دبئی : متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں کھیلے جا رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان آسٹریلیا کو 11 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔یہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل دسویں سیریز جیت ہے اور کپتان سرفراز احمد نے اب تک اپنی قیادت میں کسی بھی سیریز میں شکست نہیں کھائی ہے۔ انھوں نے اب تک 29 میچوں میں کپتانی کے فرائض سرانجام دیے ہیں اور 25 میں فتح حاصل کی ہے۔اس میچ بھی آسٹریلیا کو ان کی ٹیم نے تعاقب میں شروع سے ہی دباؤ میں رکھا لیکن چھٹی وکٹ کی شراکت میں گلین میکس ویل اور نیتھن کولٹر نے برق رفتاری سے کھیلتے ہوئے شراکت کی نصف سنچری مکمل کر لی اور اپنی ٹیم کے لیے جیت کی امید روشن رکھیں۔آخری اوور میں انھیں 23 رنز کی ضرورت تھی اور اپنا پانچواں میچ کھیلنے والے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی پہلی ہی گیند پر نیتھن کولٹر نائل نے 106 میٹر طویل چھکا لگا کر اوور کا آغاز کیا لیکن بولر نے اپنے حواس قابو میں رکھے۔دو گیندوں بعد شعیب ملک نے میکسویل کا اہم ترین کیچ لیا اور فوراً بعد کولٹر نائل بھی آؤٹ ہو گئے اور یوں پاکستان نے اپنی جیت مکمل کر لی۔سیریز کا آخری میچ اتوار کو دبئی میں ہی کھیلا جائے گا۔
جمعرات, جولائی 16, 2026
تازہ خبریں:
- مزید کچھ فتاویٰ کی درخواست ہے – یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- ضمیر کو بہلانے کے لیے ماتھا رگڑنے والوں کی کہانی : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- فون انڈیکس ۔۔ ایک خاموش بستی : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری ( دوسرا حصہ )
- مزارِ قائد تین سال سے عوام کے لیے بند : لینڈ مافیا کی نظریں : مظہر عباس کا کالم
- آبنائے ہرمز اور محصول کی وصولی کا سوال ، ٹرمپ کا متضاد طرز عمل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- پاکستانی کشمیر میں اداروں اور مظاہرین کے درمیان تصادم، دو اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک
- فون انڈیکس ۔۔ ایک خاموش بستی : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری ( پہلا حصہ )
- بلوچستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے پانچ مزدوروں کا قتل : لاشیں خان پور ، سیالکوٹ ، نارووال پہنچ گئیں
- ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر راؤ امجد کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- آبنائے ہرمز کا اجارہ دار کون ۔۔ امریکا یا ایران ۔۔ فیصلہ کن جنگ کا انتظار : نصرت جاوید کا کالم

