Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, مئی 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»اخو ّت کی ہوائیں چل رہی ہیں۔۔مملکت اے مملکت/محمود شام
کالم

اخو ّت کی ہوائیں چل رہی ہیں۔۔مملکت اے مملکت/محمود شام

ایڈیٹرجولائی 4, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of mahmood shaam at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہاں آنسو بھی موتی بن رہے ہیں
یہاں آہوں سے خوشبو چھن رہی ہے
تمنّاؤں کی فصلیں پک رہی ہیں
ارادوں کی سبیلیں لگ رہی ہیں
دعاؤں کے گلستاں کھل رہے ہیں
رُلاتا ہے جنہیں پل پل زمانہ
یہاں وہ مسکراتے ہر گھڑی ہیں
یہاں مایوسیاں دم توڑتی ہیں
یہاں مہر و کرم کی ندیاں ہیں
یہاں جود و سخا کی آبشاریں
یہاں تنہائی بھی محفل ہے بنتی
خزاؤں کا بہاروں سا چلن ہے
بڑھاپے میں جوانی سی لگن ہے
اخوّت کی ہوائیں چل رہی ہیں
کہ خود داری کی نسلیں پل رہی ہیں
میں داتا کی نگری میں ہوں۔ راستے میں ’اخوت کا سفر‘ پڑھتا آیا ہوں۔ غریبوں مظلوموں کو خود داری اور خود کفالت کی طرف لانے کا سفر۔ میرے اندر کا شاعر جاگ گیا ہے۔ سطریں اتر رہی ہیں۔ میرے سامنے ایک وسیع و عریض آڈیٹوریم میں دمکتی پیشانیاں ہیں۔ چمکتے عزائم ہیں۔ بہت کچھ کہنے کو بے تاب ہونٹ ہیں۔ ہر نشست پر ایک بھرپور کہانی ہے۔ غربت میں خود داری کی منزل کے مسافر ہیں۔ فقر میں فخر کی مثالیں۔ تجسس کی ایک لہر ہے جو ان کرسیوں سے اسٹیج کی طرف دوڑ رہی ہے۔ ان آنکھوں میں اطمینان اور تسکین جھانک رہے ہیں۔ یہ تبدیل ہوتی زندگیاں ہیں۔ اپنے دامن سے اندھیرے اور مایوسیاں جھاڑ کر نئے آفاق تسخیر کرنے کی دھن میں نکلے ہوئے آپ کے اور میرے پاکستانی بھائی۔ یہ مائیں بہنیں، محنت کرتے کرتے یہاں آئی ہیں، کسی بیوٹی پارلر سے سج کر نہیں آئیں۔ انہیں سجنے سنورنے کی کیا ضرورت ہے۔ ان کے باطن سنور چکے ہیں۔ ضمیر بیدار ہو چکے ہیں۔ ان کے حوصلے بڑھانے کے لئے عظیم فلسفی، دلوں میں اضطراب پیدا کرنے والے، مشرق میں بیداری کا پیغام دینے والے اقبال کی بہو جسٹس ناصرہ بنفسِ نفیس موجود ہیں۔کہنے کو تو یہ مائیکرو فنانس کے ماہر، بلا سود غریبوں کو قرضہ دینے والے ڈاکٹر امجد ثاقب کی تصنیف ’مولو مصلّی‘ کی رُونمائی ہے لیکن سماں بالکل مختلف ہے۔ کتاب میں جن اولو العزم پاکستانیوں کی کہانیاں ہیں وہ اِدھر اُدھر بیٹھے ہیں۔ غربت کے اندھیروں، قرض کے جنگلوں سے جس طرح وہ خود نکلے ہیں وہ اب دوسروں کو ان ظلمتوں اور خاردار وادیوں سے نکالنے کے لئے پُر عزم ہیں۔ لکھنے والے لکھتے ہیں، بولنے والے بولتے رہتے ہیں لیکن اس کتاب کا مصنّف، بولتا بھی ہے تو کچھ کرنے کے لئے اور اتنا کچھ کررہا ہے کہ سب حیرت زدہ ہیں۔ اکبر الہ آبادی یاد آتے ہیں:
ہماری باتیں ہی باتیں ہیں ۔ سید کام کرتا تھا
نہ بھولو فرق جو ہے کہنے والے کرنے والے میں
میں کہہ رہا ہوں: کتابوں کی رُونمائیاں ہوتی رہتی ہیں لیکن ’مولو مصلّی‘ ان کتابوں میں سے نہیں ہے یہ تو ایک دروازہ ہے جو حیرتوں کے ایک جہان میں کھل رہا ہے۔ جہاں اللہ دتہ، محمد دین، دوست محمد موچی ہیں۔ خواجہ سرا ہیں، سونو ہیں، نازیہ رمضان، کرم علی، غلام محمد، نصیبو، برکتے، ساحل، ظل ہما اور حمیرا۔ سب اپنے اپنے اوزار لئے اپنی دنیا کی چولیں کسنے میں مصروف ہیں۔ یہ وہ بڑے لوگ ہیں کہ اگر یہ ایک دن بھی کام پر نہ آئیں تو شہر، قصبے گرد و غبار میں اٹ جائیں۔ قدم قدم گندگی ہوجائے۔ بجلی کی مشینیں ساکت ہوجائیں۔ امراء بھوکے مرنے لگیں۔ گاڑیاں چلیں نہ ٹرینیں۔ قتیل شفائی نے ان کے لئے ہی کہا تھا:
جو ہم نہ ہوں تو زمانے کی سانس رک جائے
قتیل وقت کے سینے میں ہم دھڑکتے ہیں
ذمہ داری تو یہ ریاست اور حکومت کی ہے کہ ان کو اپنی اہمیت اور وقعت کا احساس دلائے۔ ان کو ان کا مقام واپس دلوائے۔ غریبی ہٹاؤکے لئے اربوں ڈالر رکھے جاتے ہیں مگر وہ سب دولتمندوں کے گھر چلے جاتے ہیں۔ غربت اسی طرح بال کھولے سوتی رہتی ہے۔
کچھ محتسبوں کی خلوت میں کچھ واعظ کے گھر جاتی ہے
ہم بادہ کشوں کے حصّے کی کچھ جام میں کم تر جاتی ہے
’اخوت‘ ایک خواب ہے جو حقیقت میں ڈھل چکا ہے۔ علاقے غربت سے آزاد کروا رہا ہے۔ ڈاکٹر امجد ثاقب اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک لانگ مارچ کررہے ہیں۔ ایک دو گاؤں ایسے بھی ہیں جہاں اپنی مدد آپ کے تحت راستے صاف ستھرے بنائے گئے ہیں۔ لوگ اچھا لباس پہنتے ہیں۔ ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں۔ یہاں کوئی تنازع نہیں ہوتا۔ فصلوں کی پیداوار بھی پہلے سے زیادہ ہوگئی ہے۔ بچے سب کے سب اسکولوں میں پڑھ رہے ہیں۔
ان علاقوں میں، گھروں میں واقعی وہ سب کچھ ہورہا ہے جو ایک فلاحی ریاست میں ہوتا ہے۔ یہ اصل پاکستان ہے۔ یہ وہ پاکستان ہے جہاں 22کروڑ اللہ کے نائب رہتے ہیں۔ جہاں بے بسی ہے، بے چارگی ہے مگر اسے اعتماد، اعتبار اور اختیار میں بدلا جارہا ہے۔ یہاں نذیر وید ہے جو کراچی کا گند صاف کرنیوالے کے دن بدلنا چاہتا ہے۔ معذور افرد کو بائیسکل فراہم کرنے والا عابد شاہ۔ جہاں چنگا پانی والا نذیر وٹو ہے۔ جہاں خان پور کا حفیظ آرائیں ہے مگر اس پاکستان کو بڑا میڈیا نہیں دکھاتا۔ اس کا پاکستان صرف وزیراعظم ہاؤس، بنی گالا، جاتی امراء اور بلاول ہاؤس تک محدود ہے۔ تبدیل ہوتا پاکستان، کامیاب ہوتا پاکستان دکھانے سے اس کے پروگرام غیر مقبول ہوجاتے ہیں۔
پاکستان پر ایک پیغمبری وقت اترا ہے اور یہ اللہ کا فضل ہے کہ کارِ پیغمبری انجام دینے کیلئے ایسے لوگ موجود ہیں جو بغیر سود کے قرضے دے کر پاکستانیوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کررہے ہیں۔ دنیا حیران ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے۔ ڈاکٹر امجد ثاقب سے امریکہ والے، یورپی یونین والے اس کامیاب پروگرام کا راز جاننا چاہتے ہیں۔ وہ گلی گلی، قریہ قریہ اخوت کی مشعل بھی جلارہے ہیں۔ ہارورڈ، واشنگٹن، نیو یارک میں ان عظیم پاکستانیوں کی حقیقی کہانی بھی سناتے ہیں جو قرض لے کر اپنی زندگی بدل رہے ہیں اور قرضہ واپس بھی کررہے ہیں۔ باہر کی دنیا والے تو صرف ان پاکستانیوں کے قصّے سنتے آرہے تھے جو اربوں روپے قرض لے کر باہر جائیدادیں بناتے ہیں۔ اخوت آپ کو سودی قرضوں کے چنگل سے نکلنے کیلئے ’لبریشن لون‘ بھی فراہم کرتا ہے۔ بہت سے خاندان ایسے قرضوں سے نجات پاچکے ہیں۔ ڈاکٹر امجد ثاقب صاحب آپ قابلِ رشک ہیں کہ آپ خواب بھی دیکھتے ہیں اور تعبیر بھی پارہے ہیں۔ اک نظر میری غریب ماں پاک سر زمین کی طرف بھی۔ یہ ہزاروں ارب روپے کی مقروض ہوچکی ہے۔ اس کیلئے بھی کوئی لبریشن لون۔ قرض حسنہ برائے نجات۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپہاڑوں کے نام ایک نظم ۔۔ قمر ساجد
Next Article رانا ثناء اللہ جیت گئے..قلم کمان/حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک

مئی 5, 2026

جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک

مئی 5, 2026

کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم

مئی 4, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک مئی 5, 2026
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک مئی 5, 2026
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم مئی 4, 2026
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری مئی 4, 2026
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل مئی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.