Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»مرید عباس کا قتل اور نیوز اینکروں کے ساتھ فراڈ ۔۔ طحہٰ عبیدی بھائی
تجزیے

مرید عباس کا قتل اور نیوز اینکروں کے ساتھ فراڈ ۔۔ طحہٰ عبیدی بھائی

ایڈیٹرجولائی 13, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mureed abbas
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

یہ کہانی 300 کروڑ کی ہے ، لگژری لائف اسٹائل اور زیادہ سے زیادہ پیسوں کی ۔ لالچ میڈیا انڈسٹری کے نیوز اینکرز کے کروڑوں روپے لے ڈوبی۔

کہانی شروع ہوتی ہے 2015 سے جب ایک پارٹی میں مرید عباس کی ملاقات عاطف زمان سے ہوگئی۔ عاطف زمان ویسے تو کشمیر کالونی کا رہائشی ہے لیکن بڑے سرمایہ داروں سے انتہائی متاثر ہے عاطف نے چند سالوں میں کروڑ پتی ہونے کا منصوبہ بنایا کشمیر کالونی سے ڈیفنس جیسے پوش علاقے میں منتقل ہوگیا ادھر اُدھر سے پیسے لے کر مہنگی ترین گاڑی خریدی اور پھر کام شروع کردیا۔ یہاں عاطف زمان نے دو کام کیے ٹائروں کے بڑے تاجروں سے تعلقات بڑھائے اور دوسرے لاکھوں کروڑوں روپے انویسٹ کرنے والے افراد کو لالچ دیتا رہا۔ سب سے پہلے ٹی وی چینل کے اینکر مرید عباس نے عاطف زمان پر 10 لاکھ روپے لگائے عاطف نے پہلے کم اور پھر زیادہ منافع دینا شروع کردیا مرید کا لائف اسٹائل تبدیل ہونا شروع ہوگیا۔ مرید عباس ایک ملنسار لڑکا تھا اکثر ڈیفنس کے چائے خانوں میں دوستوں کی محفلیں جماتا تھا دوستوں نے مرید عباس کا لائف اسٹائل بدلتے دیکھا تو لالچ اور بڑھتی چلی گئی مرید عباس نے قریبی دوستوں کو مشورہ دیا کہ اُس نے عاطف زمان کے کاروبار میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے کم پیسوں میں اچھا منافع ملتا ہے 2016 ء کے آخر میں مرید عباس کے دوستوں کو سرمایہ کاری کا مشورہ دیا مرید کے یہ دوست سماء اے آر وائی جیو بول اور اب تک میں نیوز اینکرز ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں ان دوستوں نے 60 کروڑ روپے عاطف زمان کے سپرد کردیئے ۔



مرید عباس کے ساتھ قتل ہونے والا خضر حیات میڈیا انڈسٹری سے وابستہ نہیں ایک زمیندار ہے زمینوں کی لین دین اور کنسٹرکشن کا کام کرتا ہے جس نے میڈیا انڈسٹری کے نیوز اینکرز کے لائف اسٹائل دیکھتے ہوئے اپنے دس کروڑ بھی انویسٹ کردیئے نیوز اینکرز کی انویسٹمنٹ سے عاطف زمان کو کھل کر کھیلنے کا موقع مل گیا عاطف زمان نے ٹائروں کے اسمگلروں سے رابطہ کیا اور پڑوسی ممالک سے اسمگلنگ کے ٹائر کراچی پہنچنا شروع ہوگئے اس کام سے عاطف زمان نے مقامی مارکیٹ میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا لیا اور ٹائروں کے بڑے تاجروں کو بھی اُدھار میں ٹائر دینا شروع کردیئے۔



اسمگلنگ کا دھندہ چل نکلا تو پراپرٹی خریدنا شروع کردی اور گاڑیاں بھی تبدیل ہونا شروع ہوگئیں عاطف نے ہر دو سے تین ماہ بعد نیوز اینکرز کو لاکھوں کروڑوں روپے منافع دینا شروع کردیا نیوز اینکرز کی لالچ مزید بڑھی تو گھر والوں اور رشتہ داروں سے پیسہ پکڑا اور عاطف زمان کے کاروبار میں لگادیا ان میں چار نیوز اینکرز نے بحریہ ٹاؤن کے پلاٹ اور ڈیفنس کے فلیٹ فروخت کرکے مزید سرمایہ کاری کی اب 60 کروڑ سے رقم بڑھی اور 90 کروڑ تک پہنچ گئی کاروبار چلتا رہا منافع ملتا رہا لیکن پھر عاطف کو یہاں ایک مسئلے نے گھیر لیا اسمگلروں کو بلوچستان اور سندھ کے بارڈر پر کچھ لوگوں نے پکڑ لیا عاطف زمان کا بیس کروڑ روپے کا مال پکڑا گیا عاطف زمان نے کچھ نیوز اینکرز کے تعلقات کو استعمال کیا اور پانچ کروڑ روپے کی ڈیل بنا کر مال نکال کر لے آیا پانچ کروڑ کے نقصان کو پورا کرنے کیلئے عاطف زمان نے جھوٹ کا سہارا لیا اور انویسٹرز کو منافع دینا بند کردیا کروڑوں روپے کی لین دین کی دستاویزات نہیں تھیں تو نیوز اینکرز کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا اور رقم کا مطالبہ شروع کردیا ۔ بغیر لکھا پڑھی 300 کروڑ کے اس کاروبار کو عمران خان کی پالیسی نے دھچکہ پہنچا دیا حکومت نے ڈنڈا اُٹھایا بینکوں میں رقم کی جانچ پڑتال شروع ہوگئی اور پھر حکومت نے سرمایہ کاروں کو سہولت دینے کیلئے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کردیا۔ جیو اب تک سماء دنیا اے آر وائی کے نیوز اینکرز نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا اور عاطف زمان پر دباؤ بڑھانا شروع کردیا گزشتہ ایک ماہ سے عاطف زمان انتہائی پریشان تھا جس نے تنگ کرنے والے دوستوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ایک روز قبل منصوبہ بندی کی گھر والوں کو پنجاب منتقل کیا مرید عباس خضر حیات خاتون سمیت تین نیوز اینکرز کو الگ الگ مقام پر بلایا گھر سے اسلحہ اور گولیوں کا پیکٹ اٹھایا اور دفتر پہنچ گیا مرید عباس پر گولیاں برسائیں اور دفتر کے قریب انتظار کرنے والے خضر حیات کو بھی قتل کردیا جذباتی عاطف زمان کے ہاتھ پیر پھول گئے خیابان نشاط میں واقع اپنے گھر پہنچا دروازہ بند کیا اور رونے لگا اتنی دیر میں پولیس پارٹی عاطف کے گھر پہنچ گئی عاطف نے سینے پر پستول رکھی اور گولی مار لی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ابتدائی طور پر پولیس کے ایک اعلیٰ افسر بتاتے ہیں یہ 300 کروڑ روپے کا معاملہ ہے اس میں ایک بہت بڑا سرمایہ کاروں کا نیٹ ورک بھی شامل ہیں جن کے کروڑوں روپے وائٹ ہیں یا بلیک یہ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

مرید عباس میڈیا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشیخ صاحب کی ریلوے۔۔وسعت اللہ خان
Next Article ان آنکھوں کے سحر کی اصل حقیقت :گونج / ڈاکٹر عفان قیصر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عمران خان کی ہدایت سامنے رکھتے ہوئے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا: شاہ محمود

مئی 9, 2023

سید مجاہد علی کا تجزیہ : میڈیا اتھارٹی کے ذریعے زبان بندی کا نیا سرکاری منصوبہ

اگست 24, 2021

سید مجاہد علی کا تجزیہ : میڈیا پر پابندیاں اور خود اپنے جال میں پھنسی حکومت

جنوری 17, 2021

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.