Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, مئی 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ظہور احمد دھریجہ»وسیب سے محبت۔۔ظہوردھریجہ
ظہور احمد دھریجہ

وسیب سے محبت۔۔ظہوردھریجہ

ایڈیٹراپریل 15, 20196 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of zahoor-dhareeja
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گزشتہ روز میں نے اپنے کالم میں ہیڈ راجکاں چولستان میں لینڈ مافیا کی طر ف سے مظلوم خواتین کے ساتھ ہونے والے ظلم کا ذکر کیا تھا جبکہ چولستان امن کی دھرتی ہے ۔ آئیے !دیکھتے ہیں کہ چولستان کے شاعر خواجہ فرید ؒنے وسیب سے کس قدر محبت کی ہے ؟ خواجہ فریدؒ 1845ء میں پیدا ہوئے اور 1901ء میں وصال فرمایا ۔ چھپن سال کی مختصر عمر میں سے اگر 16سال سن بلوغت تک پہنچنے کے نکال دئیے جائیں تو باقی 40برس رہ جاتے ہیں ۔ ان چالیس برسوں میں آپ نے اپنے گھر چاچڑاں شریف کم اور روہی میں زیادہ رہے ۔ 1875ء میں ملتان ، لاہور اور اجمیر شریف میں مزارات کی زیارتوں کے ساتھ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس بھی تشریف لے گئے ۔ اس مقدس فریضے کی ادائیگی میں ایک سال سے زائد عرصہ صرف ہوا ۔ علاوہ ازیں ہند ، سندھ میں پھیلے ہوئے مریدوں اور عقیدت مندوں کے پاس بھی آپ کا آنا جانا رہا ۔ ماہرین فریدیات کے مطابق روہی میں آپ کا قیام(غیر مسلسل) اٹھارہ سال ہے ۔ اس کے باوجود روہی میں قیام کی خواہش کبھی کم نہ ہوئی ۔ آپ نے اپنے کلام میں روہی کو اپنا وطن قرار دیا اور جگہ جگہ روہی پہنچنے کیلئے بے تابی و بیقراری کا اظہار فرمایا: سندھڑے رہن نہ ڈٖیندیاں لگڑیاں تانگھاں پل پل روہی مینگھ ملہارڑاں کھمنْیاں کھمیاں اَحٖ کل خواجہ فریدؒ صحیح معنوں میں مناظر فطرت کا شاعر ہے ۔ مگر دیکھنا یہ ہے کہ مناظر ہی نہ ہوں تو منظر نگاری کیسے ہوگی؟ ہماری دھرتی روہی کو خالق کائنات نے مناظرے سے اتنا مالا مال کیا کہ مناظر کبھی ختم ہونے میں نہیں آتے۔ سونے پہ سہاگہ یہ کہ جیسے مناظر حسین ہیں منظر نگاری اس سے زیادہ بہترین ہے ۔ منظر نگاری کے حوالے سے خواجہ فریدؒ کا مقابلہ ’’گوئٹے ، شیلے وغیرہ میں سے کوئی بھی نہیں کر سکتا ۔ خواجہ ؒنے اپنے دیوان میں سو سے زائد جگہوں پر روہی میں بارش اور اس کے متعلقات کا ذکر کیا ہے ۔ اس کیلئے بجلی ، لسک ، گاج ، گرج ، کنْ منْ ، رم جھم ، گھٹا ، مینھ ، مینھ بوری ، مینہہوسراند ، بادل ، بدلی ، بارش ، باران، برسات ، ووٹھ ، ووٹھڑی ، برکھا ، برکے ، بونداں ، پھنگاراں ، پھواراں ، پینگھ ، جھڑ اور مینگھ ملہار جیسے سرائیکی الفاظ ایک ایک بار نہیں بلکہ کئی کئی بار استعمال کئے ہیں۔ ایک کافی ہے ’’تَوں بن موت بھلی‘‘خواجہ فریدؒ نے اس کافی میں روہی میں برسات اور برسات جیسی سہانی ساعت کی عکاسی کے ساتھ اس سہانی گھڑی میں روہی میں اپنی عدم موجودگی کے نتیجے میں بے چینی و بے قراری کا جو نقشہ کھینچا ہے اس کی تفسیر یا وضاحت سے ہمارے الفاظ قاصر ہیں: تَوں بن موت بھلی ، ویندم شالا مری یورپ طرف ڈہوں مینگھ ملہار ڈٖٹھم بجلی لسک ڈٖتی گج گج گاج سُنْیم رہساں اِتھ نہ اَڑی ، ویساں وطن وری کافی کے آخر میں فرماتے ہیں: کھیون کھمدی فرید ، جھوکاں یاد پوون اَکھیاں نیر ہنجوں کر برسات وسن لکھ لکھ دھانہہ اُٹھم جاں جاں ڈٖسم جھڑی اسی طرح ایک اور کافی ہے ’’پورب للہاوے پتالوں پانْی آوے‘‘ میں کافی کی مٹھاس اور اس کی موسیقیت پر تو کافی عرصہ سر دھنتا رہا لیکن مجھے یہ بات سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ پتالوں پانی آوے کا کیا مطلب ہے؟ ماہر فریدیات شیخ محمد سعید جن کی کتاب ’’جہانِ فرید‘‘ نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے اور فریدیات پر جنہو ںنے سرائیکی اردو کے ساتھ انگریزی میں بھی کتابیں تصنیف کی ہیں ، نے مجھے بتایا کہ خواجہ فریدؒ کا یہ شعر ایک سائنسی شعر ہے اور ایسے کہ سائنس کے تجربے اور سمجھدار لوگوں کے مشاہدے نے یہ بات ثابت کی ہے کہ ’’جب یورپ کی ہوائیں چلتی ہیں تو پاتال یعنی دھرتی کی تہہ سے پانی اوپر کی سطح پر آ جاتا ہے ۔ اس خوبصورت وضاحت کے بعد آپ دیکھیں کہ روہی میں پورب کی ہوا چلے ، بارش ہو جائے پھر روہی کا منظر کتنا سہانا اور حسین ہوتا ہے؟ روہی رنگ رنگیلی چک کھپ ہار حمیلاں پاوے بوٹے بوٹے گھنڈ سہاگن گیت پرم دے گاٖوے ایک اور جگہ فرماتے ہیں: تھیاں روہی مینگھ ملہاراں گل گلزاراں باغ بہاراں وج سہندیاں گھنڈ تواراں ہر ٹوبھے چھانگاں چھیڑے روہی میں جب بارش ہوتی ہے تو ہر طرف ہریالی ہی ہریالی اور سبزہ ہوتا ہے اور روہی کے جانوروں کو خوراک (چارہ) وافر مقدار میں میسر آتا ہے ۔ روہی میں ایک بوٹی ہے ، سردھامن ، بارش ہو جائے تو اس کا نقشہ خواجہ فریدؒ نے ایک لائن میں اس طرح کھینچا ہے: رشک خوئید ڈسے سر دھامن خوئید کیا ہے؟ یہ بھی سرائیکی کا ایک ہی خوبصورت لفظ ہے ۔ اس کا معنی ہم ماہر لسانیات پروفیسر شوکت مغل سے پوچھیں گے ۔ میں کہہ رہا تھا کہ روہی میں بارش ہوتی ہے ۔ جانوروں کا گھاس بہت اُگ آتا ہے اور گھاس کا اعجاز یہ ہے کہ جانور دودھ بہت زیادہ دیتے ہیں ۔ خواجہ فریدؒ نے فرمایا: نند نہ ماوم کھیر مولا ماڑ وسایا ایک اور جگہ فرمایا: روہی ووٹھڑی گھا تھئے مٹڑیں لگیاں جاگاں خواجہ فریدؒ بادشاہ تو نہیں تھے مگر بادشاہوں کے بادشاہ ضرور تھے ۔ کئی ملکوں کے بادشاہ ان کے مرید تھے لیکن اس حقیقت سے بھی انکارنہیں کہ کوئی خواجہ فریدؒ کو جتنا مرضی دھرتی سے جدا کرنے کی کوشش کریں اور ساتھ یہ بھی کہہ دیں کہ خواجہ فریدؒ کا کلام تصوف کے ماسوا کچھ ہے ہی نہیں ، لیکن پھر بھی خواجہ فریدؒ اس دھرتی کا شاعر ہے ۔ ہم کہتے ہیں کہ خواجہ فریدؒ نے تصوف کی شاعری بھی کی ہے لیکن اس سے زیادہ اپنی مٹی اور اپنی دھرتی کی شاعری کی ہے ۔ وہ دھرتی کے شاعر تھے ، ان کے پیری مریدی کے حوالے سے انکار نہیں مگر آج کے پیری مریدی کے مقابلے میں وہ بہت بڑے انسان تھے۔ سرمہ چشم شد بخاری را خاکپائے غلام خواجہ فریدؒ
(بشکریہ:روزنامہ 92نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاب پاکستانی کیا کریں؟۔۔ وسعت اللہ خان
Next Article اگر کوئی ہے تو چلا جائے!۔۔عطا ء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 6, 2026

جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک

مئی 5, 2026

جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک

مئی 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 6, 2026
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک مئی 5, 2026
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک مئی 5, 2026
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم مئی 4, 2026
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری مئی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.