی تو اس کی مامتا اپنے باقی دونوں بچوں سے محروم ہو جاتی۔وہ صبر کئے ہوئے تھی۔ سوتیلے باپ نے اس کے بہن بھائی کے دلوں میں اس کے لئے نفرت پیدا کردی تھی ۔ اکثر اس بد نصیب کے پیٹ میں درد رہنے لگا درد اتنی شدت سے ہوتا کہ پیٹ پھول جاتا۔۔۔۔ اب تو یہ درد اکثر ہی رہنے لگا تھا اور اس کا سوتیلا باپ اسے اسپتال لے جانے کی بجائے تعویز گنڈے والوں کے پاس لے جاتا جو اسے باہر کی. کسربتاتے۔ایک رات یہ اتنا شدید ہوا کہ اس کی جان لے گیا ۔ اس کی میت دنیا والوں سے سراپا سوال ہے کہ باپ زندگی سے منہ موڑ جائے تو اولاد یتیم کہلاتی ہے مگر جس کا باپ زندگی کے ہوتے ہوئے بھی اپنی اولاد سے منہ موڑ لے تو ایسی اولاد کیا کہلائے گی؟

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملک بھر میں یوم دفاع کے موقع پر شہیدوں اور غازیوں کو سلام
Next Article انسان دوست اقبال ارشد کی ملتان دوستی ۔۔ ظہور دھریجہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 1, 2026

لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا

مئی 31, 2026

فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار

مئی 31, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار مئی 31, 2026
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 31, 2026
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.