Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»23مارچ کا ثقافتی پاکستان!۔۔صبح صادق
کالم

23مارچ کا ثقافتی پاکستان!۔۔صبح صادق

ایڈیٹرمارچ 23, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan day
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email
بحیثیت پاکستانی ہمارے لئے قائداعظم محمد علی جناح کی شخصیت اور ان کی طرز حیات ایک خاص معنی رکھتی ہے،میں جب بھی انکی سوچ اور فکر کے عملی اظہار دیکھتاہوں تو وہ مجھے اپنی الگ ثقافتی پہچان پر بہت زور دیتے نظر آتے ہیں جنہیں علمی جامہ پہنانے کے الحمراءآرٹس کونسل جیسا عالمی سطح کا ادبی و ثقافتی فورم کوشاں ہیں۔اس ادارے کی کاوشوں کے ذکر سے پہلے یوم پاکستان کی سنہری یادیں تازہ کرتے ہیں،22مارچ 1940ءکو مسلم لیگ کا لاہورکا اجلاس ہماری تاریخ کا روشن مینار اور اہم ترین سنگ میل اس لئے ہیں کہ اس اجلاس میں مسلمان اکثریتی علاقوں پر مشتمل آزاد مملکت کا مطالبہ کیا گیا تھا جو ہندوستان کے مسلمانوں کے دل کی آواز تھا ۔قرارداد لاہوریا قرارداد پاکستان کی منظوری سے قبل اس اجلاس میں قائداعظم نے دوگھنٹوں پر محیط جامع خطاب کیا جو ان کے سیاسی تجربے اور تاریخی مطالعے کانچوڑ تھا۔اپنی تقریر میں جہاں قائداعظم نے یہ انکشاف کیا کہ انہوں نے گزشتہ چھ ماہ مسلمانوں کی تاریخ اور قانون کے مطالعے میں صرف کئے ہیں وہاں یہ بھی کہا کہ انہوں نے اپنے طور پر قرآن مجید کو بھی سمجھنے کی کوشش کی ہے۔مطلب یہ تھا کہ ان کا مطالبہ پاکستان قرآن مجید، مسلمانوں کی تاریخ اور قانون کے مطالعے کا نچوڑ ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنی تقریر میں مسلمانوں کی الگ شناخت ،ہند ومذہب اور کلچر سے تضادات اور مسلم قومیت پر زور دیا ۔قائداعظم کی تقریر پڑھتے ہوئے ان کا ایک فقرہ میرے دل کو چھو گیا اور مجھے یوں لگا جیسے ان کے باطن سے نکلا ہوا یہ فقرا ان کے تصور پاکستان کا بنیادی ستون تھا۔فقرہ کچھ یوں تھا” ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے عوام اپنی روحانی،ثقافتی،معاشی ،معاشرتی اور سیاسی زندگی کو اپنے آئیڈیلز کوبروئے کار لا کر زندگی گزاریں۔ظاہر ہے کہ ایک ہندواکثریتی ریاست اور ہندو غلبے میں اس مقصد کا حصول ممکن نہیں تھا۔اپنے آئیڈیلز کے مطابق کا مطلب اسلامی اصول حیات ہیں جن پر قائداعظم ہمیشہ زوردیتے رہے اور انسانی برابری،معاشی ومعاشرتی عدل،مساوات اور قانون کی حکمرانی کا سبق قوم کے ذہن نشین کراتے رہے۔اسی پس منظر میں قائداعظم نے باربار ایمان ،نظم اور اتحاد پر زوردیا اورقوم میں یہ احساس بیدار کرنے کی کوشش کی کہ اتحاد اور نظم وضبط (ڈسپلن)کے بغیر وہ اپنی منزل حاصل نہیں کرسکتے لیکن ڈسپلن اور اتحاد سے پہلے ایمان کا مقام یا درجہ ہے کیونکہ ایمان ہی سے نظم و ضبط اور اتحاد کی صبح طلاع ہوتی ہیں۔ مختصر یہ کہ قائداعظم کے نزدیک حصول پاکستان کا مقصد محض ایک ریاست کا قیام ہیں تھا بلکہ وہ ایسی ریاست کا خواب دیکھ رہے تھے جس میں مسلمان اپنی روحانی ،ثقافتی ،معاشی ،معاشرتی اور سیاسی زندگی کو بلاروک ٹوک ترقی دے سکیں ۔گویا ریاست ایسا ماحول،حالات اور مواقع پیداکر نے کی پابند تھی جس میں زندگی کے ان شعبوں کو خوب سے خوب تر ترقی دی جاسکے ۔ذرا غور کیجئے تو احساس ہوگا کہ قائداعظم کازور صرف مادی زندگی کی ترقی پر نہیں تھاا نہوں نے سب سے پہلے لفظ روحانی استعمال کیا۔ظاہر ہے کہ روحانی ترقی کا براہ راست تعلق انسانی باطن اور انسانی مذہب سے ہے اور روحانی بالیدگی اللہ سبحانہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے راستے پر ہی چلنے سے حاصل ہو سکتی ہے۔اس راستے کے موٹے موٹے اصول روزق حلال، احترام انسانیت،حسن اخلاق،خدمت ،ایمانداری،عدل وانصاف اور خوف الہیٰ ہیں۔گویاقائداعظم کے بیان کردہ اصولوں کو عملی جامہ پہنانے کےلئے پاکستان میں اسلامی اصولوں کی بنیاد پر معاشرے کا قیام ناگزیر تھا ۔
بہرحال آزاد فضاءہم سے بیداری کا مطالبہ کرتی ہے ۔الگ ملک کا قیام ہمارے اسلاف کے غیر متزلزل عزم، بلند ہمت اور تن من کی قربانیوں کا ثمرہے جو قائداعظم کے دور اندیش اورفقید المثال قیادت میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند متحد ہے ۔ہمیں اس اتحاد کو اور مضبوط بنانا ہے۔ الحمراءآرٹس کونسل نوجوان نسل کو اپنے قائدین کی جدوجہد سے روشناس کروانے کےلئے سرگرم عمل ہے ۔یوم پاکستان پر بھی اس پلیٹ فارم پر تصویری نمائش ،ملی نغموں کے پروگرامز،ڈرامے اور سمینار کے ساتھ ساتھ محفل مشاعرہ کابھی خصوصی انعقاد کیا جا رہا ہے ۔جس میں شعراءکرام نے اپنے قائدین کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ادارہ کے سربراہ اطہرعلی خان کی زیر قیادت عوام کو الحمرا کے پلیٹ فارم پراپنے ثقافتی حسن کابہترین اظہار دیکھنے کو مل رہا ہے۔
فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

23 مارچ یومِ پاکستان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleانسانوں جیسی ایک نسل!۔۔عطا ء الحق قاسمی
Next Article یوم پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس کی قوم کو یومِ پاکستان پر مبارکباد

مارچ 23, 2025

یوم پاکستان پر صدر اور وزیر اعظم کا قوم کو پیغام، معاشی حالات مزید بہتر کرنے کے عزم کا اظہار

مارچ 23, 2025

23 مارچ تجدید عہدِ وفا کا دن، ملک کی فضائیں "پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھیں

مارچ 23, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے اپریل 28, 2026
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم اپریل 28, 2026
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.