Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»رضا علی عابدی»اردو کی شکل بگڑ رہی ہے۔۔رضا علی عابدی
رضا علی عابدی

اردو کی شکل بگڑ رہی ہے۔۔رضا علی عابدی

ایڈیٹرنومبر 23, 20184 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
raza ali abidi column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بر صغیر کی تقسیم کے بے شمار فائدے ہوں گے مگر جو دو چا ر نقصان ہوئے ہیں وہ دل پر برچھی کی طرح لگتے ہیں۔ ان میں ایک گھاٹا یہ ہوا کہ ہماری زبان اردو بری طرح رُل گئی۔ نہ ادھر کی رہی نہ ادھر کی۔ اس کا کوئی علاقہ نہیں رہا ، کوئی سرزمین نہیں رہی۔ جس زبان کا سارا حسن اس سے وابستہ تہذیب سے ہو، جب وہ تہذیب ہی دربدر ہو جائے تو اردو کا پرسان حال کون ہوگا۔ یہ سب میں خاص طور پر اُس وقت لکھ رہا ہوں جب شہر شہر اور نگر نگر اردو کانفرنسیں، ادبی میلے اور ثقافتی اجتماع اور بڑے بڑے کتاب میلے اور طرح طرح کے جشن اور فیض میلے جیسی تقریبات ہو رہی ہیں۔ مانتا ہوں کہ ان کارروائیوں میں اردو کا نام نمایاں ہے لیکن کبھی ان کانفرنسوں کے پروگرام اور ان کی تفصیل اٹھا کر دیکھئے۔چند عنوان یوں ہیں:جدیدیت، کلاسیکیت، بعد، مابعد، تخلیقی جہات ، غرض یہ کہ ایسے ہی عنوان چلتے ہیں جہاں تک موضوعات چلیں۔ زبان پر جو اصل افتاد پڑی ہے اس کی طرف اشارے تو ہیں لیکن جو بات کھل کر اور صاف صاف کرنی ہے اس کا ذکر نہیں۔ پندرہ بیس برس اُدھر کی بات ہے، ہم نے اپنے بی بی سی کے زمانے میں ایک سروے کیا اور زبان کے اکابرین سے پوچھا کہ آپ کو اردو کا مستقبل کیسا نظر آتا ہے۔ ہمارے دوست غازی صلاح الدین کے جواب پر بات آن کر ٹھہری۔انہوں نے کہا کہ اب تو پنجاب طے کرے گا کہ اردو کا مستقبل کیسا ہوگا۔
اُس زمانے کے رویوں میں غازی کی بات بالکل بر محل اور با موقع لگی لیکن وقت نے جو کروٹیں بدلیں تو بات کہیں کی کہیں جاپہنچی۔ اکیسویں صدی شروع ہوئے بیس برس ہونے کو ہیں ۔ آج میں پورے وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ اردو زبان کا کیا حشر ہوگا، یہ فیصلہ آج کے ماحول پر چھا جانے والا ٹیلی وژن کرے گا۔ اخبار ختم ہونے کو ہیں، رسالے بند ہوئے جاتے ہیں، ریڈیو چپ سادھ رہا ہے، اب لے دے کر جو کچھ ہے وہ ٹیلی وژن ہے۔ صبح بھی، بھری دو پہر میں بھی اور رات کے سنّاٹے میں بھی جو بولے جارہا ہے، اپنی بات کہے جارہا ہے وہ ہمارا ٹیلی وژن ہے۔ حالات حاضرہ کے ٹاک شو سے لے کر چالیس چالیس قسطوں میں چلنے والے ڈراموں تک، جوآوازیں، جو لفظ، جو محاورے، جو ترکیبیں ، جوکہاوتیں اور سب سے بڑھ کر جو تلفظ مسلسل ہمارے کانوں میں انڈیلے جارہے ہیں وہی طے کریں گے کہ آگے چل کر زبان کی کیا شکل نکلے گی۔ آگے کا حشر تو خیر آنے والی نسلیں دیکھیں گی، ہم جو آج کے لوگ ہیں، دیکھ رہے ہیں کہ اردو کا چہرہ مسخ ہو رہا ہے۔ زبان کا بگاڑ زور پکڑ رہا ہے، لوگ خدا جانے کہاں کہاں سے کیسی کیسی ترکیبیں اور روز مرہ اور محاورے اٹھا کر لارہے ہیں کہ یوں لگے ہے جیسے ریل گاڑی اپنی پٹری سے اتر جائے مگر پھر بھی چلتی رہے۔ زبان اپنے اصل ٹریک ،اپنی اصل روش سے اتر کر کچی پکی زمینوں پر دوڑی چلی جارہی ہے۔ اس میں کچھ دخل اوروں کا اور کچھ ہمارا اپنا ہے۔ شاید میری اس بات سے اتفاق نہ کیا جائے مگر طے ہے کہ سرحد پار کا ٹیلی وژن نہ صرف دیکھا جارہا ہے بلکہ اس کے اثرات ہمارے لب و لہجے اور زبان کے رکھ رکھاؤ میں سرایت کررہے ہیں۔
پہلے تو ہماری اردو پر ’ حوالے سے‘ کا عذاب نازل ہوا۔ لوگوں نے ہر بات میں ’حوالے سے ، حوالے سے‘ کی تکرار شروع کی۔ یہ تکرار اتنی بڑھی کہ بدقسمتی سے یہ بری لگنا بند ہوگئی۔ میں حلفیہ کہتا ہوں کہ ایک روز باتوں باتوں میں اتفاقاً میں بھی ’حوالے سے‘ کہتے کہتے رہ گیا۔کہہ دیتا تو خود کو تھپڑ ضرور مارتا۔ حالت یہ ہوئی کہ ایک موقع پر مجھے کہنا تھا کہ فلاں بات میں مستند کتابوں کے حوالے سے کہہ رہا ہوں، میں نے اپنی بات کو بریک لگایا اور اپنا جملہ بڑے جتن کر کے اس طرح وضع کیا کہ اس میں سے یہ کاٹ کھانے والا لفظ نکل جائے۔میری زبان پر جو تازہ عذاب نازل ہوا ہے اس کا احوال بھی سن لیجئے۔ اب کاہے کی تکرار ہے؟ ’لے کر۔ لے کر‘۔ اس مسئلے کو لے کر ، اس موضوع کو لے کر، اس عنوان کو لے کر، اس فیصلے کو لے کر۔غرض سارا زور اس بات پر صرف کردیتے ہیں کہ کہیں ’ بارے میں، مسئلے سے متعلق، معاملے پر‘ نہ کہہ دیں۔ ایک چینل پر ایک اینکر پرسن نہ صرف لے کر لے کر کی رٹ لگاتی ہیں بلکہ وہ مسئلے کو بھی مُدّا (مدعا) کہتی ہیں۔ اس مُدّے کو لے کر۔ کان چونکہ اس لفظ کے عاد ی نہیں، مُدّے کو مردہ سنتے ہیں ۔ گھبرائیے نہیں۔اور ہزار پانچ سو بار سنیں گے تو یہ مردہ جی اٹھے گا۔(اس پر کسی دواخانے کا ایک اشتہار یاد آتا ہے)۔
زبان ہی کے تعلق سے ایک اور بات خلش بن کر چبھنے لگی ہے۔ کچھ لوگوں نے عجب ڈھنگ نکالا ہے۔ ان کے منہ سے خ کی آواز نہیں نکلتی اور اس کی جگہ و ہ ح کی آواز نکالنے لگے ہیں۔ مثلاً خیر ات کو وہ حیرات اور خبر کو حبر کہنے لگے ہیں۔ اول تو وہ خیر خواہ جیسے پاکیزہ لفظ سے واقف ہی نہ ہوں گے لیکن وہ وقت دور نہیں کہ اگر کہا تواس کو بھی ’حیر حواہ ‘ کہیں گے۔
آخر میں ہر گلی کوچے میں ہونے والی کانفرنس اور میلے والوں سے یہ التماس کروں گا کہ ان تقریبات کو سود مند او رنتیجہ خیز بنانا ہے تو جدید فکشن او رشاعری پر جتنی فکر انگیز گفتگو چاہے کریں لیکن ایک بار جی کڑا کرکے اس سوال پر سر جوڑ کر بیٹھیں کہ زبان کے بگڑتے ہوئے حلیے کو کیا اس کے حال پر چھوڑ دیا جائے ، کیا اردو کا چہرہ مسخ ہوتا تو ہوا کرے، ہم اس طرف سے نگاہیں پھیر لیں یاسنجیدگی سے سوچیں، غور کریں، دماغ کھپائیں اور کچھ ایسی راہیں نکالیں کہ یہ پھول کی پتّی جیسی زبان، شمع کی لو جیسی زبان، باد سحر کے دھیمے سے جھونکے جیسی زبان، یہ پہلے چھینٹے کی مہک جیسی زبان ،کہیں اس کی بے بہا خوبیاں وقت کے بے رحم دھارے میں نہ بہہ جائیں۔ سوچئے، سوچنے کا کوئی مول نہیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدھند اور دھرنوں کے درمیان سفر۔۔کشور ناہید
Next Article کراچی۔چینی قونصلیٹ پر حملہ ناکام۔ دو پولیس اہلکار شہید۔تین دہشت گردہلاک
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی

اپریل 22, 2026

بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم

اپریل 22, 2026

امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 22, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم اپریل 22, 2026
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری اپریل 21, 2026
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.