Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, مئی 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»بی بی سی»محمد حنیف کا کالم : بزدار کو بخش دو
بی بی سی

محمد حنیف کا کالم : بزدار کو بخش دو

ایڈیٹرجنوری 31, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
usman buzdar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

غلطی سے ٹی وی لگا لیا، 15 منٹ میں کوئی ایک درجن چینل بدلے اور پتہ چل گیا کہ کائنات میں جو بھی خرابیاں ہیں اس کے ذمہ دار عثمان بزدار ہیں جو پنجاب کے وزیراعلیٰ ہیں۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ بننے سے پہلے وہ کیا تھے کم لوگ ہی جانتے ہیں۔ انھیں عمران خان نے وزیراعلیٰ کیوں بنایا یہ بات اور بھی کم لوگ جانتے ہیں۔ کوئی کہتا ہے کہ بننا جہانگیر ترین نے تھا وہ نااہل ہوئے تو انھوں نے اپنا بندہ بنوا لیا۔ کوئی کہتا ہے کہ بس گھڑے میں سے پرچی نکالی گئی ہے۔



زیادہ سیانے لوگ کہتے ہیں کہ عمران خان نے شہباز شریف کو پیغام دینا ہے کہ تو بڑا خادم اعلیٰ بنا پھرتا تھا، اب جو میرا خادم ہو گا اس کا حکم چلے گا۔ کوئی کہتا ہے کہ اسلام آباد کو اقتدار کا راستہ لاہور سے ہو کر جاتا ہے اس لیے ایسا بندہ چاہیے جس کا کوئی گروپ نہ ہو، جو تشکّر کے بوجھ تلے دبا رہے اور ہر صبح آنکھیں ملتا ہوا اٹھے اور اپنے آپ کو یاد دلائے کہ میں وزیراعلیٰ ہوں۔ ابھی چند دن قبل ہمارے صحافی بھائی بزدار صاحب کی پروٹوکول کی گاڑیاں گن رہے تھے۔ بار بار کوئی کہتا تھا یہ ہے کوئی سادگی، یہ ہے تبدیلی؟ پھر کہیں سے کوئی کلپ ہاتھ آتا گیا جس میں پولیس کے آئی جی صاحب کوئی ٹرافی وصول کرنے کے بعد ان کی طرف مصافحے کے لیے ہاتھ بڑھاتے ہیں اور وہ دوسری طرف چل پڑتے ہیں۔



سیاسی تجزیہ نگار بھی ہر دوسرے دن یاد دلاتے ہیں کہ عمران خان کی ٹیم کے کمزور ترین رکن ہیں انھیں انتظامی امور کا کوئی تجربہ نہیں۔ فن خطابت سے ناواقف ہیں، صحافیوں کے ساتھ بات کرنے کا ڈھنگ نہیں آتا۔ انگریزی چھوڑیں ان کی تو اردو بھی مشکوک ہے۔ کسی نے ابھی تک یہ نہیں کہا کہ بزدار صاحب کو چھری کانٹے سے کھانا کھانا نہیں آتا، یہ جب باہر سے آنے والے حکمرانوں کے ساتھ طعام کریں گے تو پاکستان کی بےعزتی ہو گی۔ مجھے ان سب اعتراضات سے تعصب کی بو آتی ہے۔ وہ تعصب جو شہریوں میں دیہات سے آنے والوں کے لیے پایا جاتا ہے۔ یہ وہی تعصب ہے جو انگریزی بولنے والے اردو بولنے والوں سے روا رکھتے ہیں۔ وہی احساسِ برتری ہے جو اردو بولنے والے پنجابی بولنے والوں کے سامنے محسوس کرتے ہیں اور اسی طرح کی رعونت جو پنجابی بولنے والی سرائیکیوں کے ساتھ برتتے ہیں۔



تعصبات کی سماجی سیڑھی میں بزدار صاحب سب سے نیچے ہیں۔ پسماندہ علاقے کے بھی ہیں اور سرائیکی بھی۔ عمران خان کے مخالفین اور مجھے لگتا ہے کہ ان کے کئی حامی بھی اکثر یہ سوچتے پائے جاتے ہیں کہ عمران خان کو آخر عثمان بزدار میں ایسا کیا نظر آتا ہے۔ عمران خان جواب دے چکے ہیں کہ وسیم اکرم، لیکن یار لوگوں کو یقین ہی نہیں آتا۔ اوپر سے نئے پاکستان میں پرانا صحافیوں کا وطیرہ بن گیا ہے کہ وہ چاروں طرف خبروں کے لیے نظر دوڑاتے ہیں جو سب سے بیچارہ ٹارگٹ دکھائی دیتا ہے اس پر چاند ماری شروع کر دیتے ہیں۔ یہاں کراچی سے لے کر خیبر تک ہر دوسرے دن پشتون اپنے لاپتہ پیاروں کے لیے، اپنے معذور بچوں کے لیے انصاف مانگتے ہیں۔ ان کی باتیں آپ کو کسی چینل پر نظر نہیں آئیں گی۔ سینکڑوں افراد کا مبینہ قا تل عمرہ کرنے کی اجازت مانگتا پھرتا ہے۔ کراچی شہر بلکہ پاکستان کی سب سے بلند عمارت میں آگ لگ جاتی ہے، کوئی خبر نہیں چلتی کیونکہ عمارت کا مالک اشتہار دیتا ہے اور یہ ہمارے اردگرد کی خبریں ہیں۔ قومی سلامتی کے ذمہ داروں کا تو ذکر ہی کیا کیونکہ وہاں تو بڑوں کے بھی پر جلتے ہیں . اس میں لے دے کر بچتا ہے تو عثمان بزدار جو کچھ نہ کرے تو کہتے ہیں نکما ہے، کچھ کرے تو کہتے ہیں غلط کیا۔ نہ بولے تو کہتے ہیں کہ اس کے پاس کچھ کہنے کو ہی نہیں اور بولے تو کہتے ہیں بونگیاں مار رہا ہے۔ بزدار بیچارہ کیا کرے؟ قصور خود پی ٹی آئی والوں کا بھی ہے۔ انھوں نے امیدیں ایسی بنا لی ہیں کہ عمران خان کا ساتھی اسد عمر کے لیول کا ہو۔ یعنی جرنیل کھ گھر پیدا ہو۔ اینگرو کا بڑا افسر رہا ہو۔ اب ہر صبح اٹھ کر سٹرنگز کے گانے سن کر جوش میں آتا ہو، پھر پاؤلو کوہیلو کے قول ٹویٹ کرتا ہو اور پھر تھک ہار کر دال والے ہوٹل پر دیسی گھی کے تڑکے والی دال کھاتے ہوئے ویڈیو بنا کر شام تک وائرل ہو کر سو جاتا ہو۔
فی الحال دال والی ویڈیو دیکھو اور عثمان بزدار کی جان بخشو۔
( بشکریہ بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآخری مغل کے نوابی وارث اور موت۔۔گونج/ڈاکٹر عفان قیصر
Next Article حج مہنگا ہو گیا : فی کس دو لاکھ روپے اضافہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا

مئی 6, 2026

مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 6, 2026

جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک

مئی 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا مئی 6, 2026
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 6, 2026
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک مئی 5, 2026
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک مئی 5, 2026
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم مئی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.