Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 8, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی
  • ممتاز آباد ملتان میں خاتون اور بچیوں کی خود کشی کا معمہ حل : شوہر نے قتل کا اعتراف کر لیا
  • مغربی بنگال ہندو انتہاپسندوں کے نرغے میں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»استادِ محترم!(2)۔۔عطا ءالحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

استادِ محترم!(2)۔۔عطا ءالحق قاسمی

ایڈیٹرنومبر 8, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

(گزشتہ سے پیوستہ)
میں اب اپنی طرف سے کچھ نہیں کہوں گا، بس”استادِ گرامی“ میں سے پچیس تیس سطریں آپ کو سنا دیتا ہوں، باقی کتاب کا معیار بھی کم و بیش اتنا ہی ہے۔ اب آپ شاہد ظہیر صاحب کی زبانی ”استادِ گرامی“ کا احوال سنیں،
مزنگ کی ایک تنگ اور نیم تاریک گلی میں سیڑھیاں چڑھ کر دروازہ کھلا۔ یہ منظر کسی پرانے اور دکھی قسم کے افسانے کا لگتا ہے۔ اس لئے میں کتنے ہی روز کوئی بہتر منظر ڈھونڈتا رہا کہ میں نے جب تک دیکھا اور جتنا دیکھا انہیں کبھی دکھی یا مایوس نہیں دیکھا مگر حافظے پر پڑنے والی ہر فلیش لائٹ سے یہی منظر نظر آیا۔ اس لئے اسی منظر سے ابتداءکرتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں، کچھ روشن کھڑکیاں کھلیں گی تو آپ استادِ گرامی کی باغ و بہار شخصیت کی خوشبو محسوس کریں گے۔
سامنے لمبے قد کے ایک شخص دھوتی اور بنیان پہنے، جسے ملبوس نہیں کہہ سکتے کہ لغت میں لفظ ”ملبوس“ کے جو معنی لکھے ہیں، تنگ دامن بنیان ان معنے پر پوری نہیں اترتی تھی اور دھوتی اس مقصد میں قطعی ناکام و نامراد تھی جس کے لئے باندھی گئی تھی۔ لکڑی کے صوفے پر آلتی پالتی مارے بیٹھے تھے اور ایک بڑے برتن میں برتن سے بھی بڑے سائز کا تربوز رکھے بغیر کسی دیگر محتاجی کے نوش جاں فرمارہے تھے۔ تربوز چاہ عمیق تھا کہ ہر نوالے سے قبل ڈبکی لگا کر گوہر مراد تلاش کرنا پڑتا۔ ان کا دایاں ہاتھ گوہر مراد کی تلاش میں مصروف تھا۔ اس لئے ہم لوگ ہاتھ ملائے بغیر ہی بالمقابل صوفے پر بیٹھ گئے پھر انہوں نے ”جامِ جم“ کو منہ لگا کر شربتِ تربوز نوش فرمایا اور گویا ہوئے ”شاہ صاحب یہ تربوز جنت کا پھل ہے“۔
”لیکن اس کا ذکر تو کہیں نہیں ملتا“۔ برادر بزرگ نے بھی دین سے محبت کا اظہار فرمایا۔


”ملتا ہے ناجی، وہ جو جنت میں انگور ہوں گے وہ تربوز کے سائز کے ہوئے تو پھر تربوز ہی کہلائیں گے نا! ایک دن ہمارے مولانا گارنٹی دے رہے تھے کہ جنت میں پیش کئے جانے والے انگور تربوز کے سائز کے ہوں گے“۔ اتنی دیر میں ایک خوش شکل و خوش لباس جو دیکھنے میں نوکر وغیرہ نہیں لگتا تھا اتنے ہی بڑے دو تربوز لے آیا اور ہم دونوں یعنی بندہ مشتاق دیدار شیخ و وسیلہ دربار شیخ برادر بزرگ علی اکبر شاہ، ہر دو کے سامنے ایک ایک رکھ دیا۔ شاہ صاحب شروع ہو جائیے۔ انہوں نے دھوتی کا ایک سرا جسے کتنا بھی مہذب بنالیں پلو نہیں کہہ سکتے، وہاں سے اٹھا کر منہ صاف کیا، جہاں سے ”پردہ جو اٹھ گیا تو بھید کھل جائے گا“ کی وارننگ دی جاتی ہے۔ بچاﺅ کے جبلی تقاضے کے تحت کسی ناخوشگوار منظر سے بچنے کے لئے جدھر جگہ ملی، ادھر منہ پھیرا تو دیکھا کہ برادر بزرگ کی خشمگیں نگاہیں بھی ادھر ہی پناہ ڈھونڈ رہی تھیں۔ دل کے سنگھاسن پر سجایا وہ بت گر کر پاش پاش ہوگیا جسے برادر بزرگ نے کئی روز تک تراش تراش کر میرے من مندر میں سجایا تھا۔ دوسری مشکل یہ درپیش تھی کہ ہم بےخنجر و تلوار، اس تربوزی جنگ میں کیسے کود پڑیں؟ انہوں نے ایک تربوز اٹھا کر اپنے سامنے رکھا، اس پر کہنی کو ٹکایا اور بولے۔


”اسے کہنی سے توڑتے ہیں، یہی تربوز توڑنے کا صحیح طریقہ ہے، یہ چھری سے کاٹنا، چھلکے اتارنا تربوز کی شان میں گستاخی کے برابر ہے۔ پھلوں کا بادشاہ تو تربوز ہے، یہ آم والی بات تو عوام میں پھیلا دی گئی ہے۔ ادھر لاہور میں خالص تربوز نہیں ملتے یہ اپنے کھیتوں کے ہیں چلیں آپ گھر جا کر کھا لیجئے گا“۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکہتا ہوں سچ۔۔رضا علی عابدی
Next Article سموگ : یہ دھواں سا کہاں سے اٹھتا ہے۔۔ڈاکٹراخترشمار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ

مئی 8, 2026

آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم

مئی 7, 2026

معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم

مئی 7, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معرکہ حق کی برسی اور پاکستانی قوم کی نفسیات : سید مجاہد علی کا تجزیہ مئی 8, 2026
  • آتش فشاں کی آواز سُنیے : حامد میر کا کالم مئی 7, 2026
  • معرکہِ حق اور میزائل چوک : وسعت اللہ خان کا کالم مئی 7, 2026
  • کراچی پریس کلب کے باہر انسانی حقوق کی کارکن شیما کرمانی گرفتار : 5 پولیس افسران کے خلاف ایکشن مئی 6, 2026
  • ابلیسی طاقتوں کی دھمکیوں کا جواب : صدائے ابابیل / سیدہ معصومہ شیرازی مئی 6, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.